پشاور کا ہوائی مستقر

شمشاد

لائبریرین
پشاور ہوائی مستقر پر اس وقت بہت شدید فائرنگ ہو رہی ہے۔ راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

جبکہ صوبائی وزیر بشیر بلور کا کہنا ہے کہ لوگ خوفزدہ ہو کر فائرنگ کر رہے ہیں۔ (ان کے بیان پر قہقہے لگانے کو جی چاہتا ہے)

لیڈنگ ریڈنگ ہسپتال سے اطلاع ملی ہے کہ 18 زخمیوں کو لایا گیا ہے جس میں بچے بھی شامل ہیں۔

دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
 

ساجد

محفلین
جی ہاں 3 راکٹ فائر ہوئے ہیں جو ائر پورٹ کے علاقے میں گرے ہیں۔ خبر یہ بھی ہے کہ ائر پورٹ کے دروازے کے قریب خودکش حملہ ہوا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ میں ایک راکٹ لانچر گرا ہے۔

لیجیے وزیر صاحب نے راکٹ کی بجائے راکٹ لانچر ہے ہی گرا دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تین حملہ آوروں کی لاشیں ائیرپورٹ کے اندر موجود ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ افواہ آپ نے کہاں سے سُن لی؟

دنیا ٹی وی والے مسلسل اس کی کوریج کر رہے ہیں، انہوں نے تو ایکبار بھی ذکر نہیں کیا؟
 
یہ افواہ آپ نے کہاں سے سُن لی؟

دنیا ٹی وی والے مسلسل اس کی کوریج کر رہے ہیں، انہوں نے تو ایکبار بھی ذکر نہیں کیا؟

پتہ نہیں۔ ہوسکتا ہے سچ نہ ہو۔
مگر ٹارگٹ پاک فضائیہ کے طیارے ہی تھے
پہلے بھی یہ ساب اور اورین تباہ کرچکے ہیں
 
واضح رہے کہ قبائلی علاقوں میں ہونے والے فوجی آپریشنوں میں استعمال ہونے والے گن شپ ہیلی کاپٹر پشاور ایئرپورٹ ہی سے اڑتے ہیں اور یہاں ہیلی کاپٹر تیار رہتے ہیں۔ بی بی سی
 
میں آج کی بات کر رہا ہوں اور آپ ماضی میں پہنچے ہوئے ہیں۔

میں نے یہ کہا کہ پہلے بھی یہ تباہی کرچکے ہیں۔ فضائیہ کو تیاری کرکے رکھنی چاہیے تھی۔
کہا بھی تھا کہ اثاثے کچھ عرصےکے لیے چائنا رکھوادیں
اخر 71 میں بھی تو اثاثے برما میں رکھوائے تھے فضائیہ نے
 
Top