پوپ کا بیان اور ہم

اظہرالحق

محفلین
آج دو خبروں پر تبصرہ کرنے کا دل کر رہا ہے ، فلاچی کی موت اور پوپ کا بیان ۔ ۔ آپ کہیں گے کہ ان میں کیا مشترک ہے ، جی ان میں مشترک ہے اسلام دشمنی ۔ ۔

فلاچی نے زندگی بھر اسلام کو آزادیوں کے خلاف مذہب قرار دیا اور پوپ صاحب نے فرمایا کہ فطرت سے ہی الگ ہے اسلام ۔ ۔

وجہ ان سب باتوں کی ۔ ۔ ہم سب ۔ ۔ ہم سب مسلمان ، جو ڈر کے مارے اس فورم پر کچھ کہ بھی نہیں پا رہے ۔ ۔ خوف ہے چہروں پر اور ٹانگوں میں لرزش ۔ ۔ ۔ ہاتھوں میں رعشہ اور سوکھے ہوئے ہونٹ ۔ ۔ ایسے جیسے ایک عفریت کے سامنے ہم کھڑے ہوں ۔ ۔ بھول گئے اسلام کی تعلیمات کو ، صرف اپنی ذات کے حصار میں بندھے ہوئے ہم مسلمان ۔ ۔ ۔ کیا اب بھی آنکھیں نہیں کھولیں گے ، کیا اب بھی ہم یہ کہیں گے کہ یہ مسلمانوں کے خلاف جنگ نہیں کیا اب بھی ہم کہیں گے کہ نہیں یہود و نصاریٰ ہمارے دوست ہیں ۔ ۔ ۔ مجھے یاد ہے اچھی طرح اسی فورم پر جب میں نے قرآن کی یہ آیت نقل کی تھی تو لوگ مجھ پر پل پڑے تھے کہ یہود و نصاریٰ کو کچھ نہ کہو ۔ ۔ حتہ کہ میں نہیں قرآن کہتا ہے مگر ۔ ۔ ہم اپنی “آزادیوں“ کو کیوں گنوائیں ۔ ۔۔ہم کسی کو چند لفظ احتجاج کے بھی نہیں کہ سکتے ۔ ۔ اور وہ ہمارے نبی (ص) پر لگاتار تہمتیں لگائے جا رہے ہیں ۔ ۔۔ آپ میں سے جو بھی نماز پڑھتے ہیں ایک پل کے لئے ذرا محسوس کریں کہ آپ اللہ و رسول (ص) کے سامنے ہیں تو کیا آپ انکو اپنا ایمان دکھا سکیں گے ۔ ۔ کم سے کم میں نہیں ۔ ۔ شرمندگی سے نگاہیں جھکی ہیں ۔ ۔
-------------------------------------------------------------------------
جہاد ۔ ۔ ۔ پوپ کا بیان ایک ہارے ہوئے شخص کا بیان ہے ، شاہ مینول کا حوالہ ہی کافی تھا دوسری یا تیسری جنگ میں پوپ اربن دوئم نے بھی ایسے ہی بیانات سے یروشلم واپس لینے کی بات کی تھی اور مینول اپنی تمام طاقت کے باوجود اسے مسلمانوں سے حاصل نہیں کر سکا تھا ۔ ۔ یہ اس ہارے ہوئے بادشاہ کا بیان تھا ۔ ۔ اور اب یہ ایک اور ہارے ہوئے بادشاہ کا بیان ہے ۔ ۔ جو مسلمانوں سے نہیں بلکہ اسلام سے ڈر رہا ہے ۔ ۔ ۔

اور مسلمان اسے “ڈرے ہوئے “ معاشرے سے ڈر رہے ہیں ۔ ۔

اپنے دلوں کو ٹٹولیے ۔ ۔ اور سوچیے کہ فلاچی اور پوپ جیسے لوگ کیوں ایسے باتیں کرتے ہیں ، مسلمانوں تو ہم سب جیسے ہیں ، وہ بھی وہ ہی آزادی چاہتے ہیں “مادر پدر“ آزادی جو مغرب چاہتا ہے تو پھر ان لوگوں کو ڈر کس سے مسلمانوں سے نہیں بلکہ اسلام سے ۔ ۔ ۔ کیونکہ اب نوشتہ دیوار صاف پڑھا جا رہے ہے ۔ ۔ کہ “حق آیا باطل مٹ گیا ، اور بے شک باطل مٹنے کے لئے ہی ہے“

امت محمدیہ (ص) کے لوگ جانے کیوں یہ بات بھول گئے کہ

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا ، لوح و قلم تیرے ہیں

اللہ ہمیں ہدایت دے (آمین)
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اظہرالحق نے کہا:
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا ، لوح و قلم تیرے ہیں

اللہ ہمیں ہدایت دے (آمین)

(آمین ثم آمین) ہم بس دعوی ہی کرتے ہیں کہ ہمیں محبت رسول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) ہے لیکن جب عمل کا وقت آتاہے تو۔۔۔۔۔ہم کوڈر،خوف گھیرلیتاہے کہ اگرہم نے یہ کیایاکہاتو کیاہوگامیڈیاہم کو"دہشت گرد" کہے گاہمیں "قدامت پسند" کہے گالیکن جب تک ہم میں یہ حوصلہ نہیں ہوگاکہ ہم ایسی کسی بھی ناانصافی کوہائی لائٹ نہ کریں اس پراسطرح ان کوجواب نہ دیں تووہ یہی کہیں گے کہ اسلام دب گیا، مسلمان دب گئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ " اسلام دبنے نہیں آیاہے یہ تواتناہی ابھرے گاجتناکہ اس کودبایا" جائے گا۔ اس کی تازہ ترین مثال عامرچیمہ ہے جس کواس عمل سے پہلے کوئی بھی نہیں جانتاتھالیکن جب اس نے ناموس رسالت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کے لیے کچھ کیاتوپوری مسلم دنیاکاہیرو بن گیا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے آپ پرغورکریں کہ ہم کیاکررہے ہیں اورایسے بیانات کی ہرجگہ پرمذمت ہونی چاہیے۔

اللہ تعالی مسلمانوں کی حالت زارپررحم کرے اوران کوجذبہ ایمانی عطاء کرے (آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
اظہر بھائی، فلاچی اور پوپ جیسے بندے اس لیے اسلام کے خلاف بولتے ہیں کہ ہم جیسے دوستوں نے انہیں اسلام کا یہ پہلو دکھایا ہے

اب سچے دل سے سوچیں، اسلام کا جو جہادی نظریہ (جو چند افراد آج کل پیش کر رہے ہیں) کہ جہاز اڑا دو، خود کش بم دھماکے کرو، کسی غیر مسلم کو زندہ مت رہنے دو، کیا یہ “جہاد“ واقعی جہاد ہے؟ اگر پوپ نے اس قسم کے “جہاد“ کے خلاف بیان دیا ہے تو میرا خیال ہے کہ انہوں‌ نے کم از کم میرے دلی جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ ہر اس طرح کا “جہادی“ اسے اسلام کی “روح“ قرار دیتا ہے۔ کیا اس پس منظر میں اسلام پر ان حضرات کی تنقید بجا نہیں ہے؟‌

کیا ہم نے پوپ اور فلاچی کو گالیاں دینے کے علاوہ بھی کچھ کیا ہے؟ کیا ہم نے اپنے پیارے مذہب کے چہرے پر لگی دھول صاف کرکے اس کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کی زحمت کی ہے؟

اگر ان سوالات کے جوابات نہیں میں ہیں، تو پھر اللہ پاک سے دعا کریں کہ ہمارے حال پر رحم فرمائیں
 

اظہرالحق

محفلین
جاوید اور قیصرانی بھائی ۔ ۔ ۔ آپ دونوں ہی دیکھ لو اپنے آپ کو ، آپ دونوں کے خیالات میں جو فرق ہے وہ ہی فرق ہی ایسے بیانات کی وجہ ہے ۔ ۔ ۔

قیصرانی بات تو صحیح ہے کہ اسلام کا اصل چہرہ دنیا کو دیکھایا جائے ، مگر جب ہم قرآن کی بات کریں تو اپنے ہی مسلمان کہیں کہ اپنی بات میں زور پیدا کرنے کے لئے قرآن کا سہارا لیتے ہیں ۔ ۔ جب کوئی منطقی وجوہات پیش کرے جیسے ڈاکٹر ذاکر نائیک تو ان پر تہمتیں لگائی جائیں ۔ ۔ اور وہ بھی اپنوں کی طرف سے ۔ ۔ بس یہ وجہ ہے ۔ ۔ ۔ جسکی وجہ سے آج ہمیں یہ باتیں سننی پڑ رہی ہیں ۔ ۔

جی ہاں جہاز اڑانا غلط ہے اسلام بے گناہوں کو مارنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ۔ ۔۔ اسلام تو جنگ کے دوران درخت تک کاٹنے سے منع کرتا ہے ۔ ۔ ۔ جو لوگ اسلام کا پرتشدد روپ پیش کرتے ہیں وہ خود اسلام سے واقف نہیں ۔ ۔ ۔ یہ سب ٹھیک مگر ۔۔ ۔ کیا دوسری طرف کے لوگ جو خود کو بہت زیادہ “اچھا“ کہ رہے ہیں امن قائم کر رہے ہیں ۔ ۔ وہ صرف گناہ گاروں کو مار رہے ہیں ۔ ۔ ۔؟؟ اور یاد رکھیے کہ بعض دفعہ صرف ایک بے گناہ کا قتل پوری قوم کی تباہی کا پیش خیمہ ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ اور اس وقت بش مسلم کش یہ ہی کام کر رہا ہے ۔ ۔ ۔ اور اب جسمانی کے ساتھ “روحانی“ پیشوا بھی شامل ہیں ۔ ۔

آپ نے کہا کہ بے گناہوں کو مارنا اسلام نہیں ، کیا عسائیت بے گناہوں کو مارنے کی اجازت دیتی ہے ؟ جو ایک گال پر تپھڑ کھانے کے بعد دوسرا گال آگے کرنے کا کہتے ہوں وہ بے گناہوں کی بات کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔

آپ ہی وکیل آپ ہی مدعی آپ ہی عدالت
فیصلہ میرا آپ کریں گے میرے حق میں کیوں؟

اس وقت مغرب صرف یہ چاہتا ہے کہ مسلمانوں کے دل سے حب رسول (ص) ختم کر دی جائے ۔ ۔ کیونکہ باقی سب کچھ تو ہم نے اپنا لیا ہے ۔ ۔ مغرب کا بس یہ ایک چیز باقی ہے ۔ ۔ جسکے لئے یہ سب حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ ۔۔ مگر ایک ادنٰی درجے کا مسلمان بھی حب رسول(ص) سے خالی نہیں ۔۔ ۔ اور نہ ہی ہو سکتا ہے ۔ ۔ ۔ اور جب حب رسول ہو گا تو رب بھی دل میں آ بیٹھے گا اور جب رب بیٹھے گا ۔ ۔ ۔ تو اسلام بھری زندگی بنے گی اور پھر یہ اسلام “بے چین“ مغرب کے دلوں پر اثر کرے گا اور یہ ہی مغرب کے زعماء نہیں چاہتے ۔ ۔ ۔

کیا اتنے سارے مسلمان “دھشت گردوں“ کے ہوتے ہوئے بھی اسلام آج یورپ میں تیزی سے پھیلتا مذہب ہے کہ نہیں ؟ کیا نو مسلم اسلام کے دائرے میں آتے ہی دوسرے مسلمانوں کے لئے رونا شروع نہیں کر دیتے ۔ ۔ ۔ کیا یورپ میں مسلمان لوگوں کے سر پر بندوق تان کر اسلام کی دعوت دے رہے ہیں ۔ ۔ ۔؟؟؟

اگر ایسا نہیں ہے ۔۔ ۔ تو پوپ کا کہا “بکواس“ ہے ۔ ۔ ۔ اور شاید بکواس ایک نہایت ہی شائستہ لفظ ہے ۔ ۔ ۔ اس تناظر میں ۔ ۔

اللہ ہمیں نیک ہدایت دے (آمین)
 

اظہرالحق

محفلین
اور ہاں قیصرانی جہاد کے بارے میں تو آپ پوپ سے اگری ہونگے مگر جو یہ کہا ہے کہ “محمد(ص) نے دنیا کو سوائے برائی کے کچھ نہیں دیا “ اس بارے میں کون اگری کرے گا؟؟

کیا میں یہاں ان بڑے بڑے غیرمسلم لوگوں کا حوالہ دوں جنہوں نے پیغمبر اسلام کو خراج تحسین پیش کیا ؟ جو شائد اس پوپ سے ہزار کروڑہا گنا ۔ ۔ ۔ “بہتر “ عیسائی تھے ۔ ۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اظہر بھائی، سب سے پہلے ایک غلط فہمی دور کر دوں‌کہ میں نے پوپ کے بیانات کو یا پھر اس کے قول و فعل کی تعریف نہیں کی، صرف اس کے بیان ایک ایک حصہ ایک خاص تناظر میں دیکھنے کی بات کی ہے

بحیثیت مسلمان میرے جذبات وہی ہیں جو آپ کے ہیں۔ پوپ سے اس طرح کے بیانات کوئی بعید از قیاس نہیں ہیں۔ ابھی جنگ اخبار میں دیکھا ہے کہ 2004 میں یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت کے خلاف پوپ کا بیان کہ مسلمان ممالک کو یورپی یونین میں شامل نہ کیا جائے بھی ایک بڑا تنازعہ بنا ہے

میں نے پوپ کے جہاد کے بیان کی اس لیے جزوی تائید کی ہے کہ ہمارے ہی اپنے افراد کے افعال کے باعث ہم پوپ کے بیان کو مکمل طور پر جھٹلا نہیں سکتے کہ ہمارے ہی بے شمار بھائی اپنی غلطیوں کی وجہ سے اسلام کو ایک قابل نفرت مذہب بنا رہے ہیں

کیا میرا نقطہ نظر واضح ہوا؟
 

اظہرالحق

محفلین
بالکل سمجھ گیا آپ کا نقطہ قیصرانی ۔ ۔ ۔

مگر ایک دعا ہے کہ اللہ اس محفل پہ آنے والوں کو ہدایت دے کہ اسلام کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہچکچائیں نہیں ۔ ۔۔

ورنہ ۔ ۔ ۔

ہم تم ہونگے ، جھنگل ہو گا ۔ ۔ ۔
اور پھر اس جھنگل مین منگل ہو گا ۔ ۔ ۔ :roll:
 

قیصرانی

لائبریرین
اظہر بھائی، دعا میں تھوڑی سی وسعت پیدا کریں۔ اس محفل تک نہیں، بلکہ ہم تمام امت مسلمہ کے لیے دعا کریں
 

نبیل

تکنیکی معاون
قیصرانی نے کہا:
اظہر بھائی، دعا میں تھوڑی سی وسعت پیدا کریں۔ اس محفل تک نہیں، بلکہ ہم تمام امت مسلمہ کے لیے دعا کریں
اظہر اس فورم پر سب آنے والوں کو نہیں، صرف چیدہ چیدہ افراد کو کچھ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ سمجھ کر ہی نہیں دے رہے۔
 

اظہرالحق

محفلین
نبیل نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
اظہر بھائی، دعا میں تھوڑی سی وسعت پیدا کریں۔ اس محفل تک نہیں، بلکہ ہم تمام امت مسلمہ کے لیے دعا کریں
اظہر اس فورم پر سب آنے والوں کو نہیں، صرف چیدہ چیدہ افراد کو کچھ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ سمجھ کر ہی نہیں دے رہے۔

اللہ ہمیں نیک ہدایت دے (آمین)

یہ جملہ میں اکثر پوسٹ کے آخر میں لکھتا ہوں ، اس میں “ہمیں“ سے مراد اگر آپ لوگ نہیں سمجھتے تو پھر میں کیا کروں!!!!!

نبیل ہر بات کو میری ایک ہی تناظر میں مت دیکھیں ۔ ۔ ۔ خدارا ذاتی عناد کو کسی اور وقت کے لئے اٹھا رکھیں تو اچھا ہو گا ۔ ۔ ۔

اللہ ہمیں نیک ہدایت دے (آمین)
 

اظہرالحق

محفلین
قیصرانی نے کہا:
اظہر بھائی، دعا میں تھوڑی سی وسعت پیدا کریں۔ اس محفل تک نہیں، بلکہ ہم تمام امت مسلمہ کے لیے دعا کریں

قیصرانی اگر ذرا سا غور کریں تو میری بات کی منطق سمجھ آئے گی ، کیا میں آپ نبیل زکریا اور جاوید ہی اس فورم پر مسلم ہیں باقی کوئی اسلام سے متعلق (خاص کر موجوہ حالات پر ) اظہار رائے نہیں کرتا ۔ ۔ ۔کیوں ۔ ۔ اگر آپ یہ کہیں گے کہ اسلام سے متعلق مباحث میں تلخی آتی ہے اور محفل کا “ماحول“ خراب ہوتا ہے اور اس مقصد کے لئے دوسرے بہت سارے فورم موجود ہیں ۔ ۔ ۔ تو میں اسےتسلیم نہیں کروں گا کیونکہ

1۔ مباحث میں تلخی ہوتی ہے ، مگر اسی سے انسان سیکھتا بھی ہے ، میں نے بہت ساری نئی جہتیں اور باتیں سیکھیں ہیں یہاں کے مباحثوں سے

2۔ محفل کا ماحول کبھی خراب نہیں ہو سکتا اگر اس محفل کو آباد رکھنے والے باقی ہیں ۔ ۔ ۔ جیسے نبیل اور زکریا اردو کے معمالے میں سنجیدہ ہیں ۔ ۔۔ اور بہت اچھا کام کر رہے ہیں ویسے ہی بہت سارے دوست جو اچھا بول سکتے ہیں انہیں بولنا چاہیے

3۔ دوسرے فورم ہیں ،بے شک ہیں ، مگر مسلمان ہونے کے ناطے ، موجودہ حالات پر بات اس فورم کا بھی حصہ ہے کیونکہ یہ حالات ہماری زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں ، ہمیں مشینیں نہیں بننا بلکہ انسان بننا ہے اور دنیا میں ہونے والا ہر واقعہ متعلق ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ بے شک اس فورم کی بنیاد اردو کا فروغ ہے ، اور بہت حد تک کامیاب بھی ہے ، اور حالات حاضرہ پرتبصرہ بھی اردو دانی کے زمرے میں آتا ہے اور مباحث سے ہماری اردو مزید بہتر ہوتی ہے ، اور مختلف جذبات کے اظہار کے لئے ہم اردو کے روزمرہ کا استعمال کرتے ہیں جو بہت سارے پڑھنے والوں کے لئے ایک اردو vocablary میں اضافے کا باعث بھی ہوتا ہے ۔ ۔۔

کچھ وجوہات تھیں جو میں نے کوشش کی ہے اپنی بات کو سمجھانے میں ، اور میری دعا سب کے لئے ہے ۔ ۔ اور خاصکر اس فورم کے لئے کہ اللہ نبیل زکریا اور آصف کو مزید ہمت دے کہ ۔ ۔ اردو کی اس دنیا میں ان لوگوں کا یہ کام یادگار رہے گا ۔ ۔

میرے خیال میں میں اپنی بات کی وضاحت کر پایا ہوں کہ نہیں یہ تو آپ ہی بتائیں گے ۔ ۔ اللہ ہمیں سمجھنے اور سیکھنے کی توفیق دے (آمین)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اظہرالحق نے کہا:
اللہ ہمیں نیک ہدایت دے (آمین)

یہ جملہ میں اکثر پوسٹ کے آخر میں لکھتا ہوں ، اس میں “ہمیں“ سے مراد اگر آپ لوگ نہیں سمجھتے تو پھر میں کیا کروں!!!!!

نبیل ہر بات کو میری ایک ہی تناظر میں مت دیکھیں ۔ ۔ ۔ خدارا ذاتی عناد کو کسی اور وقت کے لئے اٹھا رکھیں تو اچھا ہو گا ۔ ۔ ۔

اللہ ہمیں نیک ہدایت دے (آمین)

سمجھ تو ہمیں آپ کی کسی بات کی بھی نہیں آتی۔ اس میں یا تو ہماری عقل کا قصور ہے یا پھر۔۔۔

میں خود آپ سے یہی کہنے کی کوشش کرتا آیا ہوں کہ اسلام اور عصر حاضر ایک نہایت اہم زمرہ ہے اور آپ ہر موضوع کا آغاز ذاتی جھگڑے کے انداز سے کرکے اس موضوع کا بیڑہ غرق کرتے آئے ہیں پیشتر اس کے کہ کوئی اور اس پر بات شروع کر سکے۔
 
Top