ایڈیٹر چاچو ٹائپنگ ہیلپر بیٹا

برادرم ہو جائے گا ان شاء اللہ۔ بس کچھ وقت درکار ہے۔ ممکن ہے اسے ایک اور پروجیکٹ کے ڈیویلپمینٹ کے دوران کر بیٹھوں۔
 

مغزل

محفلین
سلام مسنون!

ایک مختصر اور حقیر سا تحفہ لائبریری ٹیم میں شمولیت کے کھلاڑیوں کے نام جو کہ ان دنوں علامہ کہ دہشت سے خائف کونوں کھدروں میں چھپے ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ میں مشغول ہیں۔

جب میں ایک صفحے کی پروف ریڈنگ کرنے بیٹھا تو لگا کہ بغیر پرنٹ لئے یہ کام خاصہ مشکل ہے۔ بہر کیف کسی طور براؤزر ونڈو کو سمیٹ کر ایک طرف امیج فائل کے لئے جگہ بنائی اور یوں ایک صفحے کی پروف ریڈنگ کر سکا۔ آج رات ہماری ٹیم لیڈر زہرا علوی صاحبہ نے مجھے دو صفحات ٹائپ کرنے کا اسائنمنٹ دیا کہ کل تک یہ کام ہو جانا چاہئے۔ تو کسی طور ایک صفحہ ٹائپ کر پانے کے بعد میرے دماغ میں اس یوٹلٹی کا خیال آیا اور بحمدہ اللہ اب یہ آپ کے سامنے ہے۔

(علامہ کے خوف کا یہ عالم ہے کہ آج رات بھر سو نہیں سکا۔ اور اب کیا سوؤں گا اب تو سپیدی صبح نمودار ہو گئی) :)

اس کا طریقہء کار یہ ہے کہ زپ فائل کو انزپ کرکے جو فولڈر دستیاب ہو اس میں موجود typinghelper.html فائل کو براوزر میں کھولیں۔ پھر بالکل اوپری پٹی میں موجود فائل براؤزر پر کلک کرکے ٹائپ کرنے کے لئے تصویری فائل منتخب کرلیں۔ اگر فائل تصویری ہوئی تو بروزر کے نصف اوپری حصے میں وہ تصویر آویزاں ہو جائے گی جسے طویل و عریض ہونے کی صورت میں اسکرال کیا جا سکتا ہے۔ نیز صفحے کے نصف نچلے حصے میں ویب پیڈ دستیاب ہوگا جہاں آپ متن کو ٹائپ کر سکیں گے۔

تحریر تمام ہونے پر کاپی پیسٹ کا تجربہ کریں۔

میرے خیال سے مجھے وجہ تسمیہ بتانے کی تو ضرورت نہیں ہے ناں؟ ویسے شگفتہ اپیا کی لگن اور لائبریری کے تئیں ان کا خلوص دیکھ کر مجھے ایک عدد اردو او سی آر ڈیویلوپ کرنے کو جی چاہتا ہے۔ اگر کبھی کر سکا تو وہ اپیا کے نام ہوگا انشاء اللہ۔

چاچو ٹائپنگ ہیلپر بیٹا ڈاؤن لوڈ ربط

صاحب یہ لڑی آج دیکھی ، سو داد حاضر ہے ، جناب ، اللہ کرے زورِ ہنر اور زیادہ :battingeyelashes:
 

مغزل

محفلین
لینک کام نہیں کر رہا ہے۔
لنک کام نہیں کر رہا ہے
کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں؟؟؟؟؟؟؟
نویدظفرکیانی صاحب اور ecsqatar یہ لیجئے میں نے علوی کے آہنگ میں شامل کیا تھا یہاں سے اتار لیجے

چاچو ٹائپنگ ہیلپر اب علوی نستعلیق کے خوبصورت آہنگ میں
 
Top