پشتو phpbb کی تیاری

نبیل

تکنیکی معاون
جیہ نے کہا:
نبیل نے کہا:
واجد، فرضی، جویریہ۔۔ آپ میں سے کس کو فوٹو شاپ پر کام آتا ہے؟

نبیل بھائی میں نے کبھی اس سافٹ وئیر کو استعمال نہیں کیا :oops:

جویریہ بہن، تو اب کرلیں نا یہ پروگرام استعمال۔
اس میں کام کچھ زیادہ نہیں ہے، بس انگریزی کیپشنز کو پشتو ٹیکسٹ سے رپلیس کرنا ہے اور جف فارمیٹ میں سیو کرنا ہے۔ بہرحال فرضی اور واجد کے جواب کا انتظار کیے لیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کسی کو فوٹوشاپ پر کام آتا ہو۔ یہ ساجد اقبال کہاں ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے پشتو phpbb کی تیاری سے متعلقہ پیغامات کو اس تھریڈ میں علیحدہ کر دیا ہے۔ اب اس سے متعلقہ گفتگو اسی تھریڈ پر آگے بڑھے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کے لیے صرف فوٹوشاپ ہی نہیں بلکہ پشتو کا علم بھی ضروری ہے۔
 

فرضی

محفلین
شکریہ نبیل بھائی الگ سے تھریڈ بنانے کا۔ آپ نے تو بارہا عرض کیا کہ پشتو پی ایچ پی کے لیے علیحدہ سے موضوع کھول لیں۔ لیکن یہاں شاید ہم سب پشتو والے تھوڑے لیزی ہیں۔
نبیل بھائی فوٹو شاپ پر کوئی خاص کام تو نہیں کیا تھوڑی بہت چھیڑ چھاڑ ضرور کی ہے، اگر آپ رہنمائی فرمائیں تو میں قسمت آزمائی کر سکتا ہوں۔ :wink:
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائی آپ ساجد اقبال کا پوچھ رہے تھے لیکن اس نے تو گزشتہ تھریڈ میں یہ ذیل کا پیغام پوسٹ کر کے پہلے ہی جان چھڑائی ہوئی ہے

ساجد اقبال نے لکھا؛السلام علیکم۔۔۔بہت اچھے نبیل بھائی لیکن افسوس میں آپ کی مدد نہیں کر سکتا کیونکہ اکثر پٹھانوں کی طرح میں بھی پشتو بول تو سکتا ہوں لیکن لکھ نہیں سکتا۔ پڑھنے میں بھی بعض الفاظ سمجھ نہیں آتے۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ نبیل بھائی میرا امید ہے کہ ہم سب کا پہلا مقصد دین کی اشاعت اور سر بلندی اور دوسری نمبر پر پشتو زبان ہوگی۔
میں تو سب دوستو سے گزارش کروں گا کہ مجھے اردو کے استعمال شدہ الفاظ کے پشتو متبادل بتادیں کہ یہ الفاظ موضو ہونگے تو دس منٹ کا کام ہے صر سرچ اور ریپلیس
باقی اج کل میں موبائل پروگرامنگ میں ذرا مصروف ہوں اسی وجہ سے ٹائم کم ملتا ہے نبیل بھائی آپ مجھے ٹھورا سا ہنٹس دے دیں بس پھر شروع ہو جائینگے ان شاء اللہ
ایڈواب فوٹوشاپ میں استعمال کرتا ہوں مگر صرف فارمیت اور سائز وغیرہ کے لیے یہ بھی ہو جائیگا
اللہ اکبر کبیرہ

واجدحسین
 

ساجداقبال

محفلین
فرضی آپ نے ایک پٹھان کی غیرت کو للکارا ہے۔۔۔ :lol: :lol: (اچھا کیا ہے)
میں نے جان نہیں چھڑائی میں کوہاٹ کا رہنے والا ہوں ، ہماری پشتو مضحکہ خیز حد تک غلط ہے۔ دوسرے میں سکول میں بھی پشتو نہیں پڑھی۔ اسلئے نہ صحیح طرح پڑھ سکتا ہوں نہ لکھ سکتا ہوں۔ پشتو کے حروف تہجی بھی مجھے سمجھ نہیں آتے۔
بہرحال اب یہاں آ ہی گیا ہوں تو فوٹوشاپ والا کام میرے حوالے کردیں اور جو ٹیکسٹ ان بٹن پر لکھنا ہے وہ مجھے لکھ کر دے دیں۔
نبیل بھائی فوٹوشاپ میں یونیکوڈ لکھائی تو ممکن نہیں تو کیا ان پیج سے ایکسپورٹ کر کے بٹن بناؤں؟؟؟
آپ سب کی آراء کا منتظر ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ساجد، فوٹو شاپ مڈل ایسٹرن ایڈیشن میں یونیکوڈ عبارت کی سپورٹ موجود ہے۔ میں یہاں پی ایچ پی بی بی کی گرافکس کی فوٹو شاپ فائل اٹیچ کر رہا ہوں اور کچھ کام کی وضاحت کر دیتا ہوں۔ آپ دوستوں میں جو چاہیں، یہ کام کر دیں۔

یہاں اٹیچ کی گئی فائلیں فوٹو شاپ 5 میں بنائی گئی ہے۔ یہ میرے پاس فوٹوشاپ 8 میں نہیں کھل رہی تھیں لیکن امیج ریڈی میں کھل گئی تھیں۔ ذیل کی تصویر میں ان میں سے ایک فائل امیج ریڈی میں اوپن دکھائی گئی ہے۔

3_pic1_20.jpg


ذیل کی تصویر میں ایک بٹن پر اردو ٹیکسٹ اپلائی کیا نظر آ رہا ہے۔ پشتو بٹن بنانے کے لیے یہی کچھ کرنا ہوگا۔


3_pic2_14.jpg


اگر آپ انپیج کا استعمال کرنا چاہیں تو یہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ میں نے فورم کی تمام ٹمپلیٹس کے اردو گرافکس کے لیے ٹیکسٹ انپیج میں لکھ کر کورل ڈرا میں کاپی پیسٹ کیا تھا۔ ذیل کی تصویر میں ایک بٹن کورل ڈرا میں دکھایا گیا ہے:

3_pic3_11.jpg


علاوہ ازیں میں چاہتا ہوں کہ کوئی دوست پشتو phpbb کو اپنے لوکل ہوسٹ پر ایک مرتبہ آزما لیں تاکہ اس میں ضروری ترمیم کی جا سکے اور اس کے بعد اسے ریلیز کیا جا سکے۔ اس وقت پشتو گرافکس کو چھوڑ کر باقی کام تقریباً مکمل ہے۔ جہاں تک پشتو ترجمے کا تعلق ہے تو اس میں بہتری لانے کی ذمہ داری پشتو سپیکنگ دوستوں پر عائد ہوتی ہے۔

مجھے پشتو ٹیکسٹ کے لیے کسی مناسب فونٹ کے بارے میں بھی آپ دوستوں کی رائے درکار ہے۔ میں نے پشتو فورم کے سٹائل میں پشتو کروڑ ایشیا ٹائپ استعمال کرنے کا سوچا تھا لیکن اس میں کچھ الفاظ صحیح ڈسپلے نہیں ہو رہے ہیں۔ دوسری چوائس ٹاہوما فونٹ کی ہے۔ اس کے علاوہ ذیل کے ربط پر بھی کچھ فونٹس کی لسٹ جن میں پشتو کی سپورٹ موجود ہے:

پشتو یونیکوڈ فونٹس

والسلام
 

Attachments

  • subsilver.zip
    383.2 KB · مناظر: 20

ساجداقبال

محفلین
شکریہ نبیل بھائی!
بٹن پی ایس ڈی تو میں نے ڈاؤن لوڈ کر لی ہے اور یہ فوٹوشاپ سی ایس میں چل بھی رہی ہے۔ اب اللہ کا کوئی پٹھان بندہ مجھے ان پیج فارمیٹ میں پشتو لیبلز دے تاکہ میں کام شروع کروں اور آج ہی مُکاؤں۔ ہاں ایک بات پوچھنی ہے کہ کیا بٹن پر لگائے جانے والے لیبل کی گرائمر پر اتفاق ہو گیا ہے؟
بُرا نہ منائیں جیہ لیکن "استعمالؤنکے" پڑھ کر مجھے جانے کیوں ہنسی آگئی۔ :p
 

جیہ

لائبریرین
ساجداقبال نے کہا:
بُرا نہ منائیں جیہ لیکن "استعمالؤنکے" پڑھ کر مجھے جانے کیوں ہنسی آگئی۔ :p
:lol:
ساجد بھائ وہ تو سنا ہوگا نا کہ۔۔۔۔۔ تماش بین د نښې مینځ ولی۔۔۔۔
بھئ مجھے متبادل لفظ تو دیں نا۔۔۔ یاد رہے کارونکے، کارن، رکن جیسے ترجمے میرے پیش نظر تھے۔ مگر مجھے نہیں پسند۔۔۔
 

فرضی

محفلین
استعمالؤنکے یا استعمال کونکے برا ترجمہ نہیں ہے، خالص پشتو میں ہم کارونکے بھی کہہ سکتے ہیں۔
ساجد اقبال بھائی اگر مجھے پتہ ہوتا تو پہلے آپکی غیرت کو للکار لیتا تاکہ آپ جلدی آجاتے۔ :wink:
میں نے پشتو بٹن کا ترجمہ کر لیا ہے اور آپ کو ذپ کر رہا ہوں برا ئے مہربانی اپنا ان باکس دیکھ لیں۔
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائی میں نے تقریباً یہ سب فونٹ آزمائے ہوئے ہیں۔ کسی میں اردو کی بڑی “ے “ نہیں ہے تو کسی میں فارسی کی “ی “ جس کی قدر یو 06cc ہے
اصل میں یہ تمام فونٹ افغانستان کے مروجہ پشتو املاء کو مد نظر رکھ کر بنائے ہوئے ہیں۔ وہاں پر پشتو کی بڑی “ے“ استعمال نہیں ہوتی اور وہ بڑی ے کی جگہ عربی کی مکسورہ الف والی ی جس کی قدر یو 0649 ہے استعمال کرتے ہیں۔
فارسی ی کی جگہ عربی کی دو نقطوں والی ي استعمال کی جاتی ہے۔
عربی والی مکسرہ الف ی میں مسئلہ یہ ہے کہ یہ صرف انتہائی شکل میں کام کرتی ہے درمیانی یا ابتدائی شکل میں فارسی ی کی طرح شکل تبدیل نہیں کرتی۔ جس کی وجہ سے لفظ ٹوٹ جاتا ہے۔
پشتوایشیا ٹائپ کرور، پشتو کا ایک بہترین فونٹ ہے لیکن اس کے لیے ہم پاکستانی پشتونوں، اردو لکھنے والوں کے لیے مسئلہ یہ ہے کہ ہم فونیٹک کیبورڈ کے عادی ہیں اور ہم فارسی ی ہی استعمال کرتے ہیں۔ جو کہ ابتدائی، درمیانی اور انتہائی شکل میں بہترین کام کرتی ہے۔ تو ایشیا ٹائپ کرور کے لیے ہمیں درمیانی یا ابتدائی شکل کے لیے دو نقطوں والی ي جس کی قدر یو 064A استعال کرنی پڑتی ہے۔ اور یہ کافی دقت کا باعث ہے۔اس لیے مجھے ذاتی طور پر پشتو ایشیا ٹائپ کا فونٹ بھی اچھا نہیں لگتا۔ اگر یہ لوگ ایک اور ی ڈال دیتے تو ان کا کیا جاتا۔
پشتو کے لیے اعجاز صاحب کا مرتب کردہ زریں فونٹ بھی اچھا ہے اگر اس میں تھوڑی اور بہتری لائی جائے تاکہ وہ چھوٹے سائز میں بھی بہتر ڈسپلے ہو۔
 

ساجداقبال

محفلین
غیرت کی بات تو ازراہِ مذاق کی فرضی بھائی۔۔۔ہم ‘وہ‘ والے پٹھان نہیں ہیں۔ خیر۔۔۔۔اس وقت میں جب اپنے اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوں میرا ان باکس ایسی کوئی خوشخبری نہیں سنا رہا جس سے یہ پتہ چلے کہ آپ کا کوئی نامہ مبارک بمعہ پشتو لیبلز آن وارد ہوا ہے۔ برائے کرم جلدی بھجوائیں۔ کل میں نے گاؤں شریف جانا ہے دو دن کیلیے لیکن چونکہ اب کہہ دیا ہے اس لئے وہاں آپ کا کام کر کے بھجوا دوں گا۔ آخر ہمارا گاؤں ‘‘انٹرنیٹ ریڈی‘‘ ہے۔ :wink:
جیہ آپکا محاورہ میرے سر پر سے گزر گیا ہے کیونکہ میں پشتو نہیں پڑھ سکتا اگر آپ اردو کے انداز میں لکھ لیتی تو میں سمجھ جاتا۔
کوئی بھائی یا بہن ہوگا جو مجھے پشتو حروف تہجی بمعہ آوازوں کے سکھا دے؟؟؟ پشاوری پشتو تو میں نے یہاں سیکھ لی ۔۔۔ اب اپنا ‘‘موژا‘‘ چھوڑ کے “زمونگہ‘‘ بولتا ہوں۔ :wink:
فرضی بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔آپ پر فرض ہے کہ آپ ان پیج فائل بھجوائیں کیونکہ میں پھر کہہ رہا ہوں کہ پشتو نہیں لکھ سکتا۔۔ سب دوستوں کا شکریہ۔
اللہ پہ امان۔
 

فرضی

محفلین
ساجد اقبال صاحب ذپ میں تو فائل اٹیچ نہ ہو سکی اس لنک پر اپلوڈ کر دی ہے یہاں سے اتار لیں۔
ایک درخواست ہے، پٹھان کی جگہ اگر آپ پشتون کا لفظ استعمال کریں تو ذرہ نوازی ہوگی۔ ایک پشتون سے پٹھان لفظ سن کر عجیب سا لگتا ہے۔
http://www.4shared.com/file/15455141/b96e0fbd/pashtoButtons.html
 

ساجداقبال

محفلین
معذرت فرضی بھائی۔۔۔اسلام آباد میں رہ کر یہ لفظ سننے اور بولنے کی عادت ہو گئی ہے۔
آپ نے ورڈ داکومنٹ بھجوائی ہے، میرے فوٹوشاپ میں یونیکوڈ سپورٹ نہیں موجود۔ براہ کرم اگر آپ ان پیج فائل بھجوا دیں تو آسانی ہوگی۔ ورڈ سے ان پیج میں کاپی پیسٹ بھی نہیں ہوتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اچھی بات ہے کہ پشتو گرافکس پر کام چل نکلا ہے۔

میں نے اوپر ایک گزارش اور کی تھی کہ کوئی دوست اب تک تیار ہوئے ہوئے پشتو phpbb پیکج کو اپنے لوکل ہوسٹ (یا ویب ہوسٹ) پر ٹیسٹ کرلیں تاکہ اسے ریلیز کیا جا سکے۔

فونٹس کی صورتحال مایوس کن ہے۔ فی الحال تو میں نے ٹاہوما ہی سیٹ کیا ہوا ہے فورم کے سٹائل میں۔ اس سے غالباً ونڈوز 98کے صارفین کو دقت ہوگی۔ ونڈوز 98 میں ٹاہوما کا الگ ورژن چلتا ہے۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
ساجداقبال نے کہا:
معذرت فرضی بھائی۔۔۔اسلام آباد میں رہ کر یہ لفظ سننے اور بولنے کی عادت ہو گئی ہے۔
آپ نے ورڈ داکومنٹ بھجوائی ہے، میرے فوٹوشاپ میں یونیکوڈ سپورٹ نہیں موجود۔ براہ کرم اگر آپ ان پیج فائل بھجوا دیں تو آسانی ہوگی۔ ورڈ سے ان پیج میں کاپی پیسٹ بھی نہیں ہوتا۔

ساجد، اتنا کام تو آپ کر ہی سکتے ہیں کسی یونیکوڈ ٹو انپیج کنورٹر کے ذریعے اس ٹیکسٹ کو انپیج میں لے جائیں۔۔
 

فرضی

محفلین
یار ساجد ذپ میں نہیں جا سکی اس لیے لنک دے دیا ہے اپلوڈ کر لیں۔ میں نے تو ورڈ میں لکھی ہے۔ یونیکوڈ ہے۔ کوشش کر لیں اگر کام بن گیا نہیں تو انپیج میں بھیج دوں گا۔ انپیج جو چوری کا میرے پاس ہے اس میں پشتو کا ایک لفظ لکھیں تو ٹھیک دوسرا لکھیں تو سارا متن غائب ہوجاتا ہے۔ اندازاً لکھنا پڑتا ہے جیسے اندھے لکھتے ہیں۔ بعد میں فونٹ تبدیل کریں تو نظر آجاتا ہے کبھی کبھی تو بڑا غصہ آجاتا ہے۔۔ لیکن چوری کا ورژن ہے غصہ اپنے آپ پر ہی آتا ہے
 
Top