چائے

فرحت کیانی

لائبریرین
ارے یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں۔ فرحت آئی ہیں اردو محفل میں۔ بہت خوش ہوئی آپ کو دیکھ کر۔ میں تو سمجھا تھا کہ آپ اردو محفل کو بھول گئی ہیں۔ لیکن آج محسوس ہوا کہ اردو محفل سے رشتہ توڑنا اتنا آسان نہیں۔
جی الحمد للہ سب خیریت سے ہیں۔ آپ سنائیں کیسی ہیں؟ کہاں ہیں؟ وہیں، جہاں برسوں پہلے تھیں یا کہیں نقل مکانی کر لی؟

جی ناباب مرحوم اس محفل کے ہر دلعزیز رکن تھے، ان کی کمی تو محسوس ہوتی ہے۔

اب آئی ہیں تو آتی رہیے گا۔

پس تحریر : سرپرائز کو اردو میں حیرت کہتے ہیں۔ حیرت انگیز بھی کہہ سکتے ہیں۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔ واقعی اردو سے ناتہ توڑنا کہاں ممکن ہے۔ بس مصروفیات ایسی ہو جاتی ہیں کہ ترجیحات تبدیل کرنی پڑتی ہیں۔ میں چند دن پہلے گوگل پر کچھ ڈھونڈ رہی تھی کہ اردو محفل کا ربط اپنی ہی ایک پوسٹ کے ساتھ نظر آیا۔ اپنی مطلوبہ معلومات نوٹ کرنے کے بعد جب چند صفحات اور پڑھے تو اندازہ ہوا کہ باقی زبانیں تو ویسے ہی گزارے لائق ہیں میرے تو اردو کے ذخیرہ الفاظ و انداز تحریر بھی بڑے کم زور ہو چکے ہیں۔ سو سوچا کہ اردو کے ساتھ رابطہ بحال ہونا چاہیے۔
میں الحمدللہ ٹھیک ہوں۔ نقل مکانی تو ہو چکی لیکن ٹھکانوں کے درمیان آنا جانا لگا رہتا ہے۔ کرونا وائرس نے کچھ عرصے سے روکا ہوا ہے لیکن۔
نایاب بھائی کی فیملی سے کسی کا رابطہ ہو تو مجھے بھی بتائیے گا۔ بھابھی سے اور ان کے بیٹے سے جس نمبر پر بہت سال پہلے بات ہوئی تھی وہ بند ملتا ہے۔ مجھے نایاب بھائی کی تعزیت کرنی ہے ان سے۔
سو pleasant surprise کو اردو میں خوش گوار حیرت کہیں تھے۔ جزاک اللہ خیر شمشاد بھائی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب آئی ہیں تو آتی رہیے گا کہ اردو محفل کے توسط سے اردو اور اردو محفل سے رابطہ برقرار رہے۔

نیا ٹھکانہ کہاں بنایا؟ پنڈی میں ہی ہے یا پنڈی سے نقل مکانی کر گئی ہیں۔

نایاب مرحوم کی فیملی سے میرا تو کوئی رابط نہیں، شاید کسی اور کے پاس ان کا رابطہ نمبر ہو تو معلوم نہیں۔

شازیہ اشرف سے کبھی رابطہ ہوا کہ وہ بھی گُم ہو گئیں۔
 
آخری تدوین:
20201209-182837-01.jpg

دودھ، چینی روک کے تے پتی ٹھوک کے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چائے تو واقعی اچھی لگی۔ ہمیں اپنی چائے پہ بہت ناز تھا مگر آپ کی چائے کی ترکیب پڑھ کر دل چاہ رہا ہے کہ سامنے پڑی چائے کو سنک میں انڈیل کر آپ کی دی گئی ترکیب سے چائے بنا کر لے آئیں۔ مگر رزق ضائع کرنا گناہ ہوتا ہے۔ اس لئے اس وقت تو یہی پئیں گے مگر کل صبح ان شا اللہ آپ کے جیسی چائے بنائیں گے۔ البتہ چائے پلانے کا تجربہ کسی اور پہ کرنا پڑے گا کیونکہ ہم میٹھی چائے نہیں پیتے۔
کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ ترکیب یہی استعمال کریں سوا چینی کی شمولیت کے۔ اور چائے ویسی ہی ذائقہ دار بنے؟
 
شمشاد

لائبریرین
معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا خون بھی مٹھاس کے معاملے میں خود کفیل ہے۔

چینی کے بغیر بھی اتنی ہی ذائقہ دار بنے گی لیکن اگر آپ چینی کی بجائے "سویٹن لو" استعمال کر لیں تو وہ بھی صحیح ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صرف چائے کے معاملے میں چینی کی احتیاط ہے۔ ورنہ رس گلے، گلاب جامن، آئس کریم اور خاص طور پہ فرنی کبھی پیش کر کے دیکھے کوئی۔ پورا انصاف کرتے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
گلے، گلاب جامن، آئس کریم اور خاص طور پہ فرنی کبھی پیش کر کے دیکھے کوئی۔ پورا انصاف کرتے ہیں۔
میٹھا بنانے میں واقعی پورا انصاف ہی کرنا چاہیے۔۔پر چائے ہم بھی عرصے سے پھیکی پیتے ہیں کہ وہ ذائقہ ایسا زبان کو اچھا لگا کہ کڑواہٹ مزا دیتی ہے ۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
صرف چائے کے معاملے میں چینی کی احتیاط ہے۔ ورنہ رس گلے، گلاب جامن، آئس کریم اور خاص طور پہ فرنی کبھی پیش کر کے دیکھے کوئی۔ پورا انصاف کرتے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ پھیکی چائے کا ذائقہ مُنہ کو لگ گیا ہے۔ میرا بھی یہی حال ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میٹھا بنانے میں واقعی پورا انصاف ہی کرنا چاہیے۔۔پر چائے ہم بھی عرصے سے پھیکی پیتے ہیں کہ وہ ذائقہ ایسا زبان کو اچھا لگا کہ کڑواہٹ مزا دیتی ہے ۔۔۔۔
بالکل جی ایسا ہی ہے۔ جب شربت میٹھا پیا جاتا ہے تو کیا ضرور ہے کہ چائے بھی میٹھی ہی ہو۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کہ پھیکی چائے کا ذائقہ مُنہ کو لگ گیا ہے۔ میرا بھی یہی حال ہے۔
جی بالکل ۔پھیکی چائے کاذائقہ لگ گیا ہے۔
اس میں ایک اور بات بھی ہے نا۔۔۔ ویسے تو ہم چائے گرما گرم ہی پیتے ہیں لیکن کبھی اگر ٹھنڈی بھی ہونے لگے تو آخر کے دو گھونٹ بھی اچھے ہی لگتے ہیں۔ جبکہ چینی والی چائے کے ٹھنڈے گھونٹ پئے ہی نہیں جاتے۔
 
سب چائے کے گن گا رہے ہیں ۔۔۔کوئی پلا نہیں رہا بھیا ہم نے بنائی ہے آجائیں
KEnhzgp.jpg
 
چائے تو میں بھی عرصہ دراز سے پھیکی ہی پی رہی ہوں۔ اگر کہیں میٹھی چائے کا سپ لینا پڑجائے تو زہر لگتی ہے۔
البتہ کافی میں دو چار دانے چینی کے ملا لیتی ہوں۔ باقی جب سردیوں میں گاجر کھیر بن جائے تو پھر بس۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت پسند ہے گاجر کھیر۔
 
سیما علی

لائبریرین
آجکل تو گھر میں بہت چائے بن رہی ہے۔بنا بنا کر اور سوس پین دھو دھو کر تھک گئی ہوں۔
برتن دھونا سب سے زیادہ دکھُ دیتا ہے اور سب سے زیادہ دکھ جب چولہے پہ گرِ جائے ذرا سی غفلت سے !برتن فوری دھو لئیے جائیں تو مشکل نہیں لگتے !!!! ب
 
برتن دھونا سب سے زیادہ دکھُ دیتا ہے اور سب سے زیادہ دکھ جب چولہے پہ گرِ جائے ذرا سی غفلت سے !برتن فوری دھو لئیے جائیں تو مشکل نہیں لگتے !!!! ب
جی آپی ایسا ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے تو رات کے برتن دھونا بہت مشکل لگتا ہے۔جتنے مرضی دھو لو سونے سے پہلے،صبح کو پھر سنک کی رونق بحال ہوتی ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
جی آپی ایسا ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے تو رات کے برتن دھونا بہت مشکل لگتا ہے۔جتنے مرضی دھو لو سونے سے پہلے،صبح کو پھر سنک کی رونق بحال ہوتی ہے۔
ہر رات جتنی دیر بھی ہو صفائی کرے بغیر چین نہیں آتا نہ نیند آتی ہے پتہ نہیں لوگ باورچی خانہ گندہ چھوڑ کے کیسے آرام سے سو جاتے ہیں!!!!!!
 
Top