پہلا ٹی 20 میچ:پاکستان بمقابلہ افریقہ

شمشاد

لائبریرین
یہ میچ جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ یکم مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔

پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی :

ناصر جمشید
احمد شہزاد
محمد حفیظ (کپتان)
عمر اکمل
شعیب ملک
کامران اکمل
شاہد آفریدی
وہاب ریاض / جنید خان
عمر گل
سعید اجمل
محمد عرفان
 
Wasiq Khan

محفلین
کراچی… پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج ڈربن کے مقام پر مدمقابل ہونگی۔ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد فائنل الیون میں شاہد آفریدی ، شعیب ملک ، وہاب ریاض اور کامران اکمل کی شمولیت کا امکان ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، 3 میچز میں جنوبی افریقی ٹیم کامیاب رہی، جبکہ تین میچ پاکستان کے نام رہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ گزشتہ سال ستمبر میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے 2 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی، جنوبی افریقی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے درمیان صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا ہے جس میں میزبان ٹیم 10 وکٹ سے کامیاب ہوئی تھی۔
 
محمداحمد

یہ تو لمحہ ء فکریہ ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
پاکستان کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم ٹیسٹ سے کافی مختلف ہے سو بہتر کارکردگی کی کچھ امید رکھی جاسکتی ہے
خیر یہ آرٹیکل پڑھیے ذرا
http://www.espncricinfo.com/south-africa-v-pakistan-2013/content/current/story/622950.html

بہت خوب۔۔۔! یہ تو کافی اُمید افزا تحریر ہے۔

ہم تو ہمیشہ پاکستان کے لئے دعا کرتے ہیں۔

انیس الرحمن بھائی کے ساتھ آج کون سی شرط لگی ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
انیس بھائی تو آج ڈھائی بجے کے بعد آئے ہی نہیں:cool:
اور شرط لگانے سے میں ریٹائر ہو چکا ہوں:):):)

اچھا یعنی وہ آپ سے مایوس ہو کر کسی اور کو ڈھونڈنے نکل گئے ہیں شرط لگانے۔ کہ بغیر شرط لگائے تو اُنہیں میچ ہضم ہی نہیں ہوتا۔ :D
 
Top