پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہیں 2 لاکھ تک بڑھانے کا بل منظور

جاسم محمد

محفلین
پچھلا رونا چھوڑ دیں خدارا۔
۱۰۰ ارب ڈالر کا بیرونی قرض۔ سالانہ ۵۰۰۰ ارب روپے کے بجٹ میں سے ۲۰۰۰ روپے تو خالی اس قرضے کی قسط بمع سود کی ادائیگیوں میں نکل جاتے ہیں۔ صوبوں اور افواج کو ان کا آئینی و قانونی حق دینے کے بعد وفاقی حکومت کے پاس ملک چلانے کیلئے ایک روپیہ نہیں بچتا۔ مجبوراً کشکول پکڑ کر پوری دنیا گھومنا پڑتا ہے۔
یہ سب دیر پا معاشی و مالیاتی مسائل تحریک انصاف حکومت کے کھڑے کئے ہوئے نہیں ہیں۔ بلکہ ان سے پہلے آئی کرپٹ حکومتوں کا مشترکہ کارنامہ ہے۔ البتہ جب بھی اس حوالہ سے کوئی بات کی جاتی ہے تو طعنہ ملتا ہے ان کی بات نہ کریں اپنی بات کریں۔
کمال ہے بھئی۔ ملک کا بیرونی قرضہ ۴۰ ارب سے ۱۰۰ ارب ڈالر اور وہ بھی محض ۱۰ سال کے قلیل عرصہ میں پہنچانے والے کہتے ہیں کہ نئی حکومت اب سونے کے انڈے دے اور نیا پاکستان بنائے۔
 
جان

محفلین
صوبوں اور افواج کو ان کا آئینی و قانونی حق
آئین و قانون کے مطابق فوج کے حق کی وضاحت کریں؟ یہ کام پچھلی حکومتوں کے سپرد نہ کریں، یہ بجٹ آپ کی حکومت کے ذمہ ہے، قانون میں ایسی کوئی ترمیم کسی حکومت نے نہیں کی جس کے مطابق فوج کا بجٹ آئینی و قانونی حق ہے۔ اپنی نا اہلی کو آئین و قانون کی آڑ لے کر نہ چھپائیں۔ سیدھی طرح کہیں کہ جس “ابا جی“ کے سہارے آئے ہیں ان کا بجٹ روک کر اپنے پاؤں پہ کلہاڑی نہیں مار سکتے۔
 
فوج کا بجٹ روک کر حکومت گر جائے گی۔ اور نئی حکومت دوبارہ فوج کی عین حمایت کے ساتھ بنے گی۔ اور اگر وہ بھی یہی کام کرے تو اسے بھی گرا دیا جائے گا۔ پچھلے ۷۰ سال سے اور کیا نیا ہو رہا ہے؟
بہتر ہوگا کہ عوام اور سیاست دان اب اس اٹل حقیقت کو تسلیم کر لیں کہ فوجی مداخلت کے بغیر آپ حکومت نہیں چلا سکتے۔ تحریک انصاف حکومت نے تو اس حقیقت کو آن ریکارڈ تسلیم بھی کر لیا ہے۔
 
جان

محفلین
فوجی مداخلت کے بغیر آپ حکومت نہیں چلا سکتے۔
یہی وہ فیلیسی ہے جس سے سیاستدان باہر نہیں نکل پائے۔ سیاسدان اگر اکٹھے ہو جائیں تو کیا فوج حکومت کرنے کے لیے بندے باہر سے امپورٹ کرے گی؟ آپ نے ماضی کی حکومت میں جس طرح فوج کے ہاتھ مضبوط کیے وہ انتہائی شرمناک ہے۔ “ریجیکٹد“ ٹوئیٹ پہ آپ کچھ بولے تھے؟ حالانکہ وہی کام آپ عملی طور پر کر رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہی وہ فیلیسی ہے جس سے سیاستدان باہر نہیں نکل پائے۔ سیاسدان اگر اکٹھے ہو جائیں تو کیا فوج حکومت کرنے کے لیے بندے باہر سے امپورٹ کرے گی؟
بھائی جب پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے تھے اس وقت تحریک انصاف کا نام و نشان نہیں تھا۔ بلکہ اس معاہدے کے بعد ہونے والے الیکشنز کا تو باقاعدہ عمران خان نے بائکاٹ کر رکھا تھا کیونکہ وہ ایک باوردی صدر کے زیر نگرانی ہو رہے تھے۔
اس وقت بھی نواز شریف نے ڈبل گیم کی تھی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں کہا ہم بائکاٹ کریں گے۔ لیکن بعد میں دھوکہ دے کر الیکشن لڑا اور زرداری نواز بھائی بھائی بن کر مخلوط حکومت بنا لی۔
یہ قومی حکومت اگر میثاق جمہوریت پر کاربند رہتی تو فوج کی سیاست میں مداخلت ناممکن تھی۔ مگر پھر کچھ یوں ہوا کہ نواز شریف کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ چلے گئے :)
 
جاسم محمد

محفلین

فرحت کیانی

لائبریرین
حل ہے، لیکن وہ آپ اور نصب شدہ حکومت کے چاہنے والوں کو اچھا خاصا چبھے گا۔:)

ووٹ کو عزت دو۔
کون سے ووٹ کو؟ یہاں تو جو ووٹ مجھے ملا یا دلوایا گیا صرف اسی کو ووٹ سمجھا جاتا ہے اور عزت دی جاتی ہے جو میرے مخالف کو ملا چاہے وہ کتنا ہی وزنی کیوں نہ ہو، بے وزن اور بے عزت ہی رہے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
حل ہے، لیکن وہ آپ اور نصب شدہ حکومت کے چاہنے والوں کو اچھا خاصا چبھے گا۔:)

ووٹ کو عزت دو۔
ووٹ کو عزت دو مہم عمران خان نے 2014 دھرنے میں چلائی تھی۔ لیکن اس میں سے کیا نکلا؟ انتخابات میں شفافیت اور دھاندلی رکوانے کیلئے تمام سیاسی لیڈران کو مل جل کر کوئی ٹھوس نظام وضح کرنا پڑے گا۔ نہیں تو جی ایچ کیو اور آبپارہ والے اپنا کام کرتے رہیں گے :)
 
کون سے ووٹ کو؟ یہاں تو جو ووٹ مجھے ملا یا دلوایا گیا صرف اسی کو ووٹ سمجھا جاتا ہے اور عزت دی جاتی ہے جو میرے مخالف کو ملا چاہے وہ کتنا ہی وزنی کیوں نہ ہو، بے وزن اور بے عزت ہی رہے گا۔
یہ نعرہ دراصل ایک مطالبہ ہے اور جنھیں کہا جا رہا ہے انھیں فی الحال تک یہ مطالبہ منظور نہیں۔ آج نہیں کل سہی، کل نہیں پرسوں سہی۔۔۔ اک دن یہ ماننا ہی پڑے گا اور جس روز یہ ہو گیا اس روز سب ووٹوں کی قدر پہچانی اور مانی جائے گی۔
 
میرے خیال میں یہ مطالبہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے ناکافی ہے۔ کیونکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بلا تعطل مسلسل الیکشن ہو رہے ہیں مگر وہ ملک کہیں سے بھی ترقی یافتہ جمہوریہ نہیں لگتا۔ غربت، بھوک، پسماندگی، کرپشن، انتہا پسندی ، امیر غریب اور طاقت ور کمزور کا فرق وہاں آج بھی عام ہے۔ ان کا میڈیا کتنا آزاد و خودمختار ہے وہ بھی ہم نے پلوامہ حملے کے بعد دیکھ لیا۔ پاکستانی سول آمریت کے اندر چلنے والا میڈیا اس سے پھر ہزار درجہ بہتر ہے۔
اگر واقعتا ملک میں جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں تو تمام سیاسی جماعتیں ایک پیچ پر اکٹھی ہوں۔ نیا میثاق جمہوریت لکھیں اور ماضی کے برخلاف سختی سے اس پر کاربند ہوں۔ ایک یہی طریقہ بچا ہے فوج کو سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے باہر کرنے کا۔ یہ نعرے اور مطالبات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ لیکن ان میں سے نکلا کچھ بھی نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ نعرہ دراصل ایک مطالبہ ہے اور جنھیں کہا جا رہا ہے انھیں فی الحال تک یہ مطالبہ منظور نہیں۔ آج نہیں کل سہی، کل نہیں پرسوں سہی۔۔۔ اک دن یہ ماننا ہی پڑے گا اور جس روز یہ ہو گیا اس روز سب ووٹوں کی قدر پہچانی اور مانی جائے گی۔
آجکل امریکی صدر ٹرمپ بھی "ووٹ کو عزت دو" مہم چلا رہے ہیں۔ :)
کچھ دن قبل بیان دیا کہ میں 6،3 کروڑ ووٹ لے کرامریکی صدر منتخب ہوا ہوں۔میرے سامنے ایک عام سے تفتیشی افسر کی کیاحیثیت ہے؟ :)
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ پر الیکشن میں دھاندلی اور اپنے اختیارات کے غلط استعمال پر متعدد کیس چل رہے ہیں۔ جس کا دفاع وہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی طرح سیاسی شہید کارڈ استعمال کرتے ہوئے کرتے ہیں۔ دنیا گول ہے :)
 
جاسم محمد

محفلین

امریکہ میں ووٹ کو عزت دو:
President Trump repeatedly suggested Wednesday that Robert Mueller’s report would be illegitimate — because Trump was voted into office and the special counsel was not.
Trump blasts special counsel report because Mueller wasn’t elected

اسرائیل میں ووٹ کو عزت دو:
Hours after Mandelblit published his decision on Thursday to indict the prime minister for fraud and breach of trust in three cases, and for bribery in one of them, pending a hearing, Netanyahu alleged that state prosecutors Shai Nitzan and Liat Ben-Ari “were the two prosecutors who pushed especially hard to indict me,” and that they did so for political reasons.
Likud MK blasts PM for ‘trying to assassinate public trust’ in law enforcement

پاکستان میں ووٹ کو عزت دو:
Time has come that it has to be decided who will rule this country. A bunch of few cannot or the 200 million people. Pakistan is not the property of a few people," Sharif said, referring to the military establishment and the judiciary.
Nawaz Sharif hits out at Pakistan judiciary, military

تین ملک۔ تین مختلف کرپشن کیسز۔ لیکن سب کا دفاع ایک: ہم ووٹ کی طاقت سے منتخب ہوئے ہیں۔ غیر منتخب قوتیں ہمارا احتساب کیسے کر سکتی ہیں؟ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے :)

ووٹ کی اتنی عزت کافی ہے یا اور دوں؟ :)
 
جاسم محمد

محفلین
ایک چھوٹے سے (ایک چٹکی سیندور) ووٹ کی قیمت آپ کیا جانو
ووٹنگ صرف پاکستان میں ہی نہیں ہوتی۔ دنیا کے ہر جمہوری ملک میں یہ عمل بار بار دہرایا جاتا ہے۔ البتہ عوامی ووٹ لے کر منتخب ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اب ہر قسم کے احتساب سے استثنیٰ مل چکا ہے۔ حکومت میں آکر 5سال دندناتے پھرو۔ اور کوئی احتساب کا ادارہ تفتیش کرے تو جمہوریت خطرے میں :)
عوام کے منتخب نمائندوں پر بہرحال ریاست چیک اینڈ بیلنس رکھتی ہے۔ وہ ریاست چاہے دنیا کی سب سے طاقت ور جمہوریہ امریکہ ہو، لولی لنگڑی جمہوریہ اسرائیل ہو یا دو نمبر جمہوریہ پاکستان۔کہیں بھی عوامی نمائندے کسی صورت غیرجمہوری احتسابی اداروں سے بھاگ نہیں سکتے۔
اس وقت امریکی صدر ٹرمپ، اسرائیلی وزیر اعظم نتانیاہو، اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم غیرجمہوری احتسابی عمل میں جکڑے ہوئے ہیں۔ اس سے توجہ ہٹانے اور مقدمات سے بچ نکلنے کا اب ایک ہی طریقہ ہے۔ اور وہ یہ کہ سیاسی شہید کارڈ کھیل کر اپنی اپنی عوام کو گمراہ کرتے رہو۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ نعرہ دراصل ایک مطالبہ ہے اور جنھیں کہا جا رہا ہے انھیں فی الحال تک یہ مطالبہ منظور نہیں۔ آج نہیں کل سہی، کل نہیں پرسوں سہی۔۔۔ اک دن یہ ماننا ہی پڑے گا اور جس روز یہ ہو گیا اس روز سب ووٹوں کی قدر پہچانی اور مانی جائے گی۔
بالکل۔
مطالبہ بھی ہے اور وقت کی ضرورت بھی لیکن ہم ہمیشہ دیر کر دیتے ہیں وقت کے تقاضوں کو سمجھنے میں یا شاید کبھی بھی سمجھ ہی نہیں پاتے۔
 
Top