پولیس موبائل میں کتے

رانا

محفلین
ہوسکتا ہے ان کے آپس میں اچھے تعلقات ہوں۔ ویسے خصلتیں تو ملتیں ہیں دونوں کی۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں کُتوں کا کوئی قصور نہیں۔ اس موبائیل میں جو بھی بیٹھے گا، اس کو آرام کرنے اور سونے کی عادت ہو جائے گی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
شاید کتوں کو اس بات کا اندازہ نہیں ہو پایا ہوگا کہ یہ کیا جگہ ہے ورنہ وہ کچھ بہتر جگہ کا انتخاب کرتے۔
 
طالوت

محفلین
ہوسکتا ہے ان کے آپس میں اچھے تعلقات ہوں۔ ویسے خصلتیں تو ملتیں ہیں دونوں کی۔:)

ویسے تو ہمارے ہاں کتا یا کتے جیسا کہنا بد ترین گالی تصور کی جاتی ہے مگر جن احباب کو کتے پالنے کا اتفاق ہوا ہو وہ خوب جانتے ہیں کہ جانوروں اتنا انسان دوست شاید ہی کوئی دوسرا جانور ہو اور وفاداری کی تو بات ہی نہ کیجئے ۔ اور انسان دوستی تو ہمارے یہاں پولیس میں مفقود ہے البتہ وفاداریاں حکومت کے ساتھ ہوتی ہیں کہ بال بچے بھی تو پالنا ہیں۔
وسلام
 
عثمان

کتا پالنے کا مجھے بھی بہت شوق ہے۔ لیکن گھر والوں کے آگے ایک نہیں چلتی۔
ادھر کینیڈا کا ایک مقامی کتا ہے۔۔۔لیبراڈور۔ ہو سکا تو کبھی رکھ کر دیکھیں گے۔
 
Top