جاوید اختر پھرتے ہیں کب سے دربدر، اب اس نگر اب اُس نگر - جاوید اختر

نیلم

محفلین
پھرتے ہیں کب سے دربدر، اب اس نگر اب اُس نگر
اک دوسرے کے ہمسفر، میں اور میری آوارگی
ناآشنا ہر رہگزر، نامہرباں ہر اک نظر
جائیں تو اب جائیں کدھر، میں اور میری آوارگی
ہم بھی کبھی آباد تھے ایسے ۔۔۔ کہاں برباد تھے
بےفکر تھے، آزاد تھے، مسرور تھے، دلشاد تھے
وہ چال ایسی چل گیا ہم بجھ گئے دل جل گیا
نکلے جلا کے اپنا گھر، میں اور میری آوارگی
جینا بہت آساں تھا، اک شخص کا احسان تھا
ہم کو بھی اک ارمان تھا جو خواب کا سامان تھا
اب خواب ہے نہ آرزو، ارمان ہے نہ جستجو
یوں بھی چلو خوش ہیں مگر میں اور میری آوارگی
وہ مہوش وہ ماہ رو، وہ ماہِ کامل ہوبہو
تھیں جسکی باتیں کوبکو، اس سے عجب تھی گفتگو
پھر یوں ہوا وہ کھو گئی تو مجھکو ضِد سی ہوگئی
لائیں گے اسکو ڈھونڈ کر میں اور میری آوارگی
یہ دل ہی تھا جو سہہ گیا وہ بات ایسی کہہ گیا
کہنے کو پھر کیا رہ گیا، اشکوں کا دریا بہہ گیا
جب کہہ کے وہ دلبر گیاترے لئیے میں مر گیا
روتے ہیں اسکو رات بھر، میں اور میری آوارگی
اب غم اٹھائیں کس کے لئیے، آنسو بہائیں کس کے لئیے
یہ دل جلائیں کس کے لئیے، یوں جان گنوائیں کس کے لئیے
پیشہ نہ ہو جسکا ستم، ڈھونڈیں گے اب ایسا صنم
ہوں گے کہیں تو کارگر، میں اور میری آوارگی
آثار ہیں سب کھوٹ کے، امکان ہیں سب چھوٹ کے
گھر بند ہیں سب گھٹ کے، اب ختم ہیں سب ٹوٹ کے
قسمت کا سب یہ پھیر ہے، اندھیر ہے اندھیر ہے
ایسے ہوئے ہیں بےآثار، میں اور میری آوارگی
جب ہمدم و ہمراز تھا تب اور ہی انداز تھا،
اب سوز ہے تب سازتھا، اب شرم ہے تب ناز تھا
اب مجھ سے ہو تو ہو بھی کیا، ساتھ ہو وہ تو وہ بھی کیا
اک بے ہنر، اک بےثمر، میں اور میری آوارگی
 
سید زبیر

محفلین
واہ کیا بات ہے
اب سوز ہے تب سازتھا، اب شرم ہے تب ناز تھا​
اب مجھ سے ہو تو ہو بھی کیا، ساتھ ہو وہ تو وہ بھی کیا​
اک بے ہنر، اک بےثمر، میں اور میری آوارگی​
عمدہ انتخاب کی داد قبول کیجئیے​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نصرت اور کشور دونوں کی آواز کا اپنا اپنا مزہ ہے۔ اور کلام تو خیر سے ہے ہی بہت اعلی۔
بہت عمدہ انتخاب نیلم۔ :zabardast1:
 
پھرتے ہیں کب سے دربدر، اب اس نگر اب اُس نگر
اک دوسرے کے ہمسفر، میں اور میری آوارگی
ناآشنا ہر رہگزر، نامہرباں ہر اک نظر
جائیں تو اب جائیں کدھر، میں اور میری آوارگی

ہم بھی کبھی آباد تھے ایسے ۔۔۔ کہاں برباد تھے
بےفکر تھے، آزاد تھے، مسرور تھے، دلشاد تھے
وہ چال ایسی چل گیا ہم بجھ گئے دل جل گیا
نکلے جلا کے اپنا گھر، میں اور میری آوارگی

جینا بہت آساں تھا، اک شخص کا احسان تھا
ہم کو بھی اک ارمان تھا جو خواب کا سامان تھا
اب خواب ہے نہ آرزو، ارمان ہے نہ جستجو
یوں بھی چلو خوش ہیں مگر میں اور میری آوارگی

وہ مہوش وہ ماہ رو، وہ ماہِ کامل ہوبہو
تھیں جسکی باتیں کوبکو، اس سے عجب تھی گفتگو
پھر یوں ہوا وہ کھو گئی تو مجھکو ضِد سی ہوگئی
لائیں گے اسکو ڈھونڈ کر میں اور میری آوارگی

یہ دل ہی تھا جو سہہ گیا وہ بات ایسی کہہ گیا
کہنے کو پھر کیا رہ گیا، اشکوں کا دریا بہہ گیا
جب کہہ کے وہ دلبر گیاترے لئیے میں مر گیا
روتے ہیں اسکو رات بھر، میں اور میری آوارگی

اب غم اٹھائیں کس کے لئیے، آنسو بہائیں کس کے لئیے
یہ دل جلائیں کس کے لئیے، یوں جان گنوائیں کس کے لئیے
پیشہ نہ ہو جسکا ستم، ڈھونڈیں گے اب ایسا صنم
ہوں گے کہیں تو کارگر، میں اور میری آوارگی

آثار ہیں سب کھوٹ کے، امکان ہیں سب چھوٹ کے
گھر بند ہیں سب گھٹ کے، اب ختم ہیں سب ٹوٹ کے
قسمت کا سب یہ پھیر ہے، اندھیر ہے اندھیر ہے
ایسے ہوئے ہیں بےآثار، میں اور میری آوارگی

جب ہمدم و ہمراز تھا تب اور ہی انداز تھا،
اب سوز ہے تب سازتھا، اب شرم ہے تب ناز تھا
اب مجھ سے ہو تو ہو بھی کیا، ساتھ ہو وہ تو وہ بھی کیا
اک بے ہنر، اک بےثمر، میں اور میری آوارگی
 
جینا بہت آساں تھا
”آسان“

مہوش
شاید ”ماہ وش“ یا پھر کچھ اور۔

تیرے لئیے میں مرگیا
لیے

اب غم اٹھائیں کس کے لئیے، آنسو بہائیں کس کے لئیے
یہ دل جلائیں کس کے لئیے، یوں جان گنوائیں کس کے لئیے
”کس لیے“ ہونا چاہیے۔
جاں گنوائیں۔

آثار ہیں سب کھوٹ کے، امکان ہیں سب چھوٹ کے
گھر بند ہیں سب گھٹ کے، اب ختم ہیں سب ٹوٹ کے
”گھٹ“ میں واؤ چھوٹ گئی ہے۔​
ایسے ہوئے ہیں بےآثار
”اثر“ہونا چاہیے۔​
ساتھ ہو وہ تو وہ بھی کیا
”ہو ساتھ وہ تو وہ بھی کیا“ درست لگتا ہے۔​

یہی ٹائیپو سب سے پہلے مراسلے کی نظم میں بھی ہے۔
واللہ اعلم بالصواب۔
 
Top