پیپر،ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے دعا کریں ، کروائیں اور ثواب کمائیں :) :) :)

عینی شاہ

محفلین
اٹینشن پلیز !!! ہنسنا منع ہے یہ بہت سیئرس تھریڈ ہے اس لیے میری باتیں غور سے پڑھ کر عمل کریں :nerd:

محفل میں جس کسی کا کوئی پیپر ہو کوئی جاب انٹرویو ہو یا کسی بھی قسم کا انٹری ٹیسٹ ہو وہ یہاں آ کر بتا دیا کرے ،تاکہ پھر ان کے لیے اجتماعی دعا کی جا سکے ۔:):):)
سب سے پہلے تو عینی مینی کے لیے دعا کریں آپ سب کہ ہفتے سے میرے مڈ ٹرمز سٹارٹ ہو رہے ہیں اور میرا پہلا پیپیر پروڈکشن اینڈ آپریشنل منیجمنٹ کا ہے ۔۔جو 11 بجے شروع ہو گا ۔ :):):)
سب لوگوں نے یہاں آ کر دعا کرنی ہے سمجھ آ گئی سبکو :p
 

شمشاد

لائبریرین
دعائیں اپنی جگہ لیکن پڑھائی بھی کرنی ہے۔ صرف دعاؤں کے سہارے ہی نہیں بیٹھی رہنا۔

ہماری طرف سے بہت دعائیں اور نیک تمنائیں۔
محنت تمہاری اور دعائیں ہماری
تو ان شاء اللہ ضرور کامیاب ہو گی۔

(اگر بہت اچھے نمبر چاہییں تو ایک عدد کالا بکرا اور ۱یک ہزار ایک روپے جلد بھجوا دو۔)
 

شوکت پرویز

محفلین
اللہ آپ کو (اور ہمارے سبھی بھائی بہنوں کو) دنیا اور آخرت کے تمام امتحانوں میں اچھی مظاہرے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں بہترین کامیابی عطا فرمائے ۔۔ آمین۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
دعا ہے کہ اللہ تعالی معصوم سی عینی بٹیا کی محنتوں کو قبول فرماتے شاندار کامیابی کا حق دار ٹھہرائے آمین
 

عثمان

محفلین
سب لوگ گیارہ بجے اجتماعی دعا کے لئے پہنچ جائیں بھئی۔ :):):)
مانو بلی اللہ تعالیٰ تمہیں امتحان میں بہت بہت کامیابی دے۔ آمین!
 
اس میں سب سے پہلی اور سب سے زیادہ ہنسنے کی بات تو عینی شاہ کی پوسٹ کا پہلا جملہ ہے:
اٹینشن پلیز !!! ہنسنا منع ہے یہ بہت سیئرس تھریڈ ہے اس لیے میری باتیں غور سے پڑھ کر عمل کریں​
:nerd:
باقی بہت شافی جواب پہلے آ چکے۔
ہیں نا؟ عزیزہ عینی شاہ !!!!!!!!!!!!!!
 
Top