ایڈیٹر چاچو ٹائپنگ ہیلپر بیٹا

سلام مسنون!

ایک مختصر اور حقیر سا تحفہ لائبریری ٹیم میں شمولیت کے کھلاڑیوں کے نام جو کہ ان دنوں علامہ کہ دہشت سے خائف کونوں کھدروں میں چھپے ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ میں مشغول ہیں۔

جب میں ایک صفحے کی پروف ریڈنگ کرنے بیٹھا تو لگا کہ بغیر پرنٹ لئے یہ کام خاصہ مشکل ہے۔ بہر کیف کسی طور براؤزر ونڈو کو سمیٹ کر ایک طرف امیج فائل کے لئے جگہ بنائی اور یوں ایک صفحے کی پروف ریڈنگ کر سکا۔ آج رات ہماری ٹیم لیڈر زہرا علوی صاحبہ نے مجھے دو صفحات ٹائپ کرنے کا اسائنمنٹ دیا کہ کل تک یہ کام ہو جانا چاہئے۔ تو کسی طور ایک صفحہ ٹائپ کر پانے کے بعد میرے دماغ میں اس یوٹلٹی کا خیال آیا اور بحمدہ اللہ اب یہ آپ کے سامنے ہے۔

(علامہ کے خوف کا یہ عالم ہے کہ آج رات بھر سو نہیں سکا۔ اور اب کیا سوؤں گا اب تو سپیدی صبح نمودار ہو گئی) :)

اس کا طریقہء کار یہ ہے کہ زپ فائل کو انزپ کرکے جو فولڈر دستیاب ہو اس میں موجود typinghelper.html فائل کو براوزر میں کھولیں۔ پھر بالکل اوپری پٹی میں موجود فائل براؤزر پر کلک کرکے ٹائپ کرنے کے لئے تصویری فائل منتخب کرلیں۔ اگر فائل تصویری ہوئی تو بروزر کے نصف اوپری حصے میں وہ تصویر آویزاں ہو جائے گی جسے طویل و عریض ہونے کی صورت میں اسکرال کیا جا سکتا ہے۔ نیز صفحے کے نصف نچلے حصے میں ویب پیڈ دستیاب ہوگا جہاں آپ متن کو ٹائپ کر سکیں گے۔

تحریر تمام ہونے پر کاپی پیسٹ کا تجربہ کریں۔

میرے خیال سے مجھے وجہ تسمیہ بتانے کی تو ضرورت نہیں ہے ناں؟ ویسے شگفتہ اپیا کی لگن اور لائبریری کے تئیں ان کا خلوص دیکھ کر مجھے ایک عدد اردو او سی آر ڈیویلوپ کرنے کو جی چاہتا ہے۔ اگر کبھی کر سکا تو وہ اپیا کے نام ہوگا انشاء اللہ۔

چاچو ٹائپنگ ہیلپر بیٹا ڈاؤن لوڈ ربط
 
شکاری

محفلین
میں جب متعلقہ صفحے پر پہنچتا ہوں تو لاگ آف ہوجاتا ہوں۔ میں نے انڑنیٹ ایکسپولر اور فائر فوکس دونوں میں چیک کیا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

:) :grin: :grin: :)
 
ابو کاشان

محفلین
کافی اچھی کوشش ہے۔
میں یہی کام Start Bar پرright click کے بعد Tile Windows Horizontally سے کر لیتا تھا۔اب یہی یوز کرلوں گا۔

اردو او سی آر ڈیویلوپ کرنے میں میں آپ کی مدد کو تیار ہوں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
او سی آر / اردو او سی آر کے بارے میں اگر کچھ مختصر بتا سکیں پلیز ۔ یہاں فورم پر کچھ اور جگہوں پر بھی اس کا ذکر دیکھا ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ، او سی آر اصل میں optical character recognition کا مخفف ہے، یعنی تصویری متن سے تحریری متن کی شناخت کا عمل۔ لاطینی خطوط کے او سی آر میں گزشتہ کئی دہائیوں سے پیشرفت ہوتی آ رہی ہے لیکن اردو کا او سی آر ابھی تک ایک خواب ہی ہے۔ اس پر تحقیق کے لیے بھی فورم پر ذیل کے ربط پر ایک زمرہ موجود ہے:

اردو او سی آر پر تحقیق
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ آپ کی محبت ہے برادرم اردو محفل کیلیئے اور آپ کی اس محبت کے ہم اسیر بھی ہیں اور قتیل بھی :)

صبح سے میں عنوان کو بار بار دیکھ رہا تھا، آپ بھی ذرا Beta کو 'بیٹا' پڑھ کر دیکھیں، "چاچو ٹائپنگ ہیلپر بیٹا" :)
 
Top