پی ٹی آئی حکومت سویڈن کے طرز حکومت کی پیروی کرے گی

جاسم محمد

محفلین
آپ اتنی بار یہ بات پوچھ چکے ہیں۔ کیا ابھی تک کوئی جواب ملا؟
اسکینڈےنیوین ممالک میں فلاحی نظام کئی دہائیوں کی بتدریج ترقی کے ساتھ حالیہ شکل اختیار کر گیا ہے۔ ابھی نئی حکومت کو آئے جمعہ جمعہ 8 دن بمشکل پورے ہوئے ہیں۔ اور مقابلہ سویڈن سے۔ کم از کم 100 دن یا تین ماہ کا عرصہ دیا جائے۔ اگر ملک غلط سمت میں جائے تو اس پر کھل کر تنقید کریں۔
 
زیک

مسافر

انہوں نے تو جواب ہی دے دیا

فرحت کیانی

لائبریرین

اس کام میں اندازا کتنا عرصہ لگے گا؟ اور کے پی پانچ سال میں کتنا سویڈن بن چکا ہے؟ یہ ہمارے لیے یارڈ سٹک کا کام دے گا مکمل سویڈن بننے کی امید کا عرصہ ماپنے کے لیے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
تمام تر جذباتیت سے ہٹ کر اگر rational point of view سے دیکھا جائے تو ہمیں کہیں بھی جانے یا کسی کو بھی فالو کرنے کی ضرورت نہیں اسلام صرف دین نہیں بلکے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے کیونکہ یہ دین فطرت ہے کیا اس میں طرز حکمرانی کے بہترین اصول نہیں ہونگے بلکے یقیناٌ ہیں۔۔ہمیں لیڈ کرنے والی قوم بننا چاہیے۔۔۔کیونکہ ہم اللہ کے پسندیدہ دین پر ہیں۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
ہنگامی بنیادوں پر پنجاب کا بلدیاتی نظام تبدیل کریں، وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب کابینہ کو ہدایت
 
اکمل زیدی

محفلین
تمام تر جذباتیت سے ہٹ کر اگر rational point of view سے دیکھا جائے تو ہمیں کہیں بھی جانے یا کسی کو بھی فالو کرنے کی ضرورت نہیں اسلام صرف دین نہیں بلکے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے کیونکہ یہ دین فطرت ہے کیا اس میں طرز حکمرانی کے بہترین اصول نہیں ہونگے بلکے یقیناٌ ہیں۔۔ہمیں لیڈ کرنے والی قوم بننا چاہیے۔۔۔کیونکہ ہم اللہ کے پسندیدہ دین پر ہیں۔۔۔
Mr Zak give me reason if you are disagreeing with my comments کس بات سے اسلام کے مکمل ضابطہ حیات سے غیرمتفق ہیں اسلام کے دین فطرت ہونے سے غیرمتفق ہیں یا اسلام کے اللہ کے پسندیدہ دین ہونے سے۔۔۔۔یا ایسے ہی بونگیانہ غیر متفق کیا ہے ؟
زیک
 
م حمزہ

بالکل درست۔ قرآن ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ اسلام کے سوا کوئی بھی دین اللہ کے ہاں قابلِ قبول نہیں ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت سے ماقبل تمام شریعتیں اب منسوخ ہیں۔ اب صرف اور صرف ایک ہی دین صحیح ہے یعنی اسلام---جو تا قیامِ قیامت تک باقی اور محفوظ رہے گا۔
 
زیک

مسافر
Mr Zak give me reason if you are disagreeing with my comments کس بات سے اسلام کے مکمل ضابطہ حیات سے غیرمتفق ہیں اسلام کے دین فطرت ہونے سے غیرمتفق ہیں یا اسلام کے اللہ کے پسندیدہ دین ہونے سے۔۔۔۔یا ایسے ہی بونگیانہ غیر متفق کیا ہے ؟
زیک
سادہ سی بات ہے۔ آپ کے اپنے عقیدے کے مطابق رسول اللہ کی وفات کے بعد حاکم بننے کا جنہیں حق تھا انہیں یہ حق نہ ملا۔ یعنی پہلے دن ہی سے حکومت و سیاست کے سلسلے میں غلط ہوا۔
 
بات میں نے کہی ہے تو بات کو اپنے مطابق نہ کریں میرے مطابق ہی رہنے دیں تاکہ بات کرنے میں موزوں رہے اور اندرون موضوع رہے۔۔بات اسلام کی ہو رہی ہے اس کے universal beneficence ہونے کی ہو رہی ہے اس میں کس بات پر disagree کر رہے ہیں آپ۔۔۔
 
اس بات پر کہ اسلام کا نظام مملکت و سیاست تو حضرت محمد کی وفات کے فوراً بعد یا 28 سال بعد ختم ہو گیا تھا۔ لہذا اس کی مثال کیسے دی جا سکتی ہے
 
رسول اللہﷺ کے ذریعے جو رہنمائ دی ہے اللہ نے میں نے اس کی مثال دی جو سسٹم بتایا گیا وہ تو قیامت تک انسان کی فلاح کے لیے رہے گا اگر پوری طرح نافذ کیا جائے۔۔آپ کیوں ماہ سال میں اسے مقید کر رہے ہیں۔۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
پوچھنا یہ تھا کہ اگلے ہفتے سویڈن میں اگر سویڈن ڈیموکریٹس جیت گئے تو پاکستان میں بھی فاشزم کو فروغ دیا جائے گا؟
 
فرقان احمد

محفلین
تحریک انصاف کی حکومت کی کوئی ایک سمت نہیں ہے۔ جس طرف کی ہوا ہو، اُس طرف چل پڑتے ہیں۔ کبھی مدینہ تو کبھی سویڈن۔ اب شاید ملائیشیا میں سستانے کا پروگرام بنایا جائے گا۔ حکومت کا معاشی پلان بالکل بھی واضح نہیں ہے۔ کبھی چندا ماموں، کبھی انکل آئی ایم ایف تو کبھی چاچا ریال! صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکوت میں آنے سے قبل مناسب ہوم ورک نہیں کیا گیا تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
کبھی مدینہ تو کبھی سویڈن۔
۔ حکومت کا معاشی پلان بالکل بھی واضح نہیں ہے۔
گیس کی قیمتیں بڑھانے کیلئے سویڈن کا پروگریسیو ٹیکس ماڈل اپنایا گیا ہے۔ کل وزیر اعظم کے دورہ مدینہ کے بعد معاشی صورت حال مزید واضح ہو جائے گی۔ سعودی عرب پاکستان کو کتنے میں اور کن شرائط کے ساتھ" خریدے" گا۔ یہ بھی جلد سامنے آجائے گا۔
اگر معاملہ اسی طرح ہے تو چلے گا۔۔۔!
 
Top