پہاڑوں کا بین الاقوامی دن: سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں ایکٹیویٹیزکاسلسلہ

السلام علیکم،

گزشتہ ہفتہ اسلام آباد ایونٹس کے لحاظ سے کافی مصروف رہا۔ ایک طرف ایف 9 پارک میں میگا سائیکل ریلی کی تیاریاں کی جارہی تھیں تو دوسری طرف روز اینڈ جیسمین گارڈن میں پھولوں کی تین روزہ نمائش پوری آب و تاب کے ساتھ جاری تھی۔ پاک وہیلز نے لیک وئیو پارک میں اپنا ایونٹ منعقد کر رکھا تھا اور لوگ اپنی گاڑیوں کو سجا سجا کر لائے تھے تو دوسری طرف ڈاگ شو میں مالکان اپنے کتوں کو خود سے بھی بہتر ثابت کرتے نظر آئے :)

اب آج دعوت نامہ موصول ہوا ہے سی ڈی اے کی جانب سے 10 اور 11 دسمبر کو پہاڑوں کے عالمی دن کے سلسلے میں کچھ تقاریب کا جن میں 10 تاریخ کو 09:30 سے 02:00 تک لوک ورثہ میں فوٹو گرافی کی نمائش، پی ٹی وی سے متعلقہ ویڈیوز، فولک پرفارمنس اور 11 دسمبر کو ہائکنگ اور فولک ڈانس ٹریل 5 پہ۔

فیر نا آخیو کے دیری نال دسیئے۔:)

نیرنگ خیال ، سید زبیر ، خرم شہزاد خرم ، بھلکڑ ، فرحت کیانی ، ماہی احمد ، الف نظامی ، @اور تمام حضرات جو شرکت کر سکیں۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ امجد میانداد ۔ 10 تاریخ تو ورکنگ ڈے ہی ہو گا۔ اگر میں خود نہ بھی جا سکی تو دوسروں تک اس ایونٹ کی خبر ضرور پہنچاؤں گی۔ ویسے لوک ورثہ اسلام آباد میں میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے۔ :)
 
Top