پشتو phpbb کی تیاری

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
بہت خوب جزاک اللہ میں ونڈو کرسٹل استعمال کر رہا ہوں
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!
اچھی بات ہے واجد بھائی۔ا مید ہے آپ نع فونٹس ڈاؤنلوڈ کر لیے ہونگے۔
واجد بھائی یہ تو بتائیے ونڈو کرسٹل کونسی ونڈو ہوتی ہے۔ پہلے تو کابھی ایسا نام نہیں سنا۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
فانٹ تو انسٹال کر دی ہے صحیح کام کر رہا ہے ونڈو ایکس پی ہی کا نیا نام یا کچھ موڈیفکیشن کے ساتھ میرا مطلب ایکس پی ہی ہے

واجد
 
فرضی بھائی! ونڈوز کرسٹل دراصل ونڈوز ایکس۔پی ہی کی ایک شکل ہے۔ اس کا پسِ منظر کچھ یوں ہے کہ مصر کے کسی پروگرامر نے ونڈوز ایکس۔ پی میں (غیرقانونی طور پر) کچھ تبدیلیاں کی ہیں، نئی خوبصورت تھیمز کا اضافہ کیا ہے، مفید سافٹ وئیرز اور کوڈکس وغیرہ ڈالے ہیں، اور ونڈوز انسٹال ہوتی ہے تو بالکل اوریجنل ونڈوز کی طرح۔۔۔ مجموعی طور پر ایکس۔پی کی ایک بہترین اور نکھری ہوئی شکل ہے۔ مجھے بہت پسند ہے۔ میں کچھ عرصہ سے یہی استعمال کررہا ہوں گھر پر۔ یہاں تو اس کی سی۔ڈیز کافی عام ہیں۔


:!:
 

فرضی

محفلین
ارے واہ۔۔ کافی مفید معلومات ونڈوز کرسٹل کے بارے میں۔
شکریہ عمار بھائی۔۔
 

فرضی

محفلین
جیہ بی بی کوڈ کے ترجمے کی ریویو کا کیا بنا؟ کہیں آپ بھول تو نہیں گئیں؟
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!
جناب نبیل بھائی توجہ فرمائیں۔
نبیل بھائی آپکے بتائے ہوئے طریقے پر کیبورڈ میں “ ماؤس کو کسی بٹن پر لائیے“ کی جگہ تو پشتو ٹیکسٹ “ ماؤس پہ یو بٹن راولئ“ لکھنے میں کامیاب ہوگیا۔ اب ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ اعلان یا اناؤنسمنٹ کا موضوع سارے فورمز میں دکھائی نہیں دیتا۔ فقط وہی ہے جہاں پوسٹ کیا گیا ہے۔ میں نے پی ایچ پی بی بی کی یوزر گائیڈ بھی پڑھی ہے لیکن وہاں لکھاہے۔ پوسٹ کرتے وقت محض “اناؤنسمنٹ“ کے ریڈیو بٹن پر کلک کرنے سے موضوع سارے فورمز میں دکھائی دے گا۔
اب پتہ نہیں پی ایچ پی بی بی میں کوئی بگ ہے یا کوئی مزید سیٹنگ وغیرہ کرنی پڑے گی یا کوئی موڈ وغیرا انسٹال کرنا پڑے گا۔ برائے مہربانی اپنی مفید رائے سے نوازیے گا۔
شکریہ
 

جیہ

لائبریرین
فرضی نے کہا:
جیہ بی بی کوڈ کے ترجمے کی ریویو کا کیا بنا؟ کہیں آپ بھول تو نہیں گئیں؟

فرضی فائل کو گی میل اکاؤنٹ پر بھیج دی ہے۔

ویسے لگتا ہے کہ کافی توجہ سے ترجمہ کیا ۔بہت خوب مبارکباد قبول کریں۔ سوائے چند ایک لفظوں کے ایڈیٹینگ کی ضرورت نہیں تھی۔ صرف املا کی ایک غلطی آپ نے بار بار کی ہے کہ “اؤ“ کو او لکھا ہے۔
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!
بہت شکریہ جیہ جی ۔ مجھے آپکی فائل مل چکی ہے، انشاءاللہ جلد ہی اپلوڈ کردوں گا۔
او اور اؤ کی غلطی کو اگر پشتو اکیڈمی پشاور کی رائج املاء میں دیکھا جائے تو غلطی ہے لیکن آپ کو بھی پتہ ہوگا کہ افغانی املاء میں “ء“ کو کافی کم لکھا جاتا ہے۔ اور انٹرنیٹ پر جو بھی پشتو کا مواد ہے وہ افغانی املاء کا ہے۔ بس اسی کا اثر ہے۔ لیکن پھر بھی آپکی حسن نظر کا ممنون ہوں۔
 
حسبِ وعدہ میں نے ونڈوز کرسٹل ایکس۔پی کا مختصر سا تعارف لکھا ہے، اپنے بلاگ پر۔ ربط میرے دستخط میں موجود ہے۔ اسے پڑھ کر اپنی رائے سے نوازیں۔ اگر سمجھتے ہیں کہ اسے محفل پر بھی پیش کیا جانا چاہئے تو بتائیں، یہاں بھی کسی جگہ شامل کردوں گا۔
 

فرضی

محفلین
بہت شکریہ عمار بھائی ۔۔ محفل پر بھی ہونا چاہیے ۔۔ ٹیکنالوجی وغیرہ کے کسی زمرے میں ٹھیک رہے گا
 

فرضی

محفلین
آپکی مدد اور دعاؤں سے بہت خوب نبیل بھائی ۔ مجھے ابھی ترمیم شدہ پشتو اوپن پیڈ کا انتظار ہے۔ اس کے بعد آپ کو مزید زحمت دینے کا ارادہ ہے لیکن پہلے آپ محفل کے جھمیلوں سے فارغ ہوجائیں۔
 
فرضی بھائی! میں کئی بار آپ کے فورم پر رجسٹر ہونے کا ارادہ کرکے گیا لیکن ایک بھی لفظ پلے نہیں پڑتا، اس لیے جیسے جاتا ہوں، ویسے ہی لوٹ آتا ہوں۔۔۔۔ ;)
 

فرضی

محفلین
فرضی بھائی! میں کئی بار آپ کے فورم پر رجسٹر ہونے کا ارادہ کرکے گیا لیکن ایک بھی لفظ پلے نہیں پڑتا، اس لیے جیسے جاتا ہوں، ویسے ہی لوٹ آتا ہوں۔۔۔۔ ;)
ہا ہا ہا ہا عمار بھائی اس کا حل میرے پاس نہیں۔۔۔۔:)
پھر بھی آپ کے جانے کا شکریہ
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائی آپکی اپڈیٹڈ پشتو اوپن پیڈ کی فائل مجھے مل چکی ہے اور اس میں ماشاءاللہ تمام مسئلے حل ہوگئے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ آخرکار پشتو پی ایچ پی بی بی کا پیکیج تیار ہوگیا ہے اور ہم اسے پبلک کر سکتے ہیں۔

میں ایک بار اپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے کافی وقت پشتو کو دیا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، تمہیں بھی مبارک ہو۔ کیا اب اوپن پیڈ پر نمبرز والی row بھی صحیح کام کر رہی ہے؟

اب تم اپنے زیر استعمال پشتو فورم سوفٹویر کی فائلیں زپ کرکے مجھے بھیج دو تاکہ میں ان کی ریلیز کا بندوبست کروں۔

میں کوشش کرتا ہوں کہ سی ایچ موڈ فورم کے پشتو پیکج بنانے کے سلسلے میں تمہیں جلد کوئی انسٹرکشنز فراہم کر دوں۔
 

فرضی

محفلین
جی نبیل بھائی آپ کو دیکھ دیکھ کر میں بھی کوڈز وغیرہ کے ساتھ کچھ کچھ قسمت آزمائی کرنے لگا ہوں۔ زیادہ تر تو کام مزید بگڑ جاتا ہے لیکن خوش قسمتی اس بار بٹن کی رو بھی ٹھیک کام کرنے لگی ہے ;)میں نے اس بابت آپکو میل کر دی تھی ۔

میں آپکو مکمل پیکیج بھیج دیتا ہوں کیوں کہ میں نے کچھ tpl فائلوں میں بھی ردوبدل کی ہے زیادہ تر متن کے رائٹ لیفٹ کا مسئلہ تھا جو مجھے اپنی سائٹ پر پیش آیا۔اور اسے میں نے اپنی دانست کے مطابق ٹھیک کیا ہے
 
Top