پیار محبت اور سوسائٹی کے بنائے ہوئے سٹینڈرڈز..

کیوں نہیں ضرور :)
انسان جو چاہتا ہے اُس کے لیئے کوشش کرئےتو وہ چیز اُسے ضرور مل جاتی ہے،بس قول و فعل میں ایمانداری ہونی چایئے :)
اس لحاظ سے تو میں کامیاب ہی کامیاب ہوں کیونکہ آجکل میں کچھ زیادہ ہی نیک بن گیا ہوں اور ایماندار تو پہلے ہی تھا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سلام!

ٹائپوز کے لئے پہلے سے معافی مانگنا چاہوں گی :)

سوچ رہی تهی کہ ہم اکثر اپنے ارد گرد دیکھتے ہیں، مرد حضرات کو اپنی عمر سے دس دس سال چهوٹی خواتین سے محبت ہو جاتی ہے، اور نہ صرف اس کو عجیب یا غلط نہیں سمجها جاتا بلکہ اکثر اوقات شادیاں بهی ہو جاتی ہیں. لیکن ہمارے یہاں اگر کسی خاتون کو اپنے سے چھوٹی عمر کے جناب بها جائیں تو اس کو انتہائی بری نظر سے دیکها جاتا ہے اور غلط مطلب دیا جاتا ہے. اکثر شادی تو ہوتی نہیں، لیکن ساری عمر کے لئے بهی ان خاتون کو label کر دیا جاتا ہے.
Topic بولڈ ہے، مگر رائے جاننا چاہوں گی آپ لوگوں کی اس کے بارے میں :)
Thank you

شادی کے حوالے سے دیکھا جائے تو اس بارے میں تو کوئی ابہام ہی نہیں اگر مسلم معاشرہ کی بات کی جائے کیونکہ یہ تو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل اور بحیثیت مسلمان فخر کی بات ہے، برا صرف وہی لوگ سمجھ یا کہہ سکتے ہیں جو مسلمان نہ ہوں اور کسی دوسرے مذہب و عقیدہ کے حامل ہوں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اردو محفل کے دو اراکین بلکہ تین اراکین نے تو بڑے ہی نہیں ہونا

1) حسیب نذیر گِل

2) محمد بلال اعظم
3) زین

تو اچھا ہے نا۔
ویسے بھی کسی نے کہا ہے کہ "انسان کبھی بڑا نہیں ہوتا، بس زندگی کی پریشانیاں اُسے وقت سے پہلے بڑا کر دیتی ہیں۔ ورنہ اندر سے تو وہ بچہ ہی ہوتا ہے۔"
اور پریشانیوں کے متعلق تو میں یہی کہتا ہوں بقولِ علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ
ارادے جن کے پختہ ہوں، نظر جن کی خدا پر ہو
تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے

اور بقولِ احمد فراز
اداسیوں کا سبب کیا کہیں بجز اس کے
کہ زندگی ہے پریشانیاں تو ہوتی ہیں
فرازؔ بھول چکا ہے ترے فراق کے دکھ
کہ شاعروں میں تن آسانیاں تو ہوتی ہیں
 
Top