پشتو phpbb کی تیاری

فرضی

محفلین
ساجد بھائی بٹن بہت بھلا لگ رہا ہے۔ ماشاءاللہ۔۔ پہلے والا زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
بہت خوب ان شاء اللہ بہت جلد مکمل ہو جائے گا



واجدحسین
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ساجد اقبال، واجد اور فرضی کو پشتو پی ایچ پی بی بی پیکج بھیج دیا ہے اور ان سے درخواست ہے کہ اسے ٹیسٹ کر لیں۔ ساجد اقبال جب پشتو بٹن مکمل کر لیں گے تو انہیں بھی اس میں شامل کر لیا جائے گا۔ ذیل میں میرے لوکل ہوسٹ پر پشتو فورم کے چند سکرین شاٹ پیش کیے جا رہے ہیں۔

3_pic1_22.jpg


3_pic2_16.jpg


3_pic3_12.jpg
 

فرضی

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھائی۔ میری ایک درخواست ہے کہ مجھے 2 دن کا وقت دیں تاکہ میں واجد کے ترجمے کو پروف ریڈ کروں۔ جیسے کہ میں نے عرض کیا تھا کہ املاء میں چند غلطیاں ہیں جو کہ ٹھیک کی جاسکتی ہیں۔ کچھ الفاظ کے آسان فہم معنی پشتو میں موجود ہیں ان کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
اگر واجد بھائی کو اعتراض نہ ہو تو میں پروف ریڈنگ شروع کروں۔جہاں تک ممکن ہو سکے ترجمے میں استعمال کیے گیے اردو الفاظ کے کے آسان پشتو متبادل پیش کروں۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
بھائی مجھے کیا اعتراض ہو سکتا ہے بس اپنا کام کرلیں جتنی جلد ہو سکے کرلیں

واجدحسین
 

ساجداقبال

محفلین







نبیل بھائی یہ بڑے والے بٹن تو کر لیے۔ آفس میں ہونے اور امیج ریڈی کیوجہ سے رفتار تھوڑی سست ہے جس کیلیے معذرت۔ اب فرضی بھائی سے درخواست ہے کہ چھوٹے بٹنوں کیلیے ٹیکسٹ مختصر کرکے پی ایس ڈی دیں مجھے۔ جیسا کہ ذاتی پیغام کیلیے ذپ۔ صرف وہ جو طویل ہیں۔ اور برائے مہربانی لکھتے ہوئے اگر انگریزی ساتھ لکھیں تو مناسب وقفہ دیں۔
 

فرضی

محفلین
بہت خوب ساجد بھائی۔ چھوٹے بٹنوں کے لیے آپ ٹیکسٹ کا سائز گھٹا لیں تو شاید سما جائیں۔ اگر پھر بھی نہیں سماتے تو ان کو انگریزی میں ہی رہنے دیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
السلام علیکم
نبیل اور فرضی بھائی! امید ہے بخیریت ہونگے۔ میرے خیال میں اب بٹن مکمل ہیں۔ فرضی بھائی نے کچھ ٹیکسٹ جیسے "آپ کے 0 پیغامات ہیں" وغیرہ بھیجے تھے جو میرے خیال میں بٹن پر نہیں آنے تھے بلکہ انہیں پی ایچ پی فائل میں ٹیکسٹ کے زریعے ڈالنا تھا۔ شاید نبیل بھائی آپ نے کر بھی لیا ہو۔ نیچے میں مطلوبہ فائلیں دے رہا ہوں۔ اگر کوئی تبدیلی درکار ہو تو مطلع کریں۔ نبیل بھائی آپکی فورم ٹیسٹ کیلیے ای میل بمعہ اٹیچمنٹ مل گئی تھی۔ آج تو شاید سرکاری سرکس ریلی کیوجہ سے ہماری بلڈنگ بھی بند کردیں انشاء اللہ کل چیک کرکے بتاؤں گا۔ شکریہ
پشتو بٹنوں کی امیج فائلیں:
http://www.box.net/shared/3gr6mkvz1r
پی ایس ڈی پشتو ٹیکسٹ کے ساتھ:
http://www.box.net/shared/yftv1arxvj
 

فرضی

محفلین
ماشاءاللہ ساجد بھائی اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
میں پشتو پی ایچ پی کے ترجمے کی پروف ریڈنگ میں لگا ہوا ہوں۔ واجد، اور جویریہ کے ترجمے کو سامنے رکھ کر، پشتو شناس دوستوں کے مشورے اور تعاون سے حسب ضرورت ردوبدل کر رہا ہوں۔ امید ہے کل تک کام مکمل ہو جائے گا۔
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!
مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں نے اللہ کے فضل سے phpBB کا پشتو ترجمہ مکمل کر لیا ہے۔
میں نے یہ ترجمہ صرف اور صرف پشتو کی ترویج کی خاطر کیا ہے۔اس میں کو ئی ذاتی گول کرنا مقصد نہیں۔
مجھے فخر ہے کہ ہمارے منتظمِ اعلیٰ نبیل بھائی نے ہم محفل کے چند پشتونوں کو انسپائر کیا اور واجد بھائی نے اس ترجمے کو کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔ واجد بھائی نے بے شک بہت محنت طلب کام تھوڑے سے عرصے میں کیا۔ کچھ ابتدائی کام جویریہ نے بھی کیا تھا۔ میں نے جویریہ، اور واجد بھائی کے ترجمے کو سامنے رکھ کر، اپنے کچھ پشتون شناس دوستوں کی مدد سے پشتو انتخاب کرنے کی سعی کی ہے۔ اس میں میں کس حد تک کامیاب رہا ہوں اس کا پتہ تو phpbb کو لوکل ہوسٹ پر انسٹال کرنے کے بعد ہی چلے گا۔ میں ذیل میں فائل کا ربط پیش کر رہا ہوں۔ برائے مہربانی اسے اتار لیں۔
ایک بات بتانا میں ضروری سمجھتا ہوں کہ اگر کسی کو اس منتخب شدہ ترجمے پر کوئی اعتراض ہو یا اس میں کوئی کوتاہی نظر آتی ہو تو وہ اپنے خیالات کا اظہار ضرور کرے۔ مجھے خوشی ہوگی اگر اس میں مزید بہتری کے لیے کوئی اپنی تجاویز پیش کرے۔
د یو جہان مننہ


پشتو پی ایچ پی بی بی
 

ساجداقبال

محفلین
ماشاء اللہ فرضی بھائی! بہت اچھے یعنی آپ تو "پائنئیر" بن گئے۔ :p
فرضی بھائی! ذرا اپنے اپ لوڈ کی ہوئی فائل چیک کجیئے میرے خیال میں غلطی سے آپ نے 60کلوبائٹ کی ایک ٹیکسٹ فائل ڈال دی ہے۔ اور برائے مہربانی مجھے کوئی ربط دیں جہاں سے میں پی ایچ پی فورم کی لوکل ہوسٹ پر انسٹالیشن کے متعلق جان سکوں۔ کیا محفل پر ایسا کوئی ٹیوٹوریل موجود ہے؟ ایڈوانس میں شکریہ۔ ڈاؤن لوڈ والی فائل درست کردیں۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

فرضی، آپ کی اس کاوش کا بہت شکریہ۔ جزاک اللہ خیر۔ مجھے پاکستان میں بولی جانے والی دوسری زبانیں اتنی ہی عزیز ہیں جتنی کہ اردو۔ دیکھا جائے تو اردو کی طرح سندھی اور پشتو بھی پاکستان تک محدود نہیں ہیں۔ اور یہ زبانیں ثقافتی ورثے کے اعتبار سے نہایت rich ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے اردو کی طرح یہ زبانیں بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایج کا ساتھ دینے میں پیچھے رہ گئی ہیں۔ اگر ہم ان زبانوں کی کچھ خدمت کر سکیں تو اس کا فائدہ بھی ہمیں ہی ہوگا۔

ساجد، فرضی نے دراصل lang_main.php کا ترجمہ مکمل کیا ہے۔ اس سے کم از کم پشتو فورم رن کرنا ممکن ہو گیا ہے۔

پشتو phpbb انسٹال کرنے کا طریقہ بالکل عام phpbb انسٹال کرنے کی طرح ہے۔ بہرحال میں جلد ہی ایک پوسٹ میں اسے انسٹال کرنے کا طریقہ لکھ دیتا ہوں۔

میں یہ بھی پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کیا اس وقت پشتو فورم سوفٹویر کو ٹیسٹ ہی کیا جائے گا یا کسی کا اسے ویب ہوسٹ پر انسٹال کرنے کا ارادہ بھی ہے؟
 

ساجداقبال

محفلین
"بیٹھک" خیبر ڈاٹ آرگ پر ایک پی ایچ پی بی بی فورم ہے جو کافی عرصہ سے چل رہا ہے۔ اگر انگریزی فورم کو پشتو فورم میں بغیر پوسٹس ضائع کیے تبدیل کرنا ممکن ہو تو ہم اس سائٹ کے ارباب اختیار کو پشتو پی ایچ پی بی بی کی آفر کر سکتے ہیں۔ سردست مجھے یہی حل نظر آتا ہے۔
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائی بہت شکریہ۔ میں آپکے جذبے کی قدر کرتا ہوں۔ فی الحال تو میرا خیال ہے اسے اپنے طور پر ٹیسٹ کیا جائے۔نبیل بھائی اگر آپ اس فائل کو اور ساجد کے بنائے ہوئے پشتو بٹنوں پر مشتمل پیکیج بنا دیں تو اسے ٹیسٹ کیا جائے۔
ساجد ابھی اسے لوکل ہوسٹ پر ٹیسٹ کر لینے دیں۔ یہ نہ ہو خیبر ڈاٹ آرگ والوں کے فورم کا ستیا ناس ہو جائے۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ فرضی بھائی اور ساتھ ساتھ ساجد بھائی کا بھی لیکن اس کا سارا کریڈیٹ نبیل بھائی کو جاتا ہے کیونکہ یہ ان ہی کی کاوش اور جذبے ہی کی وجہ سے ممکن ہوا
میں معذرت چاہتا ہوں کہ بروقت جواب نہیں دے سکا کیونکہ پاکستان میں کل رات 10 بجے سے وی وائرلس کے لنک ڈاون تھے


ایک بار پھر اللہ ہم سب نیک کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں


سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم

اللہ اکبر
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
فرضی بھائی یہ تو میرا کیا ہوا ترجمہ نہیں ہے اس کا سٹائل بالکل مختلف ہے اس میں اپ نے کچھ الفاظ انگریزی ہی میں چھوڑے ہیں گھنٹے وغیرہ اور کافی سخت پشتو کے الفاظ استعمال کیے ہیں
دوسرا مسئلہ وہ “ ی“ کا ہے اس کو بھی صحیح کرلیں
مثلا ہفتے کے لیے کیا لکھا ہے
ایک طرف تو چلونکے لکھا ہے اور دوسری طرف ناظم
اس کے لیے بھی موضو لفظ دیکھیں

لیکن خیر اگر دوسرے دوست متفق ہوں تو میرا کوئی اعتراض نہیں ہے

السلام علیکم

واجد حسین
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے ذیل کے ربط پر فری ہوسٹ پر اردو فورم انسٹال کرنے کے بارے میں ہدایات پوسٹ کی ہوئی ہیں۔

فری ویب ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں

پشتو فورم انسٹال کرنے کے لیے ہوبہو یہی انہی ہدایات پر عمل کیا جا سکتا ہے۔ آپ میں سے جو دوست چاہیں، کسی فری ہوسٹ پر رجسٹر کر کے اس پر پشتو فورم انسٹال کرنے کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

والسلام
 

فرضی

محفلین
واجدحسین نے کہا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
فرضی بھائی یہ تو میرا کیا ہوا ترجمہ نہیں ہے اس کا سٹائل بالکل مختلف ہے اس میں اپ نے کچھ الفاظ انگریزی ہی میں چھوڑے ہیں گھنٹے وغیرہ اور کافی سخت پشتو کے الفاظ استعمال کیے ہیں
دوسرا مسئلہ وہ “ ی“ کا ہے اس کو بھی صحیح کرلیں
مثلا ہفتے کے لیے کیا لکھا ہے
ایک طرف تو چلونکے لکھا ہے اور دوسری طرف ناظم
اس کے لیے بھی موضو لفظ دیکھیں

لیکن خیر اگر دوسرے دوست متفق ہوں تو میرا کوئی اعتراض نہیں ہے

السلام علیکم

واجد حسین
واجد بھائی میں نے آپکے ترجمے کو پروف ریڈنگ کا کام شروع کیا تھا لیکن وہاں اتنی زیادہ اردو تھی کہ میں نے الگ سے ہی ترجمہ کرنے کی ٹھانی۔ لیکن آپ کے اور جویریہ کے ترجمے کو سامنے رکھ کر وہاں سے کافی مدد لی۔
سخت پشتو کے الفاظ تو نہیں ہے، ہاں یہ ضرور ہے کہ ہمیں ان لفظوں کے استعمال کی عادت نہیں ہے کیوں کےپاکستان میں ہمارا سارا کام اردو کے متبادل الفاظ سے چل جاتا ہے۔ جب اسے استعمال کریں گے تو ان الفاظ کی عادت پڑ جائے گی اور یہ مشکل نہیں لگیں گے۔ کچھ الفاظ جان بوجھ کر انگریزی میں چھوڑے گئے ہیں جیسے ج ایم ٹی کے ساتھ آورز۔ کیوں کہ انہیں ترجمہ کرنے سے کنفیوژن ہوگی۔ ویسے میں نے آورز کا ترجمہ ساعتونہ کیا ہے
واجد بھائی آپکا بہت شکریہ کہ آپ نے اسے دیکھا اور ان غلطیوں کی نشان دہی کی۔ ماڈریٹر کے لیے تو میں نے چلونکے ہی لکھا ہے لیکن شاید کہیں ناظم لکھ دیا ہو۔ البتہ ایڈ منسٹریٹر لے لیے اعلا ناظم لکھا ہے۔ اور “ی“ کا کیا مسئلہ ہیں تفصیل سے بتائیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
حضرات ٹیسٹ کرنے کا معاملہ تو ہو جائیگا لیکن پہلے یہ بتائیں ڈاؤن لوڈ کونسا والا استعمال کریں۔ فرضی بھائی نے جو لنک دیا ہے وہاں تو phpbb.txt فائل ہے۔
 
Top