پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہیں 2 لاکھ تک بڑھانے کا بل منظور

جاسم محمد

محفلین
اگر یہی کام پچھلی حکومت میں ہوا ہوتا تو آپ نے ن لیگ کو برا بھلا کہنا تھا اور اگر اب آپ کی حکومت میں ہوا ہے تو بھی الزام اپوزیشن کے سر جائے۔ کمال ہے۔
نہیں۔ سارا قصور اپوزیشن کا نہیں۔ اصل قصوروار پنجاب حکومت ہے جس نے نا انصافی پر مبنی ناجائز بل پیش کیا اور اپوزیشن کو ساتھ ملا کر تیزی سے پاس بھی کر وا لیا۔ اور یوں عوام کا سارا نزلہ وفاق یعنی عمران خان پر گرا دیا کہ عثمان بزدار ان کی سلیکشن تھی۔ اب وہی بھگتیں اور ان پرانے پاکستانیوں کو لگام دیں
 
جان

محفلین
ریاست مدینہ ایک دن میں نہیں بنی تھی اور نہ ہی مدنی بھائیوں کی تربیت یکدم ہو گئی تھی۔ کئی سال لگے تھے۔ تبدیلی بتدریج آتی ہے۔ البتہ پہلے اور اب میں فرق صاف ظاہر ہے۔ پہلے حکومت کے غلط قوانین پر اپوزیشن بولتی تھی۔ اب اپوزیشن خاموش ہے اور حکومت کے اندر پھوٹ پڑی ہوئی ہے :)
نقطہ صرف یہ ہے کہ ریاستِ مدینہ میں مدنی بھائیوں کی تربیت کرنے والے خود تربیت کرنے کے ایل تھے لیکن یہاں تو پہلے حکومتی نمائندوں کی تربیت کی ضرورت ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
پنجاب اسمبلی میں کیا آجکل اپوزیشن کی اکثریت چل رہی ہے؟
مخلوط حکومت ہے۔ البتہ اگر اپوزیشن کی صفوں میں عوامی نمائندے بیٹھے ہیں جو حکومت کے ہر قدم پر کیڑے نکالتے ہیں۔ لیکن جب اپنی تنخواہ اور مراعات کا معاملہ زیر بحث آیا تو بغیر کسی ڈیبٹ کے اسے متفقہ طور پر چند منٹوں میں منظور کر لیا گیا۔ اسے کہتے ہیں ملی بھگت اور جعلی جمہوریت۔
 
جان

محفلین
نہیں۔ سارا قصور اپوزیشن کا نہیں۔ اصل قصوروار پنجاب حکومت ہے جس نے نا انصافی پر مبنی ناجائز بل پیش کیا اور اپوزیشن کو ساتھ ملا کر تیزی سے پاس بھی کر وا لیا۔ اور یوں عوام کا سارا نزلہ وفاق یعنی عمران خان پر گرا دیا کہ عثمان بزدار ان کی سلیکشن تھی۔ اب وہی بھگتیں اور ان پرانے پاکستانیوں کو لگام دیں
تو کیا عثمان بزدار ان کی سلیکشن نہ تھی؟ یہ جواز بالکل درست اور جائز ہے۔ آپ نے خود وزارت اعلی اس کے حوالے کی ہے اپوزیشن نے نہیں کہا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلی بنا دیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
تو کیا عثمان بزدار ان کی سلیکشن نہ تھی؟ یہ جواز بالکل درست اور جائز ہے۔ آپ نے خود وزارت اعلی اس کے حوالے کی ہے اپوزیشن نے نہیں کہا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلی بنا دیں۔
متفق۔ اسی لئے عمران خان نے باقاعدہ ٹویٹ کی ہے اور اپنی سخت ناراضگی کا برملا اعلان کیا ہے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
عمران خان کچھ دن قبل ہی پنجاب کی کابینہ کے ساتھ دو اجلاسات کی صدارت کر کے واپس گئے ہیں۔ وہاں یہ بل زیر بحث نہیں لایا گیا وگرنہ اسی وقت رجیکٹ ہو جاتا۔
معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان اس سارے معاملے سے لاعلم تھے اور ان کو جان بوجھ کر سیغہ راز میں رکھا گیا۔
کیا عمران خان کی کابینہ اور ان کے وزرا و دیگر زعما کی کاروائیوں کا علم ٹی وی دیکھ کر ہوتا ہے اور پھر بیگم انھیں یاد کرواتی ہیں کہ آپ وزیر اعظم ہیں سو وہ ایک دو ٹویٹس کر کے یا بیان جاری کر کے سمجھتے ہیں کہ اپنا فرض ادا ہو گیا۔
 
جب وزرا نے ڈنڈی مارنی ہوتی ہے تو سارا کام بالا بالا کر دیا جاتا ہے۔ عمران خان عقل کل نہیں۔ ان کے اردگرد کافی مفاد پرست لوگ موجود ہیں۔
 
ہم نے پانچ سال خیبر پختوانخواہ میں کفایت شعاری کی جبکہ شباجو کھا گیا سارا کُجھ اس لئے تنخواہیں کفایت شعاری کے برابر کی جائیں۔

جاسم محمد

محفلین
کیا عمران خان کی کابینہ اور ان کے وزرا و دیگر زعما کی کاروائیوں کا علم ٹی وی دیکھ کر ہوتا ہے اور پھر بیگم انھیں یاد کرواتی ہیں کہ آپ وزیر اعظم ہیں سو وہ ایک دو ٹویٹس کر کے یا بیان جاری کر کے سمجھتے ہیں کہ اپنا فرض ادا ہو گیا۔
وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بل کو واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں

یہی اگر عمران خان اپنے قریبیوں پر نظر رکھیں تو بعد میں ذلیل ہونے سے بچ جائیں گے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بل کو واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں

یہی اگر عمران خان اپنے قریبیوں پر نظر رکھیں تو بعد میں ذلیل ہونے سے بچ جائیں گے
آپ لوگ وزیر اعظم کو یا تو کوئی الارم لگا دیں تا کہ وہ وقت پر جاگ جایا کریں یا جو اتنی طویل فہرست ہے ترجمانوں و خصوصی اسسٹنٹس کی ، اس میں ایک اضافہ کریں سپیشل اسسٹنٹ نیوز جو انھیں وقت پر خبریں سنا دیا کرے۔ یہ پنجاب اسمبلی کا بل پہلی بار پیش ہوئے کم و بیش 20-25 دن گزر چکے ہیں۔ کیا تب سے اب تک ان کو اس بارے میں کچھ علم نہیں ہوا تھا؟
انتہائی حیرت انگیز اور افسوس ناک۔
 
Top