چائے پئیں

سید عمران

محفلین
چائے پی کر چلی جاتی ہوں، پھر چائے پینے آ جاتی ہوں، ساتھ میں کبھی بریڈ کی کھیر مل جاتی ہے کبھی چٹنی (پکوڑے شاید سب اپنے ساتھ لاتے ہیں) :p
واہ واہ:):redheart::)اب مت جائیے گا کہیں ہم کو چھوڑ کے ہم آپ کو چنے کی دال کا حلوا بھی کھلائیں گے :):)
جس طرح کی ہوائی چیزیں یہاں بنائی اور کھلائی جارہی ہیں۔۔۔
اس طرح تو ہم پورا پکوان ہاؤس آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کرسکتے ہیں!!!
:cool::cool::cool:
 
شمشاد

لائبریرین
جس طرح کی ہوائی چیزیں یہاں بنائی اور کھلائی جارہی ہیں۔۔۔
اس طرح تو ہم پورا پکوان ہاؤس آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کرسکتے ہیں!!!
:cool::cool::cool:
عمران بھائی کہنے میں کیا حرج ہے، وہ پنجابی کی ایک مثال ہے "خیالی پلا پکانا، تے مصالحہ کھٹ کی پانا" یعنی کہ جب خیالی پلاؤ ہی پکانا ہے تو مصالحے کم کیوں ڈالنے ہیں، رج رج کے ڈالیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
جس طرح کی ہوائی چیزیں یہاں بنائی اور کھلائی جارہی ہیں۔۔۔
اس طرح تو ہم پورا پکوان ہاؤس آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کرسکتے ہیں!!!
:cool::cool::cool:
اب تک کوئی ایک چیز تو پکائی نہ کھلائی اور باتیں پورے پکوان ہاؤس کی ہم آرہے آپ کے پکوان ہاؤس۔

اکبر دبے نہیں کسی سلطاں کی فوج سے
لیکن شہید ہو گئے بیوی کی نوج سے!!!!!
خاص آپ کی نذر سید صاحب:)

یہ شہادتوں والی باتیں ہمارے کھاتے میں ڈالنے کا جو سلسلہ جاری ہے۔۔۔
اس کے پیچھے یقیناً کسی سازش کی آری ہے۔۔۔
رہی بات پکوان ہاؤس کی، تو آپ کا ہمارے پکوان ہاؤس میں سواگت ہے۔۔۔
آئیں، کھائیں اور انگلیاں چاٹتے جائیں!!!

fast-foods-1.jpg

food2.jpg
 
سید عمران

محفلین
فلحال تو بس باتیں پیش کی جا رہی ہیں!!! :p پکوان ہاؤس کا انتظار رہے گا!!!
یہ لیجیے!!!
یہ شہادتوں والی باتیں ہمارے کھاتے میں ڈالنے کا جو سلسلہ جاری ہے۔۔۔
اس کے پیچھے یقیناً کسی سازش کی آری ہے۔۔۔
رہی بات پکوان ہاؤس کی، تو آپ کا ہمارے پکوان ہاؤس میں سواگت ہے۔۔۔
آئیں، کھائیں اور انگلیاں چاٹتے جائیں!!!

fast-foods-1.jpg

food2.jpg
 
محمد وارث

شکریہ سید صاحب اس پرتکلف ضیافت کے لیے۔ کھانا اتنا لذیذ تھا کہ کچھ زیادہ ہی کھا لیا، کھٹے ڈکار بھی آنے شروع ہو گئے، کوئی "ہاجمولا" ملے گا۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو چیٹنگ ہے۔۔۔ اپنی ترکیب کے ساتھ اپنا بنایا ہوا کھانا پیش کرتے ہیں۔۔۔۔ گوگل سے تو کوئی بھی جا کر جی خوش کر لے۔۔۔:p
اور کیا، میرا ووٹ تمہارے حق میں ہے۔
حلوائی کی دکان پر تو کوئی بھی نانا جی کی فاتح دلوا سکتا ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
مزے کی بات۔۔۔۔ میں اپنی ڈی پی خود اپنے ہاتھوں سے تبدیل کی۔۔۔۔ اور اب مجھ سے اپنی ہی پروفائل نہیں پہچانی جا رہی :rollingonthefloor:
 
ماہی احمد

لائبریرین
شکریہ سید صاحب اس پرتکلف ضیافت کے لیے۔ کھانا اتنا لذیذ تھا کہ کچھ زیادہ ہی کھا لیا، کھٹے ڈکار بھی آنے شروع ہو گئے، کوئی "ہاجمولا" ملے گا۔ :)
ایسا کھانا تو بندہ جتنا مرضی کھائے۔۔۔۔ نہ موٹے ہونے کا ڈر نہ معدے کو کوئی مسئلہ۔۔۔۔ بلکہ ایسے تو میں اسلام آباد بیٹھ کر سعید کے لئیے روزانہ ناشتے، ظہرانے اور عشائیے ارینج کر سکتی۔۔۔ وہ بھی فری :rollingonthefloor:
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
عمران بھائی ماہی نے اتنے سارے طعنے دے دیئے ہیں، اب آپ کو اپنی عزت بچانے کی خاطر اپنے ہاتھ سے کچھ بنا کر شریک محفل کرنا ہی پڑے گا۔
 
Top