پشتو اوپن پیڈ پلگ ان

فرضی

محفلین
السلام علیکم!

نبیل بھائی نے پشتو کمپیوٹنگ کے لیے یہ زمرہ کافی مدت سے سیٹ کیا ہوا تھا اور آج مجھے ہی یہ اعزاز حاصل ہورہا ہے کہ اس میں پہلی پوسٹ کروں۔:hatoff:

میری گزارش ہے کہ پشتو کمپیوٹنگ کے حوالے سے جو بحث اردو محفل پر ہوچکی ہے جو کہ کافی موضوعات میں بکھری پڑی ہے اسے یہاں یکجا کردیا جائے تاکہ ڈھونڈنے میں آسانی رہے۔

۔۔۔۔۔۔

آج میں یہ لڑی خصوصی طور پر نبیل بھائی کو زحمت دینے کے لیے کھول رہا ہوں۔۔۔
نبیل بھائی آپکا مشہور زمانہ اردو ویب پیڈ اور اردو اوپن پیڈ تو اردو کے تقریبآ ہر محفل پر زیرِ استعمال ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ نے سندھی اور پشتو کے لیے اوپن پیڈ بنا کر ہمارے جیسوں کا بھی بہت بھلا کیا ہے۔ آپکا بنایا ہوا پشتو اوپن پیڈ ہماری حجرہ محفل میں کافی عرصے سے استعمال ہورہا ہے۔۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اوپن پیڈ ہماری چند پشتو بلاگز پر بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ اور یوزرز کو کمینٹ پوسٹ کرنے میں نہایت آسانی رہتی ہے۔۔ لیکن چونکہ یہ وزی وگ ایڈیٹر میں ایمبیڈ نہیں ہوسکتا اس لیے بلاگرز کو یوزر اینڈ اور ایڈمن سیکشن میں سسٹم کیبورڈ استعمال کرنا پڑتا ہے۔ آپ ورڈ پریس کے لیے اس کا ایک کامیاب اردو پلگ ان بھی متعارف کرا چکے ہیں او کئی بلاگرز اسے استعمال بھی کر رہے ہیں جو کہ نہ صرف مجھ جیسے اناڑیوں کو ورڈ پریس تھیمز میں اوپن پیڈ ایمبیڈ کرنے کی جھنجھٹ سے خلاصی دلاتا ہے بلکہ یہ زیادہ تر بیک انڈ فیلڈز جیسے وزی وگ ایڈیٹر میں بھی کام کرتا ہے۔
اردو کا پلگ ان ابھی شاید مکمل نہیں ہے اور تمام ایڈمن سیکشن کے ٹیکسٹ ایریاز کا احاطہ نہیں کرتا لیکن نہ ہونے سے بہت بہتر ہے اسی لیے اس کے پشتو ورژن کی ضرورت شدت سے محسوس ہورہی ہے۔
اگر آپکے پاس کچھ وقت ہو تو ورڈ پریس کے لیے پشتو پلگ ان کے بارہ میں ضرور سوچیےگا۔ میں یہاں اپڈیٹڈ پشتو اوپن پیڈ کی جے ایس فائل منسلک کر رہا ہوں۔ امید ہے آپ جلد خوشخبری سنائیں گے:mrgreen:
 
دوست

محفلین
فرضی: ورڈپریس کا یہ اردو پلگ ان کافی مسائل پیدا کردیتا ہے۔ شروع شروع میں میں نے بھی بھی استعمال کیا لیکن پھر چھوڑ دیا۔ اس سے آٹو سیو کا آپشن ختم ہوجاتا ہے اور کلک ٹیگز بھی کام نہیں کرتے۔ اس لیے اب سسٹم کی بورڈ ہی استعمال کرتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فرضی اور آفریدی صاحب، چلیں اس بہانے آپ دوست یہاں نظر تو آئے۔ :)

میں کوشش کروں گا کہ پشتو کمپیوٹنگ سے متعلقہ دھاگے اس زمرے میں منتقل کر دوں۔ فرضی تم اس سلسلے میں ہماری مدد کر سکتے ہو۔ تمہیں اگر ان روابط کا علم ہے تو تم شمشاد بھائی، ماوراء یا مجھے ان کے بارے میں بتا دو تاکہ ہم انہیں یہاں منتقل کر دیں۔

جہاں تک پشتو اوپن پیڈ کا ورڈپریس پلگ ان بنانے کا تعلق ہے تو یہ کام زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اردو اوپن پیڈ اور پشتو اوپن پیڈ میں صرف کی بورڈ میپنگ کا ہی فرق ہے۔ ورڈپرپس کے اوپن پیڈ پلگ ان میں کچھ اضافی کوڈ موجود ہے، اسے پشتو اوپن پیڈ میں شامل کرنے سے یہ ورڈپریس کے پلگ ان میں استعمال کے قابل بھی ہو جائے گا۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد ہی پشتو اوپن پیڈ میں یہ اضافی کوڈ شامل کرکے تمہیں بھیج دوں تاکہ تم اسے ٹیسٹ کر سکو۔ ویسے یہ کام تھوڑی سی کوشش کے ساتھ تم بھی کر سکتے ہو۔ شاکر نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ ورڈ پریس میں اوپن پیڈ کے استعمال سے آٹو سیو کا آپشن کام نہیں کرتا۔ اب یہ یوزرز پر منحصر ہے کہ وہ کس فیچر کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جویریہ بہن، میں نے کوئی چوٹ نہیں کی بلکہ محبت سے کہا ہے۔ :)
اور آپ کو یہاں دیکھ کر بھی نہایت خوشی ہوئی ہے۔ اللہ تعالی آپ کو آپ اور آپ کے گھر والوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔
 
مغزل

محفلین
نبیل بھائی کیا اس کی پیڈ ( تحریری دریچہ) میں ان پیج والا فونٹ ’’ نستعلیق ‘‘ استعمال نہیں ہوسکتا ؟؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
مغل صاحب آپ بھی کھیلنے کو چاند مانگتے ہیں (مذاق)۔ :)
جناب ایسا کوئی فونٹ وجود میں آئے تو استعمال بھی ضرور ہو سکتا ہے۔ ان پیج کے فونٹ اوپن ٹائپ فونٹ نہیں ہیں۔ اس موضوع پر فورم پر متعدد بار بات ہو چکی ہے۔
 
مغزل

محفلین
قبلہ گلفام صاحب نے پاک مجلس میں کون سا فونٹ لگا یا ہے ۔۔ ؟؟
میرے خیال میں وہ ان پیج کا نوری نستعلیق ہی ہے مگر اسے مجلس نستعلیق کے نام
سے لگایا گیا ہے ۔۔ اسی طرح اردو پوائنٹ کی سائٹ میں بھی ۔
آپ کیا کہتے ہیں ؟؟ مجھے اتنا علم نہیں اس ضمن میں اسلئے ۔۔ پوچھ ہی سکتا ہوں
 
جہانزیب

محفلین
میں نے بھی مذاق میں بات کی ہے،

دعاؤں کے لئے شکریہ نبیل بھائی

نبیل سے مذاق نہیں کیا کریں، وہ سنجیدہ ہو جاتے ہیں :grin: ایک دفعہ میں نے ایک ویڈیو پوسٹ‌ کی تھی جس میں کوئی اور نبیل پاکستان کے بارے میں زبردست قسم کی معلومات دے رہا تھا، نبیل واقعی سمجھے کہ انہی نے یہ کہا ہے :laugh::hatoff:
 
جیہ

لائبریرین
نہیں جہانزیب بھائی ۔ نبیل بھائی کے ساتھ میرا مذاق کا رشتہ ان دنوں سے ہے جب ان کے زلف دراز میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کی فوج ظفر موج پھرا کرتی تھی

شمشاد بھائی خالی جگہ پر کریں
 
نہیں جہانزیب بھائی ۔ نبیل بھائی کے ساتھ میرا مذاق کا رشتہ ان دنوں سے ہے جب ان کے زلف دراز میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کی فوج ظفر موج پھرا کرتی تھی

شمشاد بھائی خالی جگہ پر کریں

مجھے پورا یقین ہے کہ اپیا کی مراد جوئیں ‌سے نہیں ہوگی۔
 
دوست

محفلین
قبلہ گلفام صاحب نے پاک مجلس میں کون سا فونٹ لگا یا ہے ۔۔ ؟؟
میرے خیال میں وہ ان پیج کا نوری نستعلیق ہی ہے مگر اسے مجلس نستعلیق کے نام
سے لگایا گیا ہے ۔۔ اسی طرح اردو پوائنٹ کی سائٹ میں بھی ۔
آپ کیا کہتے ہیں ؟؟ مجھے اتنا علم نہیں اس ضمن میں اسلئے ۔۔ پوچھ ہی سکتا ہوں
قبلہ نے وہ فونٹ‌ مبلغ بیس ہزار روپے میں خرید کر اپنی سائٹ پر لگایا ہے۔ اسے جوہر نستعلیق کہتے ہیں اور یہ صرف ونڈوز پر چلتا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر پہلی شرط ہے ورنہ فائر فاکس کے لیے پلگ ان اتاریں‌ جو اس میں صفحہ دکھائے گا۔
انشاءاللہ جلد ہی ایک نستعلیق فونٹ ہمارے پاس ہوگا۔ مفت والا پھر سب کچھ نستعلیق میں ہی چلے گا۔
 
فرضی

محفلین
فرضی اور آفریدی صاحب، چلیں اس بہانے آپ دوست یہاں نظر تو آئے۔ :)

میں کوشش کروں گا کہ پشتو کمپیوٹنگ سے متعلقہ دھاگے اس زمرے میں منتقل کر دوں۔ فرضی تم اس سلسلے میں ہماری مدد کر سکتے ہو۔ تمہیں اگر ان روابط کا علم ہے تو تم شمشاد بھائی، ماوراء یا مجھے ان کے بارے میں بتا دو تاکہ ہم انہیں یہاں منتقل کر دیں۔

جہاں تک پشتو اوپن پیڈ کا ورڈپریس پلگ ان بنانے کا تعلق ہے تو یہ کام زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اردو اوپن پیڈ اور پشتو اوپن پیڈ میں صرف کی بورڈ میپنگ کا ہی فرق ہے۔ ورڈپرپس کے اوپن پیڈ پلگ ان میں کچھ اضافی کوڈ موجود ہے، اسے پشتو اوپن پیڈ میں شامل کرنے سے یہ ورڈپریس کے پلگ ان میں استعمال کے قابل بھی ہو جائے گا۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد ہی پشتو اوپن پیڈ میں یہ اضافی کوڈ شامل کرکے تمہیں بھیج دوں تاکہ تم اسے ٹیسٹ کر سکو۔ ویسے یہ کام تھوڑی سی کوشش کے ساتھ تم بھی کر سکتے ہو۔ شاکر نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ ورڈ پریس میں اوپن پیڈ کے استعمال سے آٹو سیو کا آپشن کام نہیں کرتا۔ اب یہ یوزرز پر منحصر ہے کہ وہ کس فیچر کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

میں تو بلاناغہ محفل وزٹ کرتا ہوں۔۔ سیاست کے موضوعات بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔۔ کبھی کبھار ایک آدھ جملے کی بے سُری سی پوسٹ بھی کر دیتا ہوں۔:cool:۔۔۔ میری حاضری دیکھنی ہے تو میرے پسندیدہ موضوعات کے شکرییے گن لیجیے:grin:۔۔ البتہ افریدی بھائی کے بارے میں آپکی بات درست ہے۔۔ یہ کم ہی آتے ہیں محفل پر۔
شکریہ نبیل بھائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاکر بھائی آپ نے تو ڈرا ہی دیا۔۔۔ لیکن دیکھتے ہیں۔۔۔ امید ہے زیادہ مسئلہ نہ ہوگا۔:hatoff:
 
فرضی

محفلین
قبلہ نے وہ فونٹ‌ مبلغ بیس ہزار روپے میں خرید کر اپنی سائٹ پر لگایا ہے۔ اسے جوہر نستعلیق کہتے ہیں اور یہ صرف ونڈوز پر چلتا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر پہلی شرط ہے ورنہ فائر فاکس کے لیے پلگ ان اتاریں‌ جو اس میں صفحہ دکھائے گا۔
انشاءاللہ جلد ہی ایک نستعلیق فونٹ ہمارے پاس ہوگا۔ مفت والا پھر سب کچھ نستعلیق میں ہی چلے گا۔

اور اردو پوائنٹ والے نوری نستعلیق گرافک شکل میں استعمال کرتے ہیں۔ یونیکوڈ کے لیے وہ نفیس ویب نسخ کا استعمال کرتے ہیں۔

شاکر بھائی نستعلیق فونٹ ہمارے پاس جلد ہوگا؟ ذرا تفصیل تو بتائیے گا
 
Dilkash

محفلین
زہے نصیب۔۔۔جویریہ صاحبہ آپ زندہ ہیں؟ میں تو حجرہ محفل پر آپکی فاتحہ خوانی کا پروگرام بنا رہا تھا۔۔ ایسی بھی کیا ناراضگی جو آپنے ہمارے ساتھ "اختر شوقدر" ہی چھوڑ دیا۔۔۔ :beating:

محترم نبیل صاحب او فرضی ماموں
السلام علیکم۔
میں احسان فراموش نہیں کہ نبیل صاحب جیسے صاحب کمال شخصیت کی محفل میں حاضری نہ دوں۔میں کئ دفعہ حاضری لگاتا ہوں کچہ پڑہ کر واپس چلا جاتا ہوں۔۔میری عادت تھوڑی سی مختلف ہے کہ حاضری کو ان اوٹ میں دستخط کرکے ایا جایا کروں۔
بس میں ایا تم گئے والے سلسلے سے گریز کرتا ہوں
نبیل بھائی کے احسان مند ہیں۔۔انکے طفیل ایک عدد بلاگ کا ان پڑہ قسم کا مدیر میں بھی بن چکا ہوں۔
اور جہان تک فرضی ماموں کا تعلق ہے تو وہ ماموں کے علاوہ ہمارے پیر و مرشد بھی ہیں۔انکے کرامات سے بہت سارے مریدفیض یاب ہورہے ہیں۔
پشتو بلاگ میں اوپن پیڈ میں فونٹ لگانے کی درخواست میری جانب سے تھی۔۔جیسکوفرضی ماموں نے اپکے پاس یعنی بڑے پیر کے پاس بجہوایا ہے۔
امید ہے اپکی نظر کرم رہے گی۔

اللہ اپکی روزے تراویح قبول فرمائے۔او ر پاکستان کے تمام مولیوں بشمول مولوی فضل اللہ کو شہادت کی موت جلد از جلد نصیب فرمائیں کیونکہ جنت میں اسکا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اس دنیا کو جو جہنم بنایا ہے ،یہ انکی رہنے کی جگہ نہیں۔ہمارے لئے ہے

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=HxOvVnL9MAg[/ame]
 
Dilkash

محفلین
محترم فضی اور نبیل صاحبان
السلام علیکم
میں نے پہلے عرض کی تھی کہ وہ پشتو بلاگ میں شفٹ والہ پلگ ان کا جو مسئلہ تھا ابھی تک پینڈینگ ہے۔
اسکا کیا بنے گا۔؟؟؟؟
 
دوست

محفلین
فرضی: محفل کے رکن علوی امجد ایک فونٹ پر کام کررہے ہیں جو آزمائش کے مراحل میں ہے۔ شاکر القادری اور کچھ اور دوست اردو عماد نستعلیق کے لگیچر بیسڈ ورژن پر کام کررہے ہیں۔ اول الذکر جلد ہی جاری ہوجائے گا جبکہ موخر الذکر کے آنے میں کچھ وقت لگ جائے گا۔ یہ پاک ڈاٹا کے جوہر نستعلیق جیسے ہیں جن میں حروف کے لگیچرز ڈالے گئے ہیں۔ جیسے نوری نستعلیق میں ہے۔ اس سے سپیڈ پر کافی فرق پڑتا ہے۔
 
Top