پشتو انپیج سے یونی کوڈ میں تبدیلی کیا ممکن ہے؟ شارق مستقیم کی توجہ درکار ہے

جیہ

لائبریرین
شارق صاحب آپ کے انپیج ٹو یونی کوڈ کنونٹر سے میں نے کافی استفادہ کیا ہے۔ میرے پاس انپیج پشتو کا کافی مواد ہے جسے میں یونی کوڈ میں کنورٹ کرنا چاہتی ہوں جو کہ آپ کے بنائے ہوئے پروگرام سے ممکن نہیں ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ پشتو انپیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر بنایا جا سکے؟
 

زین

لائبریرین
اگر یہ ہوگیا تو بہت اچھاہوگا۔

میرے کچھ جاننے والوں کے پاس بھی پشتو انپیج میں بہت مواد ہے ۔
 
میرے خیال میں حالیہ کوڈ کو لے کر اس میں پشتو کے لیے اضافے کیے جاسکتے ہیں۔

اس سلسلے میں مجھے ان پیج کی کچھ پشتو فائلیں مہیا کردیں۔ اس کے علاوہ یہ بتائیں کہ پشتو کے لیے کونسا فونٹ معیاری ہے، جیسے اردو کے لیے نفیس ویب نسخ وغیرہ۔ اس کا ربط بھی دے دیں۔
 

زین

لائبریرین
پشتو کی خبروں ‌پر مشتمل ان پیج کی فائلیں تو میں آپ کو کل تک فراہم کرسکتا ہوں۔

فونٹ کے بارے میں آپ کو محبوب صاحب ٹھیک طرح سے بتاسکتے ہیں ۔میں کوشش کرتا ہوں ان سے رابطہ کرنے کی۔
 

زین

لائبریرین
شارق مستقیم صاحب !
مجھے اپنا ای میل ایڈریس بھیج دیجئے تاکہ میں آپ کو کچھ فائلز بھیج سکوں۔
 

زین

لائبریرین
میں نے اپنے دوست سے فائلیں منگوا بھی لی ہیں ۔ میرے پاس محفوظ ‌ہیں۔ شارق صاحب اپنا ای میل ایڈریس بتائیں گے تو میں بھیجونگا۔
 

زین

لائبریرین
شارق صاحب نے میل کے جواب میں بتایا ہے کہ کام شروع کردیا گیا ہے ۔
ہمیں بھی شدت سے انتظار ہے۔
 

احمدگراف

محفلین
پشتو انپیج سے یونی کوڈ میں تبدیلی کیا ممکن ہے

آپ یہ فائل مجھے ای میل کردیں، انشاء اللہ آپ کو یونی کوڈ میں تبدیل کردیں گے۔
 

جیہ

لائبریرین
احمد صاحب محفل پر خؤش آمدید

در اصل اردو ان پیج سے یونی کوڈ‌ میں تبدیل کرنے کا ایک پروگرام شارق صاحب نے بنایا تھا جو کہ اس محٍفل کے ڈان لوڈ سیکشن میں موجود ہے۔ میں نے ان سے پشتو کنورٹر بنانے کی فرمائش کی تھی۔ کیا آُپ یہ پروگرام بنا چکے ہیں؟
 

زین

لائبریرین
آپ یہ فائل مجھے ای میل کردیں، انشاء اللہ آپ کو یونی کوڈ میں تبدیل کردیں گے۔
صرف ایک فائل یونیکوڈ میں تبدیل نہیں کرنی بلکہ یونیکوڈ کنورٹر بنانا ہے
اگر آپ اس سلسلے میں مدد کرسکتے ہیں تو آپ اپنا ای میل ایڈریس مجھے ذپ کریں میں‌آپ کو بھیج دوں گا
 
Top