پی ڈی ایم والے پنڈی آئے تو انہیں چائے پانی پلائیں گے، ترجمان پاک فوج

جاسم محمد

محفلین
پی ڈی ایم والے پنڈی آئے تو انہیں چائے پانی پلائیں گے، ترجمان پاک فوج
ویب ڈیسک پير 11 جنوری 2021

2128679-dgispriftikharbabar-1610361178-934-640x480.jpg

پاک فوج سے متعلق جو باتیں کی گئی حکومت نے بہتر انداز میں اس کا جواب دیا ہے،میجر جنرل بابر افتخار فوٹو: فائل


راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، اور اگر وہ پنڈی آئے تو چائے پانی پلائیں گے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال ہر لحاظ سے مشکل ترین سال تھے، ایک دہائی سےسیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، اور رواں سال معیشت اور سیکیورٹی کے ساتھ کووڈ 19 جیسے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا، اور اس نےملکی معیشت کو بھی مشکل میں ڈالا، اس کے ساتھ ہمیں بھارتی اشتعال انگیزیوں کا سامنا ہے، تمام چینلجز کے باوجود قوم نے متحد ہوکر ان مشکلات کا سامنا کیا۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا پاکستان پرامن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو، گزشتہ دہائی سے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری تھیں، ہم نے بھارت کے مذموم عزائم کی نشاندہی کی اور مقابلہ کیا، دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیے گئے، خطرات اندرونی ہوں یا بیرونی ہمیشہ حقائق کے ذریعے نشاندہی کی اور مقابلہ کیا، دہشت گردی کیخلاف آپریشن سے سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی، اس وقت پاکستان میں کوئی بھی منظم دہشت گرد تنظیم موجود نہیں ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن رد الفساد کے تحت 3 لاکھ 71 خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیے، ملک بھر میں 50 فیصد سے زائد سیکیورٹی خطرات کو روکا گیا، آپریشنز کے دوران 72 ہزار سے زائد اسلحہ اور 400 ٹن سے زائد بارود برآمد کیا گیا، 18 ہزار سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، خودکش حملوں میں 97 فیصد واضح کمی آئی، جس کے بعد دہشت گردی کے بڑے واقعات میں 45 فیصد کمی آئی، 2013 میں دہشت گردی کے 213 واقعات ہوئے جب کہ 2020 میں 98 ہوئے، کراچی میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں 98 اور دہشت گردی میں 95 فیصد کمی آئی، 2014 میں کراچی کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا اور اب 103 نمبر پر ہے۔

میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ 2 ہزار 683 کلو میٹر پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا 83 فیصد کام کیا جاچکا ہے، باڑ کو لگانے پر فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کوبحال کیا جاچکا ہے، پاک ایران بارڈر مینجمنٹ کی وجہ سے ملک کے ریونیو میں 33 فیصداضافہ ہوا، بلوچستان اورخیبرپختونخوامیں ترقیاتی کام ہورہےہیں، خیبرپختونخوا میں31 ارب روپے سے پروجیکٹس پر کام ہورہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشرقی سرحد سے بھارت کی اشتعال انگیزیوں میں اضافہ ہوا، اور 2019 میں بھارت کی جانب سب سے زیادہ 3097 بار سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئیں، پاک فوج نےبھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا، بدقسمتی سے بھارتی فورسز شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے، فروری 2019 میں پاکستان کے خلاف ناکام جارحیت کی کوشش کی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ڈس انفولیب کی 15 سالہ کارروائی کاجائزہ لیا جائےتو اس سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، ای یو ڈس انفولیب کو جعلی شری واستو گروپ چلا رہا تھا، بھارت کی نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذریعے ان خبروں کو وائرل کیا جاتا تھا، اقلیتوں اور خواتین سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا گیا، ڈس انفولیب کے ذریعے پاکستان مخالف ایجنڈے کو فروغ دیا گیا، اور اس پروپیگنڈے کے ذریعے کشمیر پربھارت کی غاصبانہ کارروائیوں کو چھپایا گیا، بھارت کے تمام جعلی اکاؤنٹس کو 3 این جو اوز چلا رہے تھے، جعلی این جی اوز کے ذریعے اقوام متحدہ میں جعلی پروگرام منعقد کروائے گئے، بھارت کی دہشت گردی کے ٹھوس ثبوت ڈوزیئر کی صورت میں دنیا کے سامنے لائے گئے، بھارت کے خلاف ای یو ڈس انفارمیشن لیب کے ذریعے بھی شواہد سامنے آچکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ لانگ مارچ کی روالپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، اگر مولانا فضل الرحمان راولپنڈی آتے ہیں تو انہیں چائے پانی پلائیں گے، ہماری مزاحمت فوج سے ہوتی ہے، پاک فوج حکومت کا ذیلی ادارہ ہے، پاک فوج سے متعلق جو باتیں کی گئی حکومت نے بہتر انداز میں اس کا جواب دیا ہے، الزامات کے معاملے میں نہیں پڑنا چاہتے اور نہ پڑیں گے، تشویش ضرور ہے لیکن فوج کا مورال اپنی جگہ پر قائم ہے، الیکشن کے وقت پاک فوج سے مدد مانگی گئی جو کی گئی، پاک فوج کو سیاسی معاملات میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، فوج سیاست سے دور رہنا چاہتی ہے، فوج پر لگائے گئے الزامات میں کوئی وزن نہیں، پاک فوج کا کسی سے بیک ڈور رابطہ نہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ترجمان پاک فوج کے پی ڈی ایم کو چائے پلانے کے بیان پر فضل الرحمان کا ردّ عمل
ویب ڈیسک پير 11 جنوری 2021

2128830-fazal-1610382121-801-640x480.jpg

سربراہ پی ڈی ایم نے مالاکنڈ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا(فوٹو، فائل)


مالا کنڈ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ترجمان پاک فوج کی جانب سے پی ڈی ایم کو چائے پلانے کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مالا کنڈ میں پی ڈی ایم کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں چائے پانی پلانے والے خود پیزا کھائیں یہ زیادتی ہے مہمان داری نہیں ہے ۔غیر جمہوری لوگوں کا الیکشن سے کیا کام؟ الیکشن دیانتداری سے نہیں کرائے گئے دیانتداری سے دھاندلی کروائی گئی۔ عمران کہتا ہے قوم میری پشت پر ہے یہ تو اعتراف ہے پشت پر کون ہے۔ فوج ایک ادارہ ہے اور غیر جانبدار ادارہ ہے۔فوج ریاست کے لیے ناگزیر ہے۔عسکری قیادت کو وضاحت کرنا ہوگی کیا وہ فریق ہے اور اگر فریق ہے تو پھر احتجاج ہمارا حق بنتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملاکنڈ کا سیلاب حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔ ہمیں ناجائز حکمرانوں سے واسطہ ہے جنہوں نے قوم کے حق پر ڈالا ہے اور قوم اپنی امانت واپس لے گی۔ یہ تحریک جاری رہے گی ساری قوم ایک ہو کر اسلام آباد اور پنڈی جائے کا فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کہتا ہے کہ ہزارہ قوم کے متاثرین بلیک میلنگ کررہے ہیں ۔کسی سے ہمدردی تعزیت نہیں کی۔ ملک میں جمہوریت نہیں ہے ضیاء الحق اور مشرف کا مارشل لاء تھا اسی طرح کا مارشل لا ہے۔ ہم م آمریت کے خلاف قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور حقیقی جمہوریت لائیں گے۔ آئین پامال کیا گیا ہے۔ صوبے کے آئینی حقوق کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ۔اب سازشوں کو ناکام بنائیں گے صوبے کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑیں گے ۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پی ڈی ایم والے پنڈی آئے تو انہیں چائے پانی پلائیں گے، ترجمان پاک فوج

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی ہے جیسے بی آر ٹی تباہ ہوگئی ہے ۔127 ارب روپے پر بی آر ٹی کا منصوبہ پہنچ چکا ہے۔فنی ماہرین کہتے ہیں اتنا ناکام منصوبہ ہے اسے دوبارہ توڑ کر بنانا ہوگا۔کرپشن کے دروازے کھول رکھے ہیں۔ بی آر ٹی کا حساب کون دے گا، انھیں یہ نظر نہیں آتا۔ آٹا چینی میں جو کرپشن کی ہے 3سو سے چھ سو ارب روپے کا نقصان دیا گیا اور سوال نامہ مجھے بھیجنے کی بات کی جاتی ہے ، یہ سوال نامہ بھیج کر تو دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں دوائیاں نہیں مل رہی چار سو فیصد دوائیاں مہنگی ہوچکی ہیں۔ ایسے حکم رانوں کو سہارا دینا جرم ہے۔ جو سہارا دے رہے ہیں وہ بھی اس جرم میں شریک ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس لٹکایا گیا ہے پیسا کہاں سے آیا کس نے بھیجا انڈیا، اسرائیل سے آیا کس نے بھیجا۔ یہ اسرائیل، ہندوستان اور قادیانیوں کے پیسے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرنڈر کرنا فضل الرحمان کا کام نہیں۔ پی ڈی ایم 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرے گی۔ 21 جنوری کو کراچی میں ملین مارچ کریں گے۔ بجائے اس کے قوم اٹھا کر کشتی کو سمندر برد کردے حکمران استعفی دے کر چلے جائیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک نوجوان کو پولیس نے قتل کیا اسے انصاف نہیں ملا۔ حکمرانوں کے شہر میں امن نہیں۔ اگر دہشت گردی ختم ہوگئی ہے تو فوج کو قبائلی علاقوں سے واپس بلایا جائے۔ امریکی پالیسی ہے مذہبی حلقے کو نشانہ بنایا جائے۔ عزت کے ساتھ زندگی گزارنا ہر کسی کا حق ہے۔ قوم کو عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کیوں نہیں دی جارہی۔ علما،کارکن،سیاسی لوگ، عوام شہید ہورہے ہیں۔ حکمران کہاں ہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبے بنانے کی بات کی جارہی ہے لیکن قبائل کو صوبہ نہیں بنایا جارہا۔ چین افغانستان ناراض ہیں۔ پاکستان سے چھوٹے ممالک ترقی کررہے ہیں اورڈوب رہا ہے تو پاکستان ڈوب رہا ہے۔ ایسے نااہل حکمرانوں کو حکمرانی کا حق نہیں۔ پارلیمنٹ کو لونڈی بنادیا گیا ہے اور ایک لونڈی پی ٹی آئی جماعت ہے۔

سربراہ پی ڈٰی ایم نے مزید کہا کہ یہ تحریک کامیاب کریں گے۔ایسی حکومت کے خلاف جدوجہد جہاد ہے ہم نے قربانی دینی ہے۔ عوام کا جذبہ پیغام ہے کہ ہم تھکے نہیں ہیں۔ جب تک حکمران ظلم کرتے رہیں گے جہاد جاری رہے گا۔

پی ڈی ایم کی مالاکنڈ میں ریلی سے چیئرمین پیپلزپارٹٰی بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، محمود اچکزئی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مالاکنڈ کے اجتماع میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شرریک نہیں ہوئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا ہے یہ سب پنڈی ہی جائیں، چائے کے ساتھ ساتھ ان کا سوفٹویئر بھی اپڈیٹ ہو جائے گا۔ اور یہی ان کے ساتھ ہونا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مولانا خوب جانتے ہیں، اس لیے صرف دھمکیاں ہی دیں گے۔ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ پنڈی جائیں گے ہی نہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
مولانا خوب جانتے ہیں، اس لیے صرف دھمکیاں ہی دیں گے۔ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ پنڈی جائیں گے ہی نہیں۔
دھمکیاں بھی ایسی کہ بندہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجاتا ہے۔ فرماتے ہیں کہ ریاست پاکستان کا تصور میری شراکت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا! :p:LOL::ROFLMAO:
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
دھمکیاں بھی ایسی کہ بندہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجاتا ہے۔ فرماتے ہیں کہ ریاست پاکستان کا تصور میری شراکت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا! :p:LOL::ROFLMAO:
ہائے رے خوش فہمیاں۔
بلی کو خواب میں چھیچڑے نظر آتے ہیں انہیں جاگتے میں نظر آ رہے ہیں۔
 

آورکزئی

محفلین
تاریخ میں پہلی بار غیر سیاسی طاقتور لوگوں کی چیخیں نکالنے پر قوم کے بھادر لیڈر مولانا فضل الرحمان صاحب کو سلام پیش کرتے ہیں

1f4aa.svg
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی مولانا تو کسی گنتی شمار میں ہی نہیں ہیں۔ خیالوں کی دنیا سے باہر آئیں اور حقیقیت میں نوشتہ دیوار پڑھیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
تاریخ میں پہلی بار غیر سیاسی طاقتور لوگوں کی چیخیں نکالنے پر قوم کے بھادر لیڈر مولانا فضل الرحمان صاحب کو سلام پیش کرتے ہیں

1f4aa.svg
بھائی جی مولانا تو کسی گنتی شمار میں ہی نہیں ہیں۔ خیالوں کی دنیا سے باہر آئیں اور حقیقیت میں نوشتہ دیوار پڑھیں۔
غیر سیاسی طاقتوروں کی چیخیں صرف شیخ مجیب نے مشرقی پاکستان میں نکلوائی تھی جب پوری بنگلہ قوم اس کے پیچھے کھڑی تھی (۱۹۷۰ کے الیکشن میں شیخ مجیب نے دو سیٹوں کے علاوہ باقی تمام سیٹیں مشرقی پاکستان سے جیتی تھی)
9091-FAE2-A9-CC-4146-AE38-8300449774-D1.jpg

یہ مولانا فضل (ڈ) جو پچھلے الیکشن میں اپنی سیٹ ہار گیا۔ صدر پاکستان کا الیکشن ہار گیا۔ وہ کس منہ سے فوج کو للکار رہا ہے؟ اس کی عوام میں حیثیت کیا ہے؟
 

dxbgraphics

محفلین
بھائی جی مولانا تو کسی گنتی شمار میں ہی نہیں ہیں۔ خیالوں کی دنیا سے باہر آئیں اور حقیقیت میں نوشتہ دیوار پڑھیں۔

اگر گنتی میں شمار نہیں تو پھر کیوں خود تو پاپا جونز کےپیزے کھاکر پی ڈی ایم کو صرف چائے پر ٹرخایا جارہا ہے۔

غیر سیاسی طاقتوروں کی چیخیں صرف شیخ مجیب نے مشرقی پاکستان میں نکلوائی تھی جب پوری بنگلہ قوم اس کے پیچھے کھڑی تھی (۱۹۷۰ کے الیکشن میں شیخ مجیب نے دو سیٹوں کے علاوہ باقی تمام سیٹیں مشرقی پاکستان سے جیتی تھی)
9091-FAE2-A9-CC-4146-AE38-8300449774-D1.jpg

یہ مولانا فضل (ڈ) جو پچھلے الیکشن میں اپنی سیٹ ہار گیا۔ صدر پاکستان کا الیکشن ہار گیا۔ وہ کس منہ سے فوج کو للکار رہا ہے؟ اس کی عوام میں حیثیت کیا ہے؟


مولانا صاحب فوج کو نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو للکار رہے ہیں بلکل اسی طرح جس طرح مرزا مسرور قادیانی (م) نے 2013 میں آئین پاکستان کا انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں سائیڈ پر رکھا گیا ہے اسی لئے ہم ووٹ نہیں ڈالتے۔
 
آخری تدوین:

dxbgraphics

محفلین
اسٹیبلشمنٹ میں فوجی قیادت شامل نہیں؟

اسٹیبلشمنٹ میں چند جرنیل بلکل شامل ہیں لیکن آپ عوام کو گمراہ کرنے کے لئے فوج کا نام استعمال کر رہے ہیں جب کہ حقیقت میں مولانا اسٹیبلشمنٹ میں موجود چند جرنیلوں کی بات کر رہے ہیں جنہوں نے 2018 کا الیکشن یرغمال کیا اور ایک سلیکٹڈ کو قوم پر مسلط کر کے قوم کا بیڑہ غرق کر دیا۔
 

جاسم محمد

محفلین
حقیقت میں مولانا اسٹیبلشمنٹ میں موجود چند جرنیلوں کی بات کر رہے ہیں جنہوں نے 2018 کا الیکشن یرغمال کیا
اچھا اور اس الزام کو مولانا نے کونسے آئینی فارم پر ثابت کیا ہے؟ الیکشن کمیشن؟ الیکشن ٹریبونل؟ سپریم کورٹ؟ جب الزام کہیں ثابت نہیں کیا تو اس پر تحریک کیسی؟
 

dxbgraphics

محفلین
اچھا اور اس الزام کو مولانا نے کونسے آئینی فارم پر ثابت کیا ہے؟ الیکشن کمیشن؟ الیکشن ٹریبونل؟ سپریم کورٹ؟ جب الزام کہیں ثابت نہیں کیا تو اس پر تحریک کیسی؟

الزام کے شک کو یقین میں خود جرنیلوں نے فارم 45 نہ دے کر کیا ہے۔ وردی والوں کی جے یو آئی کے امیدوار کی ہار کی خوشی میں ہوائی فافائرنگ۔ ووٹنگ تیز سلو کرنے کی ٹیٹکس۔ یوٹیوب بھرا پڑا ہے۔
ایک جج شوکت صدیقی جس نے سیاسی مداخلت کا رونا رویا کھڈے لائن لگ گیا۔ تو آئینی فورم پر کچھ کرنے نہیں دیاجارہا ہے اسی لیئے احتجاج کیا جارہا ہے
آئین پاکستان ہر شہری کو پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔
 
Top