پیار محبت اور سوسائٹی کے بنائے ہوئے سٹینڈرڈز..

سلام!

ٹائپوز کے لئے پہلے سے معافی مانگنا چاہوں گی :)

سوچ رہی تهی کہ ہم اکثر اپنے ارد گرد دیکھتے ہیں، مرد حضرات کو اپنی عمر سے دس دس سال چهوٹی خواتین سے محبت ہو جاتی ہے، اور نہ صرف اس کو عجیب یا غلط نہیں سمجها جاتا بلکہ اکثر اوقات شادیاں بهی ہو جاتی ہیں. لیکن ہمارے یہاں اگر کسی خاتون کو اپنے سے چھوٹی عمر کے جناب بها جائیں تو اس کو انتہائی بری نظر سے دیکها جاتا ہے اور غلط مطلب دیا جاتا ہے. اکثر شادی تو ہوتی نہیں، لیکن ساری عمر کے لئے بهی ان خاتون کو label کر دیا جاتا ہے.
Topic بولڈ ہے، مگر رائے جاننا چاہوں گی آپ لوگوں کی اس کے بارے میں :)
Thank you
 
عسکری

معطل
دیکھیں جی ہمیں ڈاکٹر نے سختی کے ساتھ منع کیا ہے کہ اب کی بار اگر کسی سولہ سے لے کر 36 سال کی محترمہ پر پیار والی نظر ڈالی تو آپ کو بچانا پھر نا ممکن ہو جائے گا ۔ پچھلی بار جو ٹریٹمنت دیا گیا تھا وہ آخری تھا اس لیے ہمیں نہیں پتا کہ اس مسئلے کا کیا حل ہے ۔ ہماری بلا سے دنیا چاہے جس سے جس عمر میں جتنا پیار کرے یا سارے ہی نا کریں :D
 
I understand your situation
اس کے بعد انسان ایسی ہی باتیں کرنے لگتا ہے.
I wish you luck!
 
نیلم

محفلین
ناپسندیدگی کےباواجود بھی ہمارےمعاشرےمیں ایسی شادیاں موجود ہیں،،،جس میں لڑکاایج میں کم ہوتاہے،،لیکن دیکھنےمیں بڑاہی لگتاہے عموماً۔
 
مقدس

لائبریرین
ناپسندیدگی کےباواجود بھی ہمارےمعاشرےمیں ایسی شادیاں موجود ہیں،،،جس میں لڑکاایج میں کم ہوتاہے،،لیکن دیکھنےمیں بڑاہی لگتاہے عموماً۔

میرے خیال میں ایسا زیادہ تر تب ہی ہوتا ہے جب فیملی سے باہر شادی کرنے کا رواج نہ ہو ۔۔۔ کسی لڑکی کا اس کو پسند کر کے شادی کرنے کے چانسز شاید بہت ہی کم ملتے ہوں گے
 
جی ہاں، I agree, مگر ایسا اکثر کوئی special circumstances میں ہی ہوتا ہے میرے خیال میں. پسندیدگی کی شادی آج بهی ہماری سوسائٹی میں زیادہ acceptable نہیں ہے مگر جہاں ہے وہاں بهی ایسیsituationزیادہ acceptable ہوتی ہے جہاں مرد عمر میں زیادہ ہو.. اس کے پیچهے سوچ کیا ہے سمجه نہیں آتی
 
نیلم

محفلین
اس وقت میرے دماغ میں ایسی 3،4 شادیاں آرہی ہیں،،
ایک تو میری سب سے بڑی سسٹر کی دوست تھی،،اُس کی پہلی شادی چلی نہیں تھی ،لڑکی بہت اچھی بہت شریف تھی ،لڑکااچھانہیں تھا،اُن کے 2 بچےبھی تھے،اُن کی ڈائیورس ہوگئی،،پھر لڑکی کی سسٹرامریکہ میں رہتی تھی اُس نےاپنی بہن اور اُس کےبچوں کوامریکہ بُلوالیا،،اور پھر وہ لڑکی جب دوبارہ پاکستان آئی تو اُس نےجس لڑکےسے شادی کی وہ عمر میں اُس سے کافی چھوٹاتھا،لیکن دیکھنےمیں چھوٹانہیں لگتاتھااپنی ہایٹ کی وجہ سے،،اُن کااب ایک بےبی بھی ہےاور اُن کی شادی کامیاب جارہی ہے
 
ایک ہوگئي باقی کی 2 یا 3 کا قصہ بھی بیان کردیں۔۔۔:rolleyes:
 
مقدس

لائبریرین
آگیا۔۔۔
میں تو بالکل بھی عجیب یا غلط نہیں سمجھتا کم یا زیادہ عمر کی خاتون سے شادی کو۔۔
موقع ملنے پر ثابت بھی کرسکتا ہوں۔۔۔ :D

کتنی بار ثابت کریں گے بھائی
آئی مین، ایک بڑی ہے، ایک چھوٹی سے، ایک ہم عمر سے اور ایک۔۔۔۔۔:D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سب باتیں بنی ہوئی ہیں۔:p کچھ نہیں ہے ایسا۔o_O اک آدھے کیس پر پوری سوسائٹی کو مورد الزام نہیں ٹہرایا جا سکتا۔ :) یہاں پر اکثر ایسی شادیاں میں نے دیکھیں ہیں جس میں لڑکے کی عمر لڑکی کی عمر کا آدھا بھی نہیں ہوتی۔ رواج یہ ہے کہ بڑے بزرگ دوستی یا رشتے داری کے نشے میں بکواس کر بیٹھتے ہیں کہ میری پہلی بیٹی یا پہلا بیٹا اور تیری پہلی بیٹی یا بیٹا۔ اب جناب اب بیٹا دس سال بعد بھی پیدا ہو تو وہ منگنی شدہ ہی دنیا میں تشریف لاتا ہے۔ یا پھر لڑکی چھوٹی ہوتی ہے اور موصوف قبر میں یوں ٹانگیں لٹکا کر بیٹھیں ہوتے ہیں جیسے کوئی نہر کنارے بیٹھا ہو۔ :)
بس مختصر یہ کہ لڑکے کی مرضی شامل ہو تو کون روک پایا ہے اسے من مانی کرنے سے۔ ہاں وہی جثہ رستم میں قلب سلیم لے کر پھر رہا ہو تو کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ کبھی اس قسم کی صورتحال سے گزرا تو تجربات کی روشنی میں موضوع پر رائے دی جائے گی۔ :ROFLMAO:
 
Top