تعارف چاند بابو کا تعارف

شمشاد

لائبریرین
تو میں کب ڈرنے والوں میں سے ہوں۔ میں نہیں ڈرتا ورتا کسی سے چاہے گھنے جنگل میں اکیلے ہی جانا پڑے۔
 
زینب

محفلین
کمال ہے اج کل محفل میں بھی کمال لوگ آجارہے ہیں کوئی ڈرپوک تو کوئی معصوم۔۔۔۔۔۔۔۔یا اللہ میں‌کہاں جاؤن۔۔۔۔۔۔۔۔
 
چاند بابو

محفلین
کمال ہے اج کل محفل میں بھی کمال لوگ آجارہے ہیں کوئی ڈرپوک تو کوئی معصوم۔۔۔۔۔۔۔۔یا اللہ میں‌کہاں جاؤن۔۔۔۔۔۔۔۔

سوری سوری میری نظر اس پوسٹ پر کافی دیر بعد گئی اس لئے جواب میں تاخیر ہو گئی۔ بھئی ہم تو ڈرپوک ہیں اسی لئے اردو محفل کے سکول میں داخلہ لے لیا ہے اب آپ کیا ہیں یہ شمشاد بھائی کو بتا دیں تاکہ آپ کو بھی کسی مناسب جگہ بھیجا جا سکے۔ ویسے لڑکیاں سنا ہے بہت بہادر ہوتی ہیں چھپکلی کو دیکھ کر تو بالکل نہیں ڈرتی ہیں‌ بھئی میں تو ڈر جاتا ہوں:grin:
 
زینب

محفلین
میں تو نہیں ڈرتی چھپکلی سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مار بھی لیتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔طریقہ بتاؤں۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہادری کے زیادہ قصے نہ سناؤ، یہ سب تمہارے اپنے بیان کردہ ہیں۔ اور اپنی گواہی قابل قبول نہیں ہوتی۔
 
چاند بابو

محفلین
میں تو نہیں ڈرتی چھپکلی سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مار بھی لیتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔طریقہ بتاؤں۔۔۔۔۔

جی ہاں جی ہاں بالکل نہیں ڈرتیں چھپکلی سے۔ اور آپ طریقہ کیوں بتائیں گی میں بتاتا ہوں آپ کا چھپکلی مارنے کا طریقہ۔
جونہی چھپکلی دیکھی فورا چارپائی پر اور لگیں چلانے بچاو بچاو۔ کوئی اندر آیا تو بس چھپکلی مر گئی ۔ کیوں جی ایسا ہی ہے نا!!!!!!!!!!!!!!!!:)
 
شمشاد

لائبریرین
کسی کے بچپن کی " چھیڑ " لگتی ہے۔

ویسے چاند بابو کسی کے اندر آنے سے چھپکلی اپنے آپ مر جائے گی کیا؟
 
زینب

محفلین
چاند بابو عقل سے"پورے" ہی ہیں بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے جو میرا بھائی آزماتا ہے میں بقل خود گواہ ہوں اس بات کی چھپکلی منٹوں میں ڈھیر ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
چاند بابو عقل سے"پورے" ہی ہیں بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے جو میرا بھائی آزماتا ہے میں بقل خود گواہ ہوں اس بات کی چھپکلی منٹوں میں ڈھیر ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔

اور وہ نسخہ ہے کیا؟ وہ بھی بتاؤ گی کہ نہیں، جس سے چھپکلی ڈھیر ہو جاتی ہے۔
 
اور وہ نسخہ ہے کیا؟ وہ بھی بتاؤ گی کہ نہیں، جس سے چھپکلی ڈھیر ہو جاتی ہے۔

غالباً چونا کھلا کر مارنے والی ترکیب کی بات کر رہی ہونگی۔

جھاڑو کے تنکے کی نوک پر بھیگے ہوئے چونے کی گولی اٹکا کر چھپکلی کے سامنے دھیرے دھیرے کھسکائیے وہ اسے کیڑا سمجھ کر نگل جاتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے کام تمام۔ :)

ویسے چھپکلی بھگانے کا بھی ایک نسخہ مشہور ہے پر میرا آزمودہ نہیں ہے پھر بھی بتا دیتا ہوں۔

انڈے کے چھلکے میں ذرا سا سوراخ کر کے اس کی سفیدی اور زردی نکال لیجئے اس چھلکے کو باریک کیلی کے سہارے دیوار پر آویزاں کر دیجئے انشاء اللہ آس پاس چھپکلیاں نہیں آئیں گی۔ ویسے آپ چاہیں تو زیبائش کے لئے انڈے کے چھلکے پر خوش رنگ ڈیزائن بھی بنا لیں۔ اور ہاں سفیدی اور زردی کو پھینک مت دیجئے گا اس کا آملیٹ بن سکتا ہے، بال بھی دھلے جا سکتے ہیں یا اور کوئی مصرف جو آپ مناسب سمجھیں۔
 
چاند بابو

محفلین
چاند بابو عقل سے"پورے" ہی ہیں بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے جو میرا بھائی آزماتا ہے میں بقل خود گواہ ہوں اس بات کی چھپکلی منٹوں میں ڈھیر ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔

جی شمشاد بھائی میں وضاحت کرتا ہوں‌اس نسخے کی۔ جناب جب زینب بہنا کے بھائی اندر آئیں گے تو ظاہری سی بات ہے وہ خود ہی چھپکلی مار دیں گے۔ کیوں‌مر گئی نہ چھپکلی خود بخود نہ۔۔۔۔۔۔:grin:
 
Top