پی پی کا طاہر القادری سے مذاکرات کا فیصلہ، رحمان ملک ملاقات کرینگے

الف نظامی

لائبریرین
لاہور : پیپلز پارٹی نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے اور آئندہ 48 گھنٹے میں صدر زرداری کی ہدایت پر رحمان ملک طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے۔


دنیا نیوز کے مطابق صدر زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا ٹاسک دیا ہے کہ وہ طاہر القادری سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں لانگ مارچ کی کال واپس لینے پر قائل کریں ۔واضح رہے کہ رحمان ملک نے لندن میں متحدہ کے قائد الطاف حسین سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں طاہر القادری کی حمایت ختم کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن الطاف حسین نے انہیں کہا تھا کہ لانگ مارچ روکنا ہے تو وہ طاہر القادری کے پاس جائیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
تحریک منہاج القران کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ محض مذاکرات کے ذریعے لانگ مارچ کو نہیں روکا جا سکتا ہے۔ ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر منزل پائیں گے۔کراچی میں خواجہ ہاوس پر لاہور جانے کے لئے ائیرپورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ میرا دورہ کراچی نہایت کامیاب رہا ۔ ایم کیو ایم سےرشتہ مضبوط ہوا ہے اور امید ہے کہ دونوں مل کر ہی منزل پائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دس جنوری ڈیڈ لائن کی تاریخ ہے جبکہ لانگ مارچ 14 جنوری کو ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محض مذاکرات لانگ مارچ کو روک نہیں ہوسکتے تا وقت کہ مطالبے کے مطابق اصلاحات نہ کر لی جائیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کوئی مذاکرات کے لئے میرے پاس آئے گا تو ہم فیصلہ آپس کی مشاورت سے کریں گے۔مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔لیکن جس کو بھی مذاکرات کرنا ہے وہ لاہور آئے گا۔ روانگی سے قبل ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی اور انہیں الوداع کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ولن نے بھڑک مار دی ہے۔ پرسوں اس نے تھیلے سے بِلا باہر نکالنے کی خبر دے دی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
سکھر: وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلیے بہت قربانیاں دی ہیں۔
کسی قوت کو جمہوری نظام لپیٹنے نہیں دیں گے، جمہوری حکومت کیخلاف کوئی لانگ مارچ نہیں ہوگا، پروفیسر طاہر القادری سے مذاکرات کیے جائینگے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو غلام محمد مہر میڈیکل کالج میں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے پروگرام کی تقریب سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا مزید کہنا کہ حکومت مدت پوری کرنے کے بعد 16مارچ کو ختم ہو جائیگی۔
1220.jpg
نگراں سیٹ اپ لانے کیلیے اپوزیشن سے بات چیت جاری ہے، کسی بھی صورت جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن آغا سیف اللہ کی رہائش گاہ پر بھٹو کی 85 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن سے 2 ماہ قبل کینیڈا سے آنے والا شخص حالات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کا مقصد غیر جمہوری قوتوں کو اقتدار میں لانا ہے۔
----
تبصرہ:
کرپٹ انتخابی نظام میں اصلاحات وقت کی آواز ہے!
 
Top