پیک مین سمیت اٹاری 7800 کی کئی گیمز کا سورس کوڈ ریلیز

محمدصابر

محفلین
پرانی اٹاری گیمز کا دور تو ختم ہو گیا لیکن آج بھی جب یہ کھیلنے کو مل جاتی ہیں مزا دیتی ہے۔ اٹاری نے تقریبا 15 گیمز کا سورس کوڈ ریلیز کر دیا ہے۔ اس وقت کی State of the artٹیکنالوجی کیسی تھی یہ تو سورس کوڈ دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔
تفصیل
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ محمد صابر۔ اٹاری کی گیمز کلاسک کی حیثیت رکھتی ہیں۔ آج بھی ایمولیٹرز کے ذریعے انہیں پی سی پر کھیلنا ممکن ہے۔ گوگل پر mame32 کے بارے میں معلوم کیا جا سکتا ہے اور کے لیے ROMs بھی ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں۔
 
arifkarim

معطل
اور ننٹنڈو کی پرانی ورژنز والی گیمز بھی کلاسکس میں آتی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ 10 سالوں تک مکمل فوٹو ریلسٹک گیمز ممکن ہوں‌گی!
 
شہزاد وحید

محفلین
شکریہ محمد صابر۔ اٹاری کی گیمز کلاسک کی حیثیت رکھتی ہیں۔ آج بھی ایمولیٹرز کے ذریعے انہیں پی سی پر کھیلنا ممکن ہے۔ گوگل پر mame32 کے بارے میں معلوم کیا جا سکتا ہے اور کے لیے ROMs بھی ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں۔
ہائے mame32 پر تو میں اتنی گیمز کھیلی ہیں نا کہ کیا ہی بات ہے۔ پانچ چھ سال پہلے میں ایک کمپیوٹر سی ڈیز کی دکان پر بیٹھا تھا جو میرے دوست کی ہے۔ ایک آدمی آیا اور کہنے لگا جی مینوں "مامی بتی" چائی دی اے۔ چھیتی نا دے دیو۔ ہاہاہاہا۔ :) مجھے اس وقت بڑی ہنسی آئی تھی اس کے بولنے کے انداز پر۔
 
Top