تعارف پیار سے لوگ مجھے اچھا کہتے ہیں

محسن جى

محفلین
میرے پیارے راجدلارے اردو محفل کے تمام ممبران کو میرا محبتوں بھرا سلام!!!

میں نام محسن غفار ہے شاعرانہ نام محسن جی ہے اور پیار سے لوگ مجھے "اچھا" کہتے ہیں تعلق ملتان سے ہے مگر پہچان وہی ہے جو ایک مہاجر کی ہوتی ہے
شاعری سے بےپناہ لگاؤ ہے 1947 کے بعد سے آنے والے سبھی شعراء کو ایک بار تسکین کی غرض سے پڑھ چکا ہوں بہت کچھ لکھ چکا ہوں مگر مجھ میں ہی کہیں دفن ہے
اردو محفل میں مجھے اکثرو بیشتر جن بھوت کی لڑی میں پرويا جاتا ہے میں پچھلے 3 سے 4 سالوں میں آپ سب کے درمیاں ہوتے ہوئے بھی نہ تھا۔

اردو محفل کو گھر کا درجہ دیا ہے جب کہیں من نہیں لگتا تو یہاں ضرور لگتا ہے اس بات کی صداقت میں کوئی شک نہیں کہ پچھلے چند سالوں میں شاید ہی کوئی دن ایسا ہو گا جس دن اردو محفل حاضری سے ناغہ ہوا ہو۔

بھلا ہو شمشاد میاں کا جو تعارف کی لڑی میں مدعو کیا ورنہ میں کسی کونے میں لگے رہنے میں بھی خوش تھا اور شکریہ جاسمن کا کہ مجھے میرے ہونے کا احساس دلاتی رہتی ہیں

ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے پچھلے 8 سالوں سے سماج سیوا میں لگا ہوا ہوں شاید یہی وجہ ہے کہ میرا لکھا ہوا بھی تکسیرئیت کے زمرے میں آتا ہے
آپ سب کی محبتوں سے اپنے کلام کو اردو محفل کے اس پلیٹ فورم سے شروع کرنے جا رہا ہوں رہنمائی فرمایے گا

آپ کا اپنا
محسن جی
 

شمشاد

لائبریرین
محسن جی اردو محفل سے جُڑے رہیے۔
آپ تو ماشاء اللہ بہت اچھا لکھتے ہیں۔
آپ کا تعارف پڑھ کر بہت اچھا لگا۔
 
Top