تعارف پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے

وعلیکم سلام میرے بھائی اور دوست!

اتنی خوبصورت محفل اور اتنے اچھے فراخ دل اہلِ محبت ذوقِ سلیم رکھنے والے دوستوں کے درمیان آکر یوں لگتا ہے جیسے انگریزی دشت میں لرزاں و ترساں پھرتے پھرتے اچانک اردو نخلستان میں آ نکلا ہوں۔

آپ کا حکم سر آنکھوں پر، اور ویسے بھی یہ شاعر لوگ کچھ سنانے کا موقع کم ہی ہاتھ سے جانے دیتے ہیں۔ غزل تو میں پیش کر دوں گا، اُس کے اچھے برے ہونے کے بارے میں فیصلہ تو آپ دوستوں کا اختیار ہے۔ دیکھئےکیا ماجرا پیش آئے۔;)
 
محمداحمد

لائبریرین
اتنی خوبصورت محفل اور اتنے اچھے فراخ دل اہلِ محبت ذوقِ سلیم رکھنے والے دوستوں کے درمیان آکر یوں لگتا ہے جیسے انگریزی دشت میں لرزاں و ترساں پھرتے پھرتے اچانک اردو نخلستان میں آ نکلا ہوں۔
واقعی ! اردو محفل باقی انٹرنیٹ کی دنیا کے مقابلے میں ایسی ہی حسین معلوم ہوتی ہے۔

آپ کا حکم سر آنکھوں پر، اور ویسے بھی یہ شاعر لوگ کچھ سنانے کا موقع کم ہی ہاتھ سے جانے دیتے ہیں۔ غزل تو میں پیش کر دوں گا، اُس کے اچھے برے ہونے کے بارے میں فیصلہ تو آپ دوستوں کا اختیار ہے۔ دیکھئےکیا ماجرا پیش آئے۔;)
بہت شکریہ!

آپ اپنا کلام ضرور پیش کیجے۔ باقی محفل کے احباب کسی لگی لپٹی کے بغیر اپنی دیانت دارانہ رائے پیش کیا کرتے ہیں۔ اور ایک شاعر کے لئے سب سے اچھی بات یہی ہوتی ہے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
پچاس مراسلوں پر آپ کا ایک امتحان لیا جائے گا پھر آپ کے جوابات کو جانچنے کے لیے ایک عدد جیوری کا تعین ہو گا جو بعدازاں یہ فیصلہ کرے گی کہ آیا یہ جوابات آپ کے ہی ہیں یا کہیں سے نقل کی گی ہے۔پھر جیوری کا فیصلہ منتظمین کو بھجوایا جائے گا۔ اگر منتظمین مطمئن ہوئے
ویسے مٹھی گرم کرانے سے جلد مطمئن ہو جاتے ہیں۔ تازے تازے نوٹوں کی حرارت سے انگاروں سے نہیں
تو پھر آپ کو اس ردعمل کی اجازت مرحمت فرمائی جائے گی۔ ہے نا آسان طریقہ 🙂
یہ راز کی باتیں ذاتی مکالمے میں بتاتے ہیں۔
بڑے بے ادب ہیں، سزا چاہتے ہیں؟؟؟
 
Top