پہلی جسارت

محمد شکیل خورشید نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 8, 2019

  1. محمد شکیل خورشید

    محمد شکیل خورشید محفلین

    مراسلے:
    182
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    اصلاحِ سخن میں ایک غزل پر محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب کی حوصلہ افزائی کے باعث یہاں اپنا تازہ کلام پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ امید ہے اساتذہ کی رہنمائی یہاں بھی حاصل رہے گی شکریہ

    پہنچی نہیں ہے میری صدا اُس جناب میں
    یوں بے رخی نہ تھی کبھی اُن کے جواب میں
    ہر ذی نفس اُٹھائے ہے اپنی صلیبِ درد
    کیا جانے عمر کس کی کٹی کس عذاب میں
    اب تک نبھا رہا ہوں اسے خونِ دل سے میں
    اک ہاں جو کہہ چکا ہوں مروت کے باب میں
    وہ جس کے پیچھے خاک سبھی در کی چھان لی
    صورت وہی دکھائی گئی ہر سراب میں
    کیا جانے کیا نصیب ہے تعبیر میں شکیل
    دہرا رہا ہوں ایک ہی منظر میں خواب میں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,747
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    ماشاء اللہ اچھی غزل ہے
    خلیل میاں کا مشورہ صائب تھا۔ آگر کسی کو اصلاح طلب بات بھی محسوس ہو تو یہاں اا کا ذکر کرنے میں کوئی حرج نہیں
    ایک مشورہ میں دے ہی دوں
    سبھی در کی چھان.... کی جگہ ہر اک در... بہتر ہو گا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. احمد محمد

    احمد محمد محفلین

    مراسلے:
    331
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ماشاء اللّٰہ۔ بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد شکیل خورشید

    محمد شکیل خورشید محفلین

    مراسلے:
    182
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ استادِ محترم
     
  5. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,471
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    واہ واہ! بہت خوب ! کیا اچھے اشعار ہیں شکیلؔ صاحب! بہت داد!
    جیسا کہ اعجاز بھائی نے نشاندہی کی "سبھی در" لسانی طور پر درست نہیں ۔ ہر اک در مناسب ہوگا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. محمد شکیل خورشید

    محمد شکیل خورشید محفلین

    مراسلے:
    182
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    حوصلہ افزائی کا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر