جاسم محمد
محفلین
پیمرا نے سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی دو مقبول ڈراموں پر پابندی عائد کر دی
By ویب ڈیسک جمعہ 04 ستمبر 2020
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نامناسب مواد نشر کرنے پر حال ہی میں نجی ٹی وی چینل ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے اور اے آر وائے کے ڈرامہ سیریل عشقیہ کو مزید نشر کرنے پر پابندی لگا دی ہے، پیمرا نے یہ پابندی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت لگائی ہے۔
پیمرا کی جانب سے ریلیز کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کو اے آر وائی پر چلنے والے ڈرامہ سیریل جلن کے خلاف بھی مختلف شکایات موصول ہوئی ہیں، پیمرا موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لے رہا ہے۔
پیمرا نے اپنی پریس ریلیز میں اے آر وائے چینل کو خبردار کیا ہے کہ مذکورہ ڈرامے کے حوالے سے مزید شکایات موصول ہونے یا ڈرامے کے اسکرپٹ کو پاکستانی اقدار کے مطابق نہ بنایا گیا تو اس پر بھی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پابندی عائد کر دی جائے گی۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ ڈراموں میں دکھائے جانے والے مواد اور بالخصوص مرکزی خیال پر ناظرین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، ناظرین ڈراموں میں مقدس رشتوں کی پامالی سے متعلق بھی شدید اضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔
پیمرا کے اعلامیے کے مطابق پیمرا متعلقہ چینلز کو متعدد دفعہ ان ڈراموں سے متعلق ناظرین کے تحفظات سے آگاہ کرچکا ہے اور پیمرا مذکورہ ڈراموں میں نشر کیے جانے والے مواد کو معاشرتی، مذہبی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے مطابق بنانے کی ہدایت پر کر چکا ہے۔