پوایڈٹ اردو میں

دوست

محفلین
پو ایڈٹ اردو میں۔
یہ خیال مجھے آج صبح آیا تھا۔ میں نے ایویں غور کیا کہ پچھلے ایک سال میں ہم نے کیا کیا ترجمہ کیا تو پتا چلا کچھ بھی نہیں کیا۔ سوائے ایک پی ایچ پی بی بی( جو خود ابھی تک پورا ترجمہ شدہ نہیں) کے کوئی بھی سافٹویر چلاؤ حالت میں اردو میں موجود نہیں۔
مجھے سخت غصہ محسوس ہوا کہ کم از کم ایک آدھ اطلاقیہ تو ہو جسے دیکھ کر دل کو سکون ملے کہ ہاں بھئی یہ ہے۔
تو ہم نے ایک ڈیسکٹاپ اطلاقیے جو کہ خود ترجمہ کے کام آتا ہے کا ترجمہ کر ڈالا۔ یعنی چوراں نوں پے گئے مور۔
تو احباب سے گزارش ہے کہ اب اس کی نظرثانی فرما دیں۔ چونکہ نظر ثانی کمیٹی بھی بن چکی ہے۔ تو پہلا کام حاضر ہے ان کےلیے۔
اور ایک بات مزید۔ میں اس بار قطعی ورڈپریس والے موڈ میں نہیں ہوں جسکو ترجمہ کیے 8 دس ماہ ہوچلے ہیں اور وہ ابھی تک اینٹرانس پر پڑا ہوا ہے ( اگرچہ مجھے معلوم ہے ویب بیسڈ سافٹویر کو مقامیانے کے لیے اور بھی کافی کچھ درکار ہوتا ہے پھر بھی پوایڈٹ ہفتہ بھی نہیں دنوں میں منظور ہو کر متعلقہ ادارے کو پہنچ جانا چاہیے۔)۔
فائل یہ موجود ہے اسے اینٹرانس پر ڈال دیں اور ایک آدھ دن میں اس کے مبلغ 239 تراجم صرف نصف جن کے 119.5ہوتے ہیں پر ذمہ داران نظر ثانی فرما دیں۔
اس کام میں مسمی شامل نہیں ہوسکتا چونکہ مسمی، مسمی ہونے کے ساتھ مدعی بھی ہے اس کیس میں چنانہ اپنے ہر ترجمے کو بڑے پیار سے منظور کردے گا جس کی وجہ سے معیار متاثر بھی ہوسکتا ہے۔
فائل یہاں ہے
 

نعمان

محفلین
مجھے اس ترجمے میں ایک سے زیادہ غلطیاں نظر آئی ہیں۔ جو کہ اردو ویب کی لوکلائزیشن پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
مثلا: Delete کے لئے ختم کریں تجویز ہوا تھا آپ نے حذف کریں استعمال کیا ہے۔
Add کا ترجمہ شامل ہے نہ کہ داخل، داخل تو Insert کا ترجمہ ہے۔ ایسی کئی غلطیاں ہیں۔ میں فائل اتار کر اس میں تبدیلیاں کررہا ہوں اور پھر اسے شاکر کو نظر ثانی کے لئے ارسال کرونگا۔ دیگر ارکان نظر ثانی کمیٹی سے درخواست ہے کہ وہ بھی ترجمہ ایڈیٹ کرنے میں بے تکلفی برتیں۔
 

دوست

محفلین
میں نے فائل اتار لی ہے۔ دیکھتا ہوں۔
اگر آپ وہیں اس کا تیاپانچہ کردیتے اور وہاں ہی دوسرے احباب بھی دیکھ لیتے تو بہتر ہوتا۔چونکہ ہمارے پاس وہاں پو فائل ڈالنے کے اختیارات نہیں۔
ویسے ہونے چاہییں۔ زکریا بھائی کو بندہ اب کتنی بار تکلیف دے۔
 

نعمان

محفلین
شاکر انٹرانس پر عجیب مسئلہ یہ ہے کہ وہاں ایڈمنسٹریٹرز یعنی جو فائلیں اپلوڈ کرسکتے ہیں وہ ویلیڈیٹ نہیں کرسکتے اور جو ویلیڈیٹ کرسکتے ہیں وہ اپلوڈ نہیں کرسکتے۔ میں خود دو دو اکاؤنٹ‌ استعمال کرتا ہوں۔ اور اگر آپ زکریا بھائی کے بجائے مجھے تکلیف دیں تو مجھے خوشی ہوگی۔
 

دوست

محفلین
تو بھائی میرے ڈال دو وہاں یہ فائل جو مجھے بھیجی ہے۔
میں وہیں اسے دیکھ لیتا ہوں۔
 

نعمان

محفلین
پو ایڈیٹ کا اردو میں ابنٹو پر اسکرین شاٹ:
poedit-urdu-screenshot.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
پو ایڈٹ کا ترجمہ دیکھ کر مجھے خیال آ رہا ہے کہ اگر کسی طرح اس کے ایڈٹ ایریا میں اردو ایڈیٹر والی لاجک شامل کر دی جائے تو اس کا لطف دوبالا ہوجائے گا۔ فی الحال تو ایسے ہی چلنے دیتے ہیں۔۔ اس طرح بھی اچھا لگ رہا ہے۔
 

دوست

محفلین
بات تو آپ کی ٹھیک ہے پر۔۔۔۔۔۔ ونڈوز کی سپورٹ سے کام تو چل رہا ہے ویسے۔
آپ خفیہ کیوں رہتے ہیں نبیل بھائی۔بوتل کے جن کی طرح نمودار ہوکر پوسٹ کرتے اور پھر پردہ غیب میں چلے جاتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یار شاکر کیا بتاؤں، جب سے پاکستان سے آیا ہوں کام ہی نہیں ختم ہو رہے۔ :( سوچا تھا کہ فورم پر فعال ہونے کے بعد یہ سلیمانی چادر اتار دوں گا۔ بہرحال اب آپ کے کہنے پر سامنے آ جاتا ہوں۔ :idea: :arrow:
 
Top