پی ڈی ایم والے پنڈی آئے تو انہیں چائے پانی پلائیں گے، ترجمان پاک فوج

جاسم محمد

محفلین
یوٹیوب بھرا پڑا ہے۔
یوٹیوب پر تو ۲۰۱۳ الیکشن میں کی جانی والے دھاندلی کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ لیکن ان ثبوتوں کو سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن نے قبول نہیں کیا۔ آپ بھی ۲۰۱۸ کے الیکشن پر ایک جوڈیشل کمیشن بنوا کر دیکھ لیں اور وہاں اپنے ثبوت جمع کر وا دیں۔ کیونکہ الیکشن میں دھاندلی یا شفافیت کا فیصلہ بہرحال ججز نے ہی کرنا ہے آپ کے مولانا نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایک جج شوکت صدیقی جس نے سیاسی مداخلت کا رونا رویا کھڈے لائن لگ گیا
وہ جج یہ رونا متعلقہ پلیٹ فارم یعنی سپریم جوڈیشل کونسل لے کر جاتا تو شنوائی بھی ہوتی۔ اس طرح ۲۰۱۸ کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کیلئے پبلک میں الزامات لگا کر اس نے کھڈے لائن ہی لگنا تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
آئینی فورم پر کچھ کرنے نہیں دیاجارہا ہے
آپ کے مولانا ۲۰۱۸ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف کونسے آئینی فارم پر ابھی تک گئے ہیں؟ الیکشن کمیشن، الیکشن ٹریبونل، سپریم کورٹ؟
اگر یہ الیکشن غلط تھے تو آپ کے مولانا نے اسی جعلی اسمبلی سے صدر پاکستان کا الیکشن کیوں لڑا؟
مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نامزد
 
dxbgraphics

محفلین
یوٹیوب پر تو ۲۰۱۳ الیکشن میں کی جانی والے دھاندلی کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ لیکن ان ثبوتوں کو سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن نے قبول نہیں کیا۔ آپ بھی ۲۰۱۸ کے الیکشن پر ایک جوڈیشل کمیشن بنوا کر دیکھ لیں اور وہاں اپنے ثبوت جمع کر وا دیں۔ کیونکہ الیکشن میں دھاندلی یا شفافیت کا فیصلہ بہرحال ججز نے ہی کرنا ہے آپ کے مولانا نہیں۔

مولانا ہی تھا جو اس دھاندلی کا شروع دن سے ہی مخالف تھا اور دو سال بعد تمام پارٹیوں کو مولانا کے موقف کو تسلیم کرنا پڑا۔
اور کیا دوہرا معیار ہے پی ٹی آئی جلسہ کرے تو کمشنر کو گریبان سے پکڑوں گا ماروں گا کہہ کر عمران نیازی صاحب ڈینگیں مارتے تھے اور عوام نے فیصلہ کر لیا کا ڈھنڈورا پیٹتے تھے اور آج جب ان کی حکومت کے خلاف انہی کی روش پر اپوزیشن احتجاج کر رہی ہے تو فیصلہ جج نےکرنا ہے کیا بات ہے یار۔
 
dxbgraphics

محفلین
آپ کے مولانا ۲۰۱۸ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف کونسے آئینی فارم پر ابھی تک گئے ہیں؟ الیکشن کمیشن، الیکشن ٹریبونل، سپریم کورٹ؟
اگر یہ الیکشن غلط تھے تو آپ کے مولانا نے اسی جعلی اسمبلی سے صدر پاکستان کا الیکشن کیوں لڑا؟
مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نامزد

جے یو آئی جمہوری پارٹی ہے اور جمہوری انداز ہی سے اپنا کام کرے گی۔ الیکشن کیوں لڑا یہ آپ کی مرضی سے نہیں ہونا۔ اپوزیشن کی پارٹیوں میں اکثریت کے فیصلے ہی کی تائید کرتے ہوئے الیکشن لڑا تھا۔ کیوں مولانا کے الیکشن لڑنے پر آپ کیوں اتنے خفا ہیں؟
 
dxbgraphics

محفلین
تمام حلقوں کے فارم ۴۵ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔

جن حلقوں میں ایجنٹوں کو باہر نکالا گیا تھا ان کی گنتی بھی بھائی لوگوں نے کی اور وہاں کے فارم 45 نہیں دیئے گئے۔ تقریبا 900 پولنگ سٹیشنوں پر فارم 45 نہیں دیئے گئے۔ جو کہ رات 9 بجے ہی دینے تھے۔ اب جن فارم 45 کا آپ ذکر کر رہے ہیں وہ مینی پولیٹڈ فارم آپ کو مبارک ہوں۔
 
جاسم محمد

محفلین
دو سال بعد تمام پارٹیوں کو مولانا کے موقف کو تسلیم کرنا پڑا۔
ہاں جب ترجمان فوج نے ٹی وی پر آکر بتایا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان محمد زبیر ہم سے این آر او مانگنے آیا تو تمام پارٹیوں نے مولانا کا موقف تسلیم کر لیا۔ پہلے اسی دھاندلی کروانے والے جرنیل کو دو تہائی اکثریت سے ایکسٹینشن انہی جماعتوں نے دلوائی تھی :)
 
ایکسٹینشن دینے کی سزا ابھی تک دونوں جماعتیں بھگت رہی ہیں۔ اور مزید بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
ایکسٹینشن نہ دے کر چھ مہینے سختی گزار لیتے اور باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہیں عمران خان سیاسی یتیم ہوجاتے اور اس کی ناجائز حکومت مہینوں میں ختم ہوجاتی۔
 
جاسم محمد

محفلین
آج جب ان کی حکومت کے خلاف انہی کی روش پر اپوزیشن احتجاج کر رہی ہے تو فیصلہ جج نےکرنا ہے کیا بات ہے یار۔
عمران خان کا دھرنا بھی اسی بنیاد پر ختم ہوا تھا کہ ایک جوڈیشل کمیشن اس الزام کی تحقیقات کرے گا کہ ۲۰۱۳ کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ جبکہ آپ کے مولانا کو تحقیقات نہیں چاہئے، اپنے الزام کو زور زبردستی نافذ کروانا ہے۔ یہ فرق ہے۔
JC finds 2013 elections 'fair and in accordance with law' - Pakistan - DAWN.COM
 
Top