پشتو phpbb کی تیاری

فرضی

محفلین
نبیل بھائی خوش آمدید۔۔ نبیل بھائی زریں فونٹ سے کام نہیں چلایا جاسکتا؟
ساجد کل بھیج دوں گا انپیج کی فائل اب زوروں کی نیند آرہی ہے۔
اللہ حافظ
 

ساجداقبال

محفلین
جی نبیل بھائی شکریہ کنورٹر یاد کرانے کا۔
فرضی بھائی میں ان پیج میں بٹن جاننے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ئ ء والے بٹن کے علاوہ سارے جان گیا ہوں۔ اُمید ہے اب مشکل نہیں ہوگی۔
 

ساجداقبال

محفلین
جی فرضی بھائی ان پیج فائل میں نے بنالی ہے۔ فائنل بٹن میں وہی فونٹ استعمال ہوں گے جو ان پیج میں دستیاب ہیں۔ ان میں سے بہترین فونٹ تجویز کر دیں میں نے فائل ‌ کر دی ہے۔ آپ ڈاؤن لوڈ کر کے چیک کریں۔آپکی ورڈ فائل میں بعض الفاظ مجھے ٹوٹے ہوئے نظر آئے، اسلیے آپہاں سے ڈاؤن لوڈ کر کے املا، فونٹ چیک کر کے مجھے ای میل یا کسی اور زریعے سے دے دیں۔تاکہ کام شروع ہو۔ شکریہ
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
بہت تیز کام چل رہا ہے
نبیل بھائی میں لوکل ہاسٹ پر میں نے لینگویج فائل کو ریپلیس کیا ہے لیکن وہاں پھر بھی اردو ہی آرہی ہے
اس کا کوئی طریقہ بتائے کہ لینگوج کو کس طرح تبدیل کرنا ہے
باقی چھوتی ی اور ے کی بات ہے تو وہ “کرور“ میں ہیں
د څه دى " ى " او "ے " شته ښا او ځوانه د ته څه وخت څملي لا خو نهه بجي هم نه دي ولي د موسښتن مونځ نه کوي

السلام علیکم


واجدحسین
 

فرضی

محفلین
کرور میں “ی“ اور “ے“ ہے لیکن یہ والی “ی“ مختلف والی یہ ہے، میں گزشتہ صفحے پر بھی عرض کر چکا ہوں کہ یونیکوڈ سسٹم میں اس قسم کی دو “ی“ ہیں ایک کو فارسی “ی“ کا نام دیا گیا ہے جو کہ ہم اردو میں بھی استعمال کرتے ہیں اور اس کی یونیکیوڈ قدر 06CC ہے۔ ہم اسی “ی“ کے استعمال کرنے کے عادی ہیں۔ اس “ی“ کا فائدہ یہ ہے کہ اس کو ہم اگر لفظ کے ابتدا یا درمیان میں لکھیں تو اس کی شکل تبدیل ہو کر اس کے نیچے دو نقطے لگ جاتے ہیں۔ اگر یہ لفظ کے اختتام پر یا علیحدہ لکھی جائے تو اس کی یہ والی حالت “ی“ برقرار رہتی ہے۔ پشتو ایشیا ٹائپ میں یہ والی یہ سپورٹڈ نہیں ہے۔
کرور میں جو “ی“ ہو بہو اوپر والی “ی“ کی طرح ہے ، اسے یونیکوڈ میں الف مکسورہ کہا جاتا ہے۔ اس “ی“ کی یونیکوڈ قدر 0649 ہے۔ یہ “ی“ چاہے ابتدائی، درمیانی یا اختتامی حالت میں ہو اپنی اصلی حالت برقرار رکھتی ہے۔ ذیل میں مثال ملاحظہ فرمائیں۔میں ایک ہی متن پر تین مختلف فونٹ اپلائی کر رہا ہوں۔
اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں : تبدیل، ایچ، یاسمین، درمیانی
ٹاہوما فونٹ میں: تبدیل، ایچ، یاسمین، درمیانی
پشتو کرور ایشیا ٹائپ میں: تبدیل، ایچ، یاسمین، درمیانی
 

فرضی

محفلین
واجد بھائی امید ہے میری بات آپ کو سمجھ آگئی ہوگی۔ پشتوکرور میں درمیانی یا ابتدائی حالت کے لیے ہمیں ایک دوسری “ي“ کو جو اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں سپورٹڈ نہیں ہے اسے یونیکوڈ میں عربی “ي“ کہتے ہیں۔اور اس کی یونیکوڈ قدر 064A ہے استعمال کرنی پڑتی ہے۔ تو کم از کم میرے لیے تو یہ کافی دقت کا باعث ہے۔اس کے علاوہ کرور میں عربی کا فل سٹاپ اور کوٹیشن وغیرہ بھی سپورٹڈ نہیں ہے

ګرانه وروره واجده زما سره پرون د شپې ۱۲ بجې وې زۀ په هانګ کانګ کښې اوسيږم
ما د ماسښتن مونځ د وخته کړے وۀ
 

فرضی

محفلین
ساجداقبال نے کہا:
جی فرضی بھائی ان پیج فائل میں نے بنالی ہے۔ فائنل بٹن میں وہی فونٹ استعمال ہوں گے جو ان پیج میں دستیاب ہیں۔ ان میں سے بہترین فونٹ تجویز کر دیں میں نے فائل ‌ کر دی ہے۔ آپ ڈاؤن لوڈ کر کے چیک کریں۔آپکی ورڈ فائل میں بعض الفاظ مجھے ٹوٹے ہوئے نظر آئے، اسلیے آپہاں سے ڈاؤن لوڈ کر کے املا، فونٹ چیک کر کے مجھے ای میل یا کسی اور ذریعے سے دے دیں۔تاکہ کام شروع ہو۔ شکریہ
ساجد بھائی فائل اتار لی ہے۔ لیکن یار ان پیج میں پشتو صرف ایک ہی فونٹ میں چلتی ہے اور وہ کافی بھدہ فونٹ ہے مجھے تو ذرا نہیں بھاتا۔۔ ایسا نہ کروں کہ آپ کو میں یہی فائل پشتو کرور میں م س ورڈ میں امیج سیو کر کہ بھیج دوں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

پلیز خیال رکھیں کہ اتنی عبارت منتخب کریں جتنی بٹن پر مناسب طور پر پوری آ سکے اور ضرورت پڑنے پر مخففات کا استعمال کریں۔ اس کی مثال آپ کو اردو فورم کے بٹنز میں نظر آ جائے گی جہاں یاہو میسنجر کے لیے ی‌م اور ایم ایس این کے م‌س‌ن استعمال کیا گیا ہے۔

والسلام
 

فرضی

محفلین
جی نبیل بھائی بجا فرمایا آپ نے۔ یاہو، م س ن، آئ سی کیو وغیرہ کا ترجمہ نہیں کیا میں نے اسے انگریزی میں ہی رہنے دیا جا تو بہتر ہے۔
 
بسم الله الرحمن الرحيم
السلا م عليکم
جزاک الله فرضى ورره د څه دے ما سره خو هر څه ښه صحيح کار کوي دا اوګوره ياسمين تبدىل اىچ ، درميانى ده هم کرور رسم لخط دے


ډيره خه خبره ده الحمدلله چه مونځ پابندى سر کوى ما په دعا کښ هم ياد لره
 

فرضی

محفلین
زما ډیره ګرانه وروره واجده، الله دې تل خوشاله لره اؤ الله دې زما سره په ستر جنتونو کښې ملاقات اوکړه۔ مونځ خو ماشاءالله فرض دے اور ضرور کول پکار دی زما خو کوشش وی چې څه هم وی چې مونځ رانه قضا نه شی الله دې د ټولو مونځونه عبادتونه خپل رحمت سره قبول کړی۔
ګرانه وروره د یې مسئله به پریږدو ولې چې ته یاسمین والا یې د لاندې چې یې دوه ټکی وی هغه سره لیکې نو په کرور کښې صحیح کار کوی خو که د اردو والی بغیر ټکو والا ی سره یې لیکې نو بیا کار نه کوی۔ که تاسو ددې فورم کښی پروت کیبورډ استعمالوئ نو کوشش اوکئ او یاسمین له ی له پاره دا آئی بجاے وائی والا ی استعمال کړئ نو پوهه به شئ۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ فرضی بھائی اب آتے ہیں اصل مسئلے کے بارے ساری بات یہاں ہے
آپ پشتواوپن پیڈ ڈاونلوڈ کرلیں اور پھر اس میں چیک کرلیں بس :wink:
 

فرضی

محفلین
زما ګرانه وروره راځه چې ياسمين درته اوليکم
ياهلکه دا خو سم ىاسمىن ليکى چې دا څۀ غيمه ده. خو دغه فونټ په ورډ او نورو پروګرامونو کښې مسئله کوى.
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائی میرے اور واجد کی بحث سے ایک بات تو واضح ہوگئی کہ پشتو کرور ایشیا ٹائپ اوپن پیڈ میں صحیح کام رہا ہے۔ اس کی مجھے تو ایک ہی منطق سمجھ آرہی ہے کہ میرے پاس جو فونٹ ورشن ہے وہ اوپن پیڈ کے ورشن سے مختلف ہے۔
کم از کم phpbb کے لیے تو اب پشتو فونٹ کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ پشتو ایشیا ٹائپ کرور پشتو کا ایک اچھا فونٹ ہے۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم

چلو شکر ہے کہ ہمارا یہ مسئلہ تو حل ہو گیا اب اگے جاتے ہیں اور نبیل بھائی سے گزارش ہے کہ لوکل ہاسٹ پر اب پشتو کس طرح اپلائی کریں
 

فرضی

محفلین
کرور کا ورشن تبدیل کر کے بھی دیکھا لیکن اوپن پیڈ کے علاوہ کہیں بھی ٹھیک کام نہیں کرتا۔ اس کی کیا وجہ ہے شاید نبیل بھائی ہی بتا سکیں۔

ساجد اقبال آپ تو شاید گاؤں جا چکے ہیں۔ میں نےفوٹو شاپ میں فائل محفوظ کی ہے کچھ ترامیم کے ساتھ، اسے دیکھ لیں۔ آپ پشتو کرور ایشیا ٹائپ فونٹ انسٹال کر لیں تو آپ کو پشتو کا ٹیکسٹ ٹھیک دکھائی دے گا۔
فوٹو شاپ میں پشتو بٹن
 

ساجداقبال

محفلین
السلام علیکم !
معذرت دیر سے آنے کی۔۔۔گاؤں سے اسلئے فورم پر نہ آسکا کیونکہ وہاں موڈیم جواب دے گیا تھا۔
فرضی بھائی یہ آپکی فائل ڈاؤن لوڈ کر لی ہے پی ایس ڈی۔ کیا اسی فونٹ اور سائز پر کام شروع کر دوں۔ واضح رہے کہ میرے پاس مڈل ایسٹرن ورژن نہیں۔۔۔اگر میں اس فائل میں کسی ٹیکسٹ کو ایڈٹ کروں گا تو وہ بگڑ جائیگا۔ اب آپ ہری جھنڈی دکھائیں تاکہ میں کام شروع کروں۔
تازہ ترین: نبیل اور فرضی بھائی یہ ایک بٹن بطور نمونہ بنایا ہے۔ براہِ کرم چیک کریں اور بتائیں کہ فونٹ یا دیکھنے میں ٹھیک ہے کہ نہیں۔ برائے کرم جلد مطلع کریں تاکہ میں کام مکمل کر سکوں۔
 

ساجداقبال

محفلین
اوپر بٹن میں پی ایچ پی کے انگریزی ورژن میں استعمال کی گئی لئیر سٹال استعمال ہوا ہے۔ یعنی انہوں نے لکھے گئے ٹیکسٹ پر جو سٹائل اپلائی کیا ہے۔ ذیل میں دیا گیا بٹن بغیر اس لئیر سٹائل کے ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بالکل ٹھیک ہے ساجد۔ بس اسی طرح دوسرے بٹن بھی تیار کر دیں۔ اس کے بعد میں آپ سمیت چند دوستوں کو پشتو پی ایچ پی بی بی پیکج ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دوں گا۔
 
Top