چار مینار - حیدرآباد دکن - بھارت

طالوت

محفلین
(عندلیب و اہل ہند کے احباب کے نام)
نوابوں کے شہر ، حیدرآباد دکن کی عمارت چار مینار ، حیدر آباد دکن کو بسانے والے قلی قطب شاہ نے 1591 میں تعمیر کیا ، جسے انھوں نے حیدر آباد سے تباہ کن وبائی مرض پلیگ (طاعون) کے خاتمے کی نشانی کے طور پر تعمیر کروایا۔۔۔ ان میناروں ایک حصے میں ایک مسجد اور بقیہ میں قطب شاہ عدالت لگایا کرتے تھے۔ 48 اعشایہ 7 میٹر بلند مینار طرز تعمیر کا بہترین نمونہ ہیں۔

hyd035.jpg


charminar_hyderabad_india_photo.jpg


CharMinar%20039.JPG

چار مینار اور مکہ مسجد​
 

عندلیب

محفلین
جب بھی انڈیا جانا ہوتا ضرور چار مینار کے ہمارے کئی چکر لگتے ہیں ۔
خاص طور پر شادی کی شاپینگ کے لئے چار مینار ہی جاتے ہیں‌، چار مینار سے لگا ہوا ایک بازار ہے لاڑ بازار وہاں کی چوڑیاں‌اور چوڑی کے جوڑے بہت مشہور ہیں مختلف ممالک کے لوگوں کو وہاں سے خریداری کرتے دیکھا ہے میں نے ۔
 

طالوت

محفلین
ایک صاحب بتا رہے تھے کہ وہاں باقاعدہ کوئی میلہ لگتا ہے جس میں پاکستان سے بھی لوگ شریک ہوتے ہیں مختلف مصنوعات کے ساتھ ؟
وسلام
 

الف عین

لائبریرین
ادھر دو چار سال سے رمضان میں ضرور ایک دو جگہ کوئی فنکشن ہال کرائے پر لے کر پاکستان کی مصنوعات کی فروخت ہوتی ہے۔ کچھ پاکستانی تاجر ہر سال یہاں آتے ہیں۔ یہ صرف کپڑوں کی حد تک ہے۔سالانہ صنعتی نمائش میں بھی ایران اور کچھ پاکستان کے سٹالس ہوتے ہیں جہاں پاکستان کی کراکری۔ اور خشک میوے ملتے ہیں۔
 
Top