پیسے ہمارے خریداری آپ کی

سکون نے 'کھیل ہی کھیل میں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 28, 2008

  1. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    لوڈ شیڈنگ کے باوجود چھ ہزار بجلی کا بل آیا ہے۔
    باقی بچے نو ہزار،

    پڑوسی کو بہت ضرورت تھی ادھار لے گیا ہے۔ وہ تو دس مانگ رہا تھا، ایک ہزار کی بچت ہو گئی۔

    اگلے رکن کے لیے وہی ایک ہزار۔
     
  2. سکون

    سکون محفلین

    مراسلے:
    482
    اچھا تو اس کا مطلب ہے آپ ادھار دےتے ہیں لوگوں کو اچھا سود پر دےتے ہیں‌یا ہاہاہاہہا خیر میں بھی کبھی آجاون گا ادھار لینے اگر اس پر سود نہ لیں‌تو ۔
    خیر اس سے میں‌کچھ کتابیں لیتا ہوں‌ مجھے انگلش کتابوں کی ضرورت تھی ۔
    اگلے کے لئے
    5000
     
  3. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    سود تو کہیں رہا، میری تو کئی دفعہ اصل رقم بھی ڈوب گئی۔

    پانچ ہزار تو میں رکھ لیتا ہوں، ابھی چار ہزار باقی ہیں۔ چلیں وہی اگلے رکن کے لیے۔
     
  4. سکون

    سکون محفلین

    مراسلے:
    482
    چھا تو اچھا حساب لگا لئتے ہیں آپ
    بھئی اس لئے کہتا ہوں کہ قرضہ دینے سے پھلے ضمانت نامہ لے لیا کرو یار۔۔
    خیر ان چار ہزار سے کچھ گھر کی چیزئیں لے لیتا ہوں

    اگلے دوست کے لئے
    15000
     
  5. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اب صرف حساب کتاب ہی رہ گیا ہے۔ ضمانت نامے بھی بہت سارے اکٹھے ہو گئے ہیں۔ ان کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔

    خاتونِ خانہ کئی دنوں سے تقاضا کر رہی تھیں کہ ایک اچھا سا لہنگا لے دیں۔ بازار میں تو پچیس ہزار سے تو کم ہی نہیں۔ بڑی مشکل سے قیمت کم کروا کے ایک پندرہ ہزار میں ملا ہے۔

    اگلے رکن کے لئے 12236 روپے۔
     
  6. سارا

    سارا محفلین

    مراسلے:
    3,641
    شمشاد بھائی یہ آپ کونسے والے بازار میں جاتے ہیں کہ آپ کی چیزوں کی قیمتیں اتنی زیادہ ہوتی ہیں میں نے ابھی کچھ دن پہلے ایک لہنگا لیا تھا 10 ہزار کا وہ بھی اتنا اچھا ۔۔آپ مجھے 15 ہزار بھیج دیں میں اتنے پیسے میں ایک پورا اور ایک آدھا (سائز میں چھوٹا یعنی بچی کا) لہنگا لے کر آپ کو بھیج دوں گی۔۔;)

    236 کی آئس کریم کھا لیتی ہوں اور 12 ہزار چھوٹے بھائی کو بھیج دیتی ہوں وہ کہہ رہا تھا وہاں پیسے بہت زیادہ خرچ ہو رہے ہیں

    اگلے رکن کے لیے 5 ہزار۔۔
     
  7. سکون

    سکون محفلین

    مراسلے:
    482
    اچھا پانچ ہزار کوئی بات نہیں ویسے بھی مجھے نیا موبائل خریدنا ہے تو کوئی چائنیز موبائل خرید لیتا ہوں

    اگلے رکن کے لئے 10 ھزار کیا یاد کرے گا
     
  8. راجہ صاحب

    راجہ صاحب محفلین

    مراسلے:
    6,542
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    اس کا میں حلوہ پکوا کر بانٹوں گا

    اگلے مہمان کے لئے 10 ہزار
     
  9. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بھئی ساتھ میں لکھا کریں کہ کرنسی کون سی ہے، روپے ہیں، ڈالر ہیں، پونڈ ہیں، درہم ہیں یا ریال ہیں؟
     
  10. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    پاکستان سے ہیں تو غالب امکان ہے کہ پاکستانی کرنسی ہی ہو گی ۔۔
    میں نے خریدا 9 ہزاز 9 سو 99 روپے میں خریدا ایک کیمرا ۔۔۔
    اگلے رکن کے لیے ایک روپیہ ۔۔
    (رکن) یاد ہی کرتا رہے گا
    وسلام
     
  11. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    لو جی کیا لوں میں ایک رپے میں:idontknow::idontknow::idontknow:

    :phbbbbt::phbbbbt:

    ایک ٹوفی بھی نہیں مل رہی اس سے تو :worried:

    میں ایک پیپر شیٹ لے لیتی ہوں:applause::applause:

    اور آنے والے کے لئے 499 روپے
     
  12. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    499 روپے میں دو پلیٹ بریانی تو آ ہی جائے گی۔ اپنے دوست کو ساتھ لے جا کر کھانا کھا لیتا ہوں۔

    اگلی رکن کے لیے پچاس روپے بہت ہیں۔
     
  13. راجہ صاحب

    راجہ صاحب محفلین

    مراسلے:
    6,542
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    پچاس روپے تو مارکیٹ جانے میں‌خرچ ہو گئے

    تو خریداری کیا کرو

    اگلی رکن کے لئے 850 روپے
     
  14. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    ہممم اس سے ایک چپل خرید لیتی ہوں :biggrin::biggrin:


    آنے والے کے لئے ہزار روپے:):)
     
  15. ف۔قدوسی

    ف۔قدوسی محفلین

    مراسلے:
    6,932
    واؤ ملائکہ آپ اتنی "سخی" کب سے ہوگئ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:

    اگلے کے لئے 10 روپے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  16. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    میں نے فقیر کو دے دیے ۔۔
    آنے والے رکن کے لیے دس لاکھ روپے ۔۔
    (موجاں کرو)
    وسلام
     
  17. ف۔قدوسی

    ف۔قدوسی محفلین

    مراسلے:
    6,932
    پر وہ تو راستے میں ہی چوری ہوگئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موجاں کہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اگلے کے لئے پھر سے 10 روپے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  18. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    اتنی بڑی رقم چوری ہو گئی یا قرض خواہوں کے ڈر سے یہ ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے ۔۔ ؟
    دس روپے کے دو انڈے تو مل جائیں گے ۔۔
    آنے والے رکن کے لیے ایک ریال ۔۔
    وسلام
     
  19. ف۔قدوسی

    ف۔قدوسی محفلین

    مراسلے:
    6,932
    ریالوں کو تو میں جانتی ہی نہیں ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلئے واپس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اگلے کے لئے چلیں دس بڑھالیتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 20 روپے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  20. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,400
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    کنجوس
    بیس روپے میں‌کیا آئے گا؟
    چلے میں آئسکریم لے لیتا ہوں‌۔

    اگلے آنے والے رکن کے لئے 10 پیسے :grin:

    ہن موجاں ہی موجاں ، عیش کریں
     

اس صفحے کی تشہیر