تعارف چاند بابو کا تعارف

زینب

محفلین
مجھے کیا خطرہ ہونا ہے وہ تو میں سوچ رہی تھی بےچارہ نیا ممبر ہے کہیں اسے یہ نا لگے کے سی آئی اے کے ہتھے تو نہیں چڑھ گیا ۔۔۔۔۔۔
 
چاند بابو

محفلین
مجھے کیا خطرہ ہونا ہے وہ تو میں سوچ رہی تھی بےچارہ نیا ممبر ہے کہیں اسے یہ نا لگے کے سی آئی اے کے ہتھے تو نہیں چڑھ گیا ۔۔۔۔۔۔

ارے واہ آپ لوگ تو واقعی مجھے ڈرانے لگے لیکن کیا آپ کو معلوم نہیں کہ صحافی آجکل کسی سے ڈرتے نہیں ہیں۔ اور شمشاد بھائی کیسا تجربہ شئیر کروانہ چاہتے ہیں آپ حکم کریں کیا لکھوں۔ ویسے صحافی دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک جو خود بھی کچھ لکھتے ہیں اور دوسرے وہ جو صرف ادھر اُدھر کی لوگوں کے سامنے لاتے ہیں اور میرا تعلق اسی طبقہ سے ہے۔ کبھی خود لکھنے کی نہ تو کوشش کی اور نہ لکھ سکتا ہوں۔ اگر لکھوں گا تو شائع کون کرے گا میرے لکھے کو۔
 
شمشاد

لائبریرین
اپنے لکھے کو اردو محفل پر شائع کریں۔ اس سے اچھا پلیٹ فارم بھلا کون سا ہو سکتا ہے۔

تنقید و تعریف بھی یہیں ہو جائے گی۔
 
الف عین

لائبریرین
اوہو۔ یہاں نام آپ نے بتا رکھا تھا۔ ابھی فریاد آزر کے تانے بانے میں ایک جملہ غلط لکھ آیا ہوں۔ یہ تنویر ماجد ہیں۔۔ اور ابھی گوگل کرنے پر ’سمت‘ کے علاوہ اردو زونک اور اردو منزل کے روابط ملے ہیں۔ تو گویا اردو زونک سے تعلق ہے تمھارا؟
 
پپو

محفلین
میرے صحافی یار نے کتنے دن ہوئے کو ئی گرما گرم خبر نہیں دی بھائی آجا فورم تے
 
شمشاد

لائبریرین
یہ صحیح ہے اگر چاند بابو محفل میں نہ آئیں تو پپو تو ہیں ان کا مواخذہ کرنے والے کہ کیوں نہیں آئے دوست۔
 
چاند بابو

محفلین
اوہو۔ یہاں نام آپ نے بتا رکھا تھا۔ ابھی فریاد آزر کے تانے بانے میں ایک جملہ غلط لکھ آیا ہوں۔ یہ تنویر ماجد ہیں۔۔ اور ابھی گوگل کرنے پر ’سمت‘ کے علاوہ اردو زونک اور اردو منزل کے روابط ملے ہیں۔ تو گویا اردو زونک سے تعلق ہے تمھارا؟

جی بھائی میرا نام محمد تنویر ماجد ہے اور میرا تعلق اردو زونک سے ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
صحیح پوچھو تو ڈرانے والی (خوابوں میں)
ویسے تو میک اپ کر کے کمی پوری کی جا سکتی ہے۔
 
چاند بابو

محفلین
السلام علیکم

خوش آمدید

بہت بہت شکریہ بہن جی۔ ویسے مجھے یہاں آئے ہوئے کافی دن ہو گئے ہیں لیکن پھر بھی آپکے خوش آمدید کا انتظار تھا۔ کافی سنا ہے آپ کے بارے میں سنا ہے کہ لائبریری خوب چلا رہیں ہیں آپ۔اگر میں اس نیک کام میں کسی جگہ فٹ ہو سکوں تو بہت خوشی ہو گی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اگر آپ فکشن میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ابن صفی (عمران سیریز) پر کام کرنے والی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔
 
چاند بابو

محفلین
السلام علیکم

اگر آپ فکشن میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ابن صفی (عمران سیریز) پر کام کرنے والی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔

توبہ کریں باجی جی توبہ! میں اور فکشن نہ بھئی میرے بس کی بات نہیں یہ۔خیر پہلے میں خود لائیبریری دیکھتا ہوں اچھی طرح اور پھر آپ کو بتاتا ہوں کہ میں کیا کر سکتا ہوں۔
ویسے بہت بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں بھئی چاند بابو فکشن پر کام کرتے ہوئے آپ کو عمران سے ڈر لگتا ہے یا اس کے حواریوں سے؟
 
Top