پٹاخہ عورتیں

عثمان قادر

محفلین
بہت شکریہ چودھری صاحب مجھے ٹیگ کیا ہے ۔ ایک درخواست کرنا چاہوں گی

میری ذات آپ لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث ہوئی ہے ۔ آپ کو رنج ہوا ہے ۔ اسی وجہ سے تلافی کی جو صورت آپ چاہیں وہی اپنا لی جائے گی ۔ کافی دن بعد اس محفل میں دوبارہ آئی تھی آپ سب کو ناگوار گزرا ہے ۔ آپ سب سے معذرت کرنا چاہوں گی جس کا دل دکھا ہے اپنا دل بڑا کرلے ۔ اگر آپ کو پہلے سے کوئی خفگی ہے وہ بھی بلا تامل بتا دیں مجھے اپنی اصلاح کا موقع مل جائے گا ۔

شکریہ
مجھے آپ سے کوئی شکایت نہیں بلکہ مین نے آپ کی ساری باتوں کو اصلاح کے طور پر لیا ہے ۔۔۔۔۔ مزید بھی رہنمائی فرماتی رہیے گا۔۔۔
باقی میری کوئی بات بری لگی ہو تو اس کے لیے میں پھر سے معذرت چاہوں گا ۔۔۔۔
 
عبدالقیوم چوہدری ۔ صاحب اے کی ہویا ....آپ نے "لا حول" تو جواب کے حساب سے پڑھی تھی یہاں تو بندے ہی غائب ہوگئے ....:unsure:
کیا پتہ ان کا نیٹ پیکج مک گیا ہو یا بتی داغ مفارقت دے گئی ہو۔
ویسے
کبهی کبهار وقتی طور دکھ یا ندامت کا احساس بہت زیادہ ہوتا ہے, کچھ وقت گزرنے دیں اور اس لڑی کو خاموش کر دیں۔
امید ہے کہ نور سعدیہ شیخ جلد لوٹ آئیں گی۔
 

اکمل زیدی

محفلین
کیا پتہ ان کا نیٹ پیکج مک گیا ہو یا بتی داغ مفارقت دے گئی ہو۔
ویسے
کبهی کبهار وقتی طور دکھ یا ندامت کا احساس بہت زیادہ ہوتا ہے, کچھ وقت گزرنے دیں اور اس لڑی کو خاموش کر دیں۔
امید ہے کہ نور سعدیہ شیخ جلد لوٹ آئیں گی۔
اور کیا پتا وہ قبولیت کی گھڑی ہو ........... :LOL:

چلیں ٹھیک ہے .....دس از مائی ..لاسٹ پوسٹ ..........................ان دس تھریڈ .......... :)
 

نور وجدان

لائبریرین
لائٹ کی وجہ سے جواب تاخیر سے ہوا۔ احساس ء ندامت کی وجہ سے تو معذرت کی تھی ۔ آپ کا حسن ء ظن ہے اور کچھ نہیں کہ دل تو واقعی ہی بڑے ہیں ۔ ہم ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں اور میں نے بھی کل رات سے آج تک بہت سیکھا ہے ۔ آپ اپنی گفتگو جاری رکھیں ، مجھے کسی کام سے جانا ہے ، اگر جلد واپس آئی تو آپ سب کی گفتگو میں حصہ لوں گی
 

نایاب

لائبریرین
محترم عثمان قادر بھائی
لکھنے کی صلاحیت بھی اک نعمت ہے ۔۔۔۔بلاشبہ
آپ کو رب سچے نے اس نعمت سے نواز رکھا ہے ،
لکھیں کچھ ایسا جو چاہے مزاح ہو چاہے سنجیدگی بھرا مگر اس میں کچھ " سبق " ہو ۔
بہت دعائیں
 

مخلص انسان

محفلین
سمجھ نہیں آرہی اس تحریر پڑھ کے ،،آپ واقعی دکھی ہیں ؟

لڑکوں کو لڑکیوں کی کبھی سمجھ نہیں آئی کبھی ان کو بم سے تو کبھی پھول سے تشبیہ دی گئی ۔ اس سے ظاہر ہوتا کہ مرد کے دو روپ ہیں ۔۔۔۔۔
کچھ لڑکے ''شوخے '' ہوتے ہیں ۔۔ کسی لڑکے کو دیکھا اور بالوں پر ہاتھ پھیرتے اسٹائل مارنے لگ جاتے ہیں ۔۔۔
کچھ لڑکے ''چوچے '' ہوتے ہیں جو ہر وقت اپنی امی کے پلو سے بندھے رہتے ہیں ، ساری دانائی کی باتیں امی حضور سے لیتے ہیں
کچھ لڑکے نرم و نازک سے ہوتے ہیں ان کو دیکھ ہی صنف ء نازک کا گمان ہوتا ہے۔۔ ان کی صفات اس لیے ملتی جلتی ہوتی ہیں ،
کچھ لڑکے پیدائشی میک آپ آرٹسٹ ہوتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے شادی کی رات دلہن سے زیادہ ایسے لڑکے تیار ہوتے ہیں جس بہادر سے بہادر دلہن بھی چیخیں مار کے کہتی ہے ۔۔بھوت آگیا بھوت آگیا
کچھ بہت ڈرپوک ہوتے ہیں اور آہیں بھر بھر کے اپنی بزدلی کی داستانیں سناتے ہیں ، کہا جاتا ہے لطیفوں کا وجود ایسے ہی مرد حضرات سے ہوتا ہے ۔
کچھ ہوائی جہاز ہوتے ہیں ،،، جہاز بنے رہتے ہیں ۔۔۔ کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے ۔۔۔
کچھ مگر مچھ ہوتے ہیں ہر وقت آنسو بہاتے رہتے ہیں ،،
کچھ ہاتھی کی طرح ہوتے ہیں جو سامنے آئے اسے مار گراتے ہیں
کچھ کیکٹس کی طرح ہوتے ہیں جب ہاتھ لگے کانٹا چبھتا ہے
کچھ ڈولفن کی طرح ہوتے ہیں کہ پانی میں جانے کو دل ہی نہیں کرتا
کچھ ریل گاڑی کی طرح ہوتے ہیں سب کو اس میں سوار کرتے ہیں اور کہتے ہیں اور سواری ہے ۔۔
خود کے لیے بم و پھول اور ہمارے لیے شوخے اور چوچے ... واہ جی واہ
 
کسی بھی تحریر کا عنوان خاص اہمیت رکھتا ہے اگر عنوان مناسب رکھ لیا جاوے تو تحریر کا رخ بھی سیدھا ہو جاتا ہے مثال کے طور پر اگر پٹاخہ " عورتوں " کی جگہ " پھلجھڑیاں " عنوان رکھا جاتا اور " عورتیں " کو منہا کر دیا جاتا تو تحریر کی صنفی تقسیم ختم ہو جاتی اور تحریر کا مزاج اختلافی نہ ھوتا بلکہ تفریحی ہوتا ......

ایک بات ہمیشہ یاد رکھیے کہ مزاح نام ہے شگفتگی کا ہاں اس میں بقدر ضرورت طنز کی آمیزش بھی ہو سکتی ہے دوسری طرف کسی بھی تحریر میں اگر کوئی ایک " جگت " آ جاوے تو کوئی مضائقہ نہیں لیکن اگر بطرز یونس بٹ پوری تحریر کی بنت ہی جگتوں پر ہو تو وہ ادبی تحریر نہیں رہتی بلکہ " مذاق " بن جاتی ہے .....

منظر نگاری انتہائی اہم ہے قاری کو وہ کچھ دکھلا دینا کہ جو مصنف چشم تصور سے دیکھ رہا ہے انتہائی ضروری ہے جتنا قوی آپ کا تخیل ہوگا اتنا ہی قاری اس سے متاثر ہوگا ......

تحریر میں موجود امثال اور واقعات کے درمیان ربط انتہائی ضروری ہے اور اس ربط کے بغیر تحریر "تحریر " نہیں بن سکتی .......

وہ مقدمہ کہ جو مصنف قائم کرنا چاہتا تحریر میں اس حوالے سے مربوط دلائل کی موجودگی لازمی ہے ......
 
آخری تدوین:

عظیم خواجہ

محفلین
اس بحث میں کودنا خطرے سے خالی نہیں :) دونوں طرف سے ٹھوس دلائل آرہے ہیں۔ مضمون بہت اچھا ہے اور مردوں کی یہ تمام قسمیں بلا شبہ دنیا میں پائ جاتی ہیں۔ اجھا مشاہدہ ہے۔
 

عظیم خواجہ

محفلین
اس میں کوئ شک نہیں کہ ہمارا معاشرہ عورتوں کی طرف سے بہت حساس ہے۔ کچھ بھی لکھنے سے پہلے فطری اور فراخدلانہ تجزیہ سے دور رہنا پڑے ہے۔انگریزی میں اس مسئلے کو سلپری سلوپ کہا جاتا ہے۔ مجھے تحریر پسند آئ اس لیے مبارکباد قبول کیجئے۔
 
استادِ محترم، آپ کا مراسلہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی، آپ کئی دن سے فعال نظر نہیں آرہے تھے اور ذہن میں آپ کا کیفیت نامہ گردش کر رہا تھا۔
الله کا شکر ہے آپ کا مراسلہ نظر آیا
یوں ہی کہئے ادھر چلا آیا تھا، وہ کیفیت نامہ بدستور قائم ہے۔
 

باباجی

محفلین
محترم عثمان قادر بھائی
لکھنے کی صلاحیت بھی اک نعمت ہے ۔۔۔۔بلاشبہ
آپ کو رب سچے نے اس نعمت سے نواز رکھا ہے ،
لکھیں کچھ ایسا جو چاہے مزاح ہو چاہے سنجیدگی بھرا مگر اس میں کچھ " سبق " ہو ۔
بہت دعائیں
بالکل ٹھیک کہا شاہ جی
طنز و مزاح ضرور کیجیئے
لیکن تحقیر کا عنصر نہ ہو
 
Top