پشاور میں‌دھماکہ ‘ درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع

زین

لائبریرین
پشاور کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں دھماکے سے 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبائی دار الحکومت پشاور کے علاقے صدر میں واقع فائیو سٹار ہوٹل میں کار بم دھماکہ ہوا ہے ، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے پہلے حملہ آوروں ‌نے سیکورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور بعد میں ہوٹل میں داخل ہوکر پارکنگ کےقریب گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس سےکئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ۔ دھماکے میں‌اب تک تیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچادیا گیا ہے ۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ خیبر روڈ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ بھی منہدم ہوگیا ہے ملبے کو ہٹانے کے لئے مشینری طلب کرلی گئی ہے ۔

فائیو سٹار ہوٹل کے قریب سرحد اسمبلی کی عمارت اور زلزلہ پیما مرکز کا دفتر بھی واقع ہے ۔
 

زینب

محفلین
جہنمیوں نے اور کتنے ہی گھر اجاڑ دیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاک فوج ایٹم بم کیوں نہیں مارتی انہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
جہنمیوں نے اور کتنے ہی گھر اجاڑ دیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاک فوج ایٹم بم کیوں نہیں مارتی انہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہاں مارے گی ایٹم بم؟ ایٹم بم ایک دو گھروں کو تھوڑی مارے جاتے ہیں۔ آپکے یو اے ای کو ایک مارا تو تمام امارات ”خلاص“ ہوجائیگا۔
 

زینب

محفلین
کہاں مارے گی ایٹم بم؟ ایٹم بم ایک دو گھروں کو تھوڑی مارے جاتے ہیں۔ آپکے یو اے ای کو ایک مارا تو تمام امارات ”خلاص“ ہوجائیگا۔

میرے یو اے ای کو چھوڑو میں تو کہتی ہوں پورے فاٹا کو اڑا دیا جائے بس خس کم جہاں‌پاک ۔۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
کوئی باات نہیں۔۔۔۔ دھماکے کے بعد ملبہ اٹھانے والوں کو روزگار تو ملے گانا!
 

زین

لائبریرین
ایک دو میزائل آپ کی طرف بھی فائر کردینے چاہیئے تاکہ وہاں بھی کچھ لوگوں کو روزگارمل سکے
 
Top