مبارکباد چاند تاروں کی عید

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
عید بچوں کی ہوتی ہے اور عید بچوں سے ہوتی ہے ان کے مسکراتے جگمگاتے چہرے اور
عید کے لیے ان کی تیاریاں رنگ برنگے ملبوسات عید کو خوشیاں بھرپوربنانے کا سامان
کرتے ہیں- شرماتے مسکراتے عیدی وصول کرتے بچے ہی دراصل رونق عید ہوتے ہیں-
میری جانب سے ان چاندتاروں کی عیدی کی یہی صورت ممکن ہے سو پیش کررہا ہوں

 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
لیں جناب مجھے یہ تصاویرہی مل سکیں تھیں مزید کچھ دوست بھی ہوں گے تو معذرت اگرکسی کو بھول گیا ان میں سے
تمام محفلین کو ان کے چاند تاروں سے بچوں کو میری جانب سے عید مبارک


 

باباجی

محفلین
واہ جی واہ
دل خوش ہوگیا اتنے سارے ننھے منے ستارے دیکھ کر
اللہ ان سب کو عمر خضر عطا فرمائے
ان ماں باپ کو ان کی خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے
آمین
 

عمراعظم

محفلین
" بچے من کے سچے " بولتی خوبصورت تصاویر۔۔ اللہ ان سب کو اور تمام عالم کے بچوں کو خوشیوں سے بھر پور عیدیں عنایت فرمائے۔آمین
 
بہت بہت شکریہ زبیر بھائی،
بہت اچھا لگا، میں نے اپنی تمام کولیگز کو بھی دکھائیں، سب نے تعریف کی، صدا خوش رہیے اور خوشیاں بانٹتے رہیے آمین۔
 
Top