پنڈی بلاسٹ

عسکری

معطل
بشکریہ جنگ
11-21-2012_127572_1.gif
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔​
ابھی ابھی دفتر پہنچا ہوں۔ میرا دفتر ریڈ زون ایریا کے عین درمیان میں واقع ہے۔ سنسانی اور ویرانی کا یہ عالم ہے کہ جناح ایونیو کی پوسٹ پر صرف 4گاڑیاں نظر آئیں۔ موٹر بائیکس کا داخلہ آج اس علاقے میں بند ہے۔ اور 9 بجکر 7 منٹ ہو چکے مگر اپنے پورے فلور پر میں اکیلا ہوں جبکہ دوسرے فلور پر 4 لوگ موجود ہیں۔ :( :( یہ پنڈی بلاسٹ کی خبر بھی راستے میں سنی۔ :(

اسکے علاوہ کوئٹہ میں بھی جلوس پر حملہ ہوا ہے۔ اور بعد از دھماکہ منتشر ہوتے ہجوم پر فائرنگ بھی کی گئی۔ :(

کوئٹہ بلاسٹ کے بارے میں
 

رانا

محفلین
ادھر کراچی میں بھی ہوا اور اب کوئٹہ میں۔ جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انتہائی قابل افسوس۔
اللہ تعالی ہی رحم فرمائے ہمارے پاکستان پر۔
 

پپو

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔​
کل ہونے والے کوئٹہ کے خود کش حملے میں میرے ایک بہت عزیز دوست کا بھائی جو اپنی ڈیوٹی پر تھا ممتاز بٹ شہید ہوگیا ہے اس کا تعلق میرے شہر سے ہی نہیں بلکہ میرے محلے سے تھا اور دوسرا جوان بھی میرے ہی شہر سے تعلق رکھتا تھا وہ اپنے آفیسرز کے بچوں کو سکول سے لیکرآرہے تھے یعنی سیکورٹی سکواڈ کا حصہ تھے کہ موٹر سائیکل پر نصب بم کو ریموٹ سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجہ میں یہ شہادتیں ہوئی​
 

سید زبیر

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
پاک پروردگارممتاز بٹ شہید سمیت تمام شہدا کے درجے بلند فرمائے اور وطن عزیز کو پھیلتی ہوئی دہشت گردی سے امان عطا فرمائے (آمین ثم آمین)
 

ساجد

محفلین
ادھر کراچی میں بھی ہوا اور اب کوئٹہ میں۔ جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انتہائی قابل افسوس۔
اللہ تعالی ہی رحم فرمائے ہمارے پاکستان پر۔
اللہ تعالی تب تک رحم نہیں فرمائے گا جب تک ہم اپنے بھائیوں پر رحم نہیں کرتے۔ شدت پسندی کی نرسریوں کا بیج جب تک تلف نہیں ہو گا یہ کام نہ رکے گا۔
 
Top