تعارف پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے

السلام علیکم،

محفل کے بھائی بہنوں ، بزرگوں، اور بچوں سب کے لئے بہت ساری دعایئں۔

لوگ یہ سارے چکر کھاتے
راہ گلی میں آتے جاتے
چلتے پھرتے، روتے گاتے

سب سے رشتے، سب سے ناتے
سارے ساتھی، سارے ساجن
بول اکتارے جھن جھن جھن جھن
 

علی وقار

محفلین
السلام علیکم،

محفل کے بھائی بہنوں ، بزرگوں، اور بچوں سب کے لئے بہت ساری دعایئں۔

لوگ یہ سارے چکر کھاتے
راہ گلی میں آتے جاتے
چلتے پھرتے، روتے گاتے

سب سے رشتے، سب سے ناتے
سارے ساتھی، سارے ساجن
بول اکتارے جھن جھن جھن جھن
وعلیکم السلام، خوش آمدید!
 

سیما علی

لائبریرین
وعلیکم السلام
خوش آمدید ۔جناب درویش صاحب ۔۔
بڑی بات ہے تیسرے درویش صاحب
تو ہوجائے ۔۔۔۔
؀شہر نیم روز کے شہزادے کا قصہ
 
شہزادی یہ قصہ بہت جاں گداز ہے اور درویش کو شہزادیاں ہنستے کھیلتے اچھی لگتی ہیں۔
وہ جو افسانہِ غم سن کے ہنسا کرتا تھے
اتنا روئے ہیں کہ سب آنکھ کا کاجل نکلا
 

علی وقار

محفلین
شہزادی یہ قصہ بہت جاں گداز ہے اور درویش کو شہزادیاں ہنستے کھیلتے اچھی لگتی ہیں۔
وہ جو افسانہِ غم سن کے ہنسا کرتا تھے
اتنا روئے ہیں کہ سب آنکھ کا کاجل نکلا
آپ نے تو قدم رنجہ فرماتے ہی رنگ جما لیا قبلہ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
خوش آمدید
اپنا تعارف نہیں کرانا چاہتے تو اپنی درویشی کا کچھ تعارف کرا دیجیئے ۔
ورنہ یہاں ایکسرے کی سہولت بھی موجود ہے :) ۔
 
درویش کا تعلق پاکستان کے جان سے پیارے خوبصورت شہر کراچی سے ہے۔ نانِ جویں کی تلاش میں وطن بدر ہوئے صدیاں بیت گئی ہیں۔ کمپیوٹر پروگرامنگ وسیلہِ رزق ہے۔ شاعری کا عارضہ لاحق ہے۔ وہ جو کسی نے کہا ہے کہ
دوستو بتلاؤ اب اِس حال میں ہ، کیا کریں
رات بھر غزلیں کہیں اور رات بھر جاگا کریں
 
خوش آمدید
اپنا تعارف نہیں کرانا چاہتے تو اپنی درویشی کا کچھ تعارف کرا دیجیئے ۔
ورنہ یہاں ایکسرے کی سہولت بھی موجود ہے :) ۔
شکریہ صاحب

کیا بودو باش پوچھو ہو پورب کے ساکنوں
ہم کو غریب جان کے ہنس ہنس پکار کے!

تفنن بر طرف، میرا نام شعیب تنویر ہے۔ مجھے یقین ہے اس محفل کے چند احباب مجھے پہچان جائیں گے۔ میں ہزاروں برس پہلے ایسی ہی ایک محفل کا میزبان تھا لیکن بہت چھوٹی سی محفل تھی جو زندگی کے آرے آجانے کی وطہ سے بند کرنی پڑی۔۔ آپ کی یہ محفل تو ماشا اللہ بہت بڑی اور شاندار محفل ہے۔ اللہ اِس کی رونق برقرار رکھے اور مزید ترقی دے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
خوش آمدید درویش میاں۔
یہ بھی بتایئے کہ آپ وطن بدر ہو کر کن کی ضیافت قبول فرما چکے ہیں۔ سرخ ہندوستانیوں کی، اہلِ روم کی یا پھر بدوؤں کی۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید شعیب، ہزاروں سال نرگس خواہ مخواہ اپنی بے نوری پہ روتی رہی اور آپ اپنے سفروں میں ہر سفر میں ایک نہ ایک شہزادی یا وزیر زادی سے عشق فرماتے رہے! اور اب جب سب نے چھوڑ دیا تو محفل میں داخل ہوئے!
 
Top