پسندیدہ موبائل گیمز اور ایپس

تعبیر

محفلین
السلام علیکم
b437aacf35_smiley-mobile.gif

آجکل موبائلز بہت عام ہیں اور ہم سب کوئی نا کوئی خاص ایپ اس میں انسٹال کرتے ہی ہیں۔ آپ سب کو یہ بتانا ہے کہ آپ کے موبائل میں کس طرح کی ایپس زیادہ تر محفوظ ہیں جو آپ دوسروں کو بھی بتانا چاہیں یعنی recommend کرنا چاہیں؟؟؟
خاص کر یہ بتانا ہے کہ اپنے موبائلز پر کون کونسی گیمز انسٹال کر رکھی ہیں اور سب سے دلچسپ کونسی گیم لگتی ہے جو آپ کو کئی کئی گھنٹے بھلا دیتی ہے؟

پہلے میں بتاتی ہوں :)
میں نے زیادہ تر تو گیمز ہی انسٹال کر رکھی ہیں اور مجھے دماغ نا ہونے کے باوجود وہ گیمز پسند ہیں جن میں دماغ لڑایا جاتا ہے :p اس کے علاوہ گانوں اور ریڈیو کی ایپس ہیں اور باقی مفت کا مال کالز اور چیٹنگ واللی ایپس :D

گیمز جو میرے پاس ہیں وہ یہ ہیں
4 pics one word /فور پکس ون ورڈ

fca5e79ebcb0f22b415b1350911928ca.jpeg

flow free
mzl.gdcrsgsh.png

یہ میں نے پاگلوں کی طرح کھیلی ہے۔ بس ایک ہی دھن کہ لیول مکمل ہو تاکہ اگلا کھیلا جائے اور کافی بار دماغ کا دہی بھی ہوا ہے ۔یہ ممل کر لی اب بریج والا کھیلتی ہوں کبھی کبھار ۔

candy crash saga
DLDifF6R6ETGoHBPAfEDcwbRnZiTvty074hd0WQuRJug7RbfR7ihrkZXgt5zACKejbL6=h900

آجکل کینڈی کرش کا جنون ہے اور یہ اتنا کھیلا ہے کہ بازو درد کرنے لگتے ہیں اور پھر بچے موبائل چھین لیتے ہیں کہ اب بس کر دیں اور اپنے حال پر رحم کریں کہ پھر درد شدید ہونا ہے۔ لیول 29 پر دو ہفتوں سے پھنس گئی ہوں اس لیے اب بور لگنے لگی ہے ۔
ویسے کیا زمانہ آگیا ہے کہ لوگ پہلے سونے سے پہلے دعائیں اور اللہ کو یاد کر کے سوتے تھے اور میں یہ کھیل کر سوتی ہوں :embarrassed:

Dominoes
GCS1040_200.jpg

میری آل ٹائم فیورٹ گیم کہ بچپن میں بابا اور بہن بھائیوں کے ساتھ گھنٹوں کھیلا ہے سو ان اچھی یادوں کی وجہ سے اب بھی کھیلتی ہوں اور جب تک جیتتی ہوں تب تک بہت اچھا لگتا ہے لیکن جوں ہی ہارنے لگوں گیم اوور :p

Tic Tac toe

tic_tac_toe_Clipart_Free.png

یہ گیم بھی بچپن سے کاپیوں پر بہت کھیلا ہے سو آج بھی اچھا لگتا ہے۔

Logo Quiz Ultimate
Ultimate-Logo-Quiz-Icon1.png

اس کے علاوہ میرے پاس
Quiz Competition
SpotNtag
کروڑپتی کوئز گیم ہے

کسی کو بھی ٹیگ نہیں کر رہی اس لیے ہر خاص اور عام کو دعوت عام ہے :p:p:p
اب آپ سب کی باری :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

عثمان

محفلین
میں نے گیمز کی کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں کر رکھی۔
فون پر پسندید ایپس میں سے گوگل میپس اور اپنے بینکنگ سے متعلقہ ایپس میری پسندیدہ ترین ہیں۔ :)

جبکہ ٹیبلٹ کمپیوٹر پر پسندید ایپس یوٹیوب اور کتابیں پڑھنے کی ایپس ہیں۔ :)
 
کھوکھر

محفلین
گیمز میں cut the rope اور temple run 2 کافی کھیلی ہیں ویسے viber اور tango کا استعمال بھی کافی ہوتا ہے tango پر کالز کے درمیان دوسرے ساتھی کے ساتھ چھوٹی چھوٹی گیمز کھیلنے کا مزہ آتا ہے
وائبر اور ٹینگو فری کال اور فری میسج کے لیے استعمال ہوتے ہیں
 
فرحت کیانی

لائبریرین

وعلیکم السلام تعبیر ! :)

آجکل موبائلز بہت عام ہیں اور ہم سب کوئی نا کوئی خاص ایپ اس میں انسٹال کرتے ہی ہیں۔ آپ سب کو یہ بتانا ہے کہ آپ کے موبائل میں کس طرح کی ایپس زیادہ تر محفوظ ہیں جو آپ دوسروں کو بھی بتانا چاہیں یعنی recommend کرنا چاہیں؟؟؟
میں ایپس انسٹال اور اَن انسٹال کرتی رہتی ہوں۔ بہت سی تو ایپس تو ایسی ہیں جو یقیناً سب کے پاس ہوں گی۔ ان میں گیمز بھی شامل ہیں اور دیگر ایپس بھی۔

خاص کر یہ بتانا ہے کہ اپنے موبائلز پر کون کونسی گیمز انسٹال کر رکھی ہیں اور سب سے دلچسپ کونسی گیم لگتی ہے جو آپ کو کئی کئی گھنٹے بھلا دیتی ہے؟

پہلے میں بتاتی ہوں :)
میں نے زیادہ تر تو گیمز ہی انسٹال کر رکھی ہیں اور مجھے دماغ نا ہونے کے
باوجود وہ گیمز پسند ہیں جن میں دماغ لڑایا جاتا ہے :p اس کے علاوہ گانوں اور ریڈیو کی ایپس ہیں اور باقی مفت کا مال کالز اور چیٹنگ واللی ایپس :D
یہاں تو میں بھی آپ کی قطار میں کھڑی ہوں۔ مجھے تو عام چیز کو سمجھنے میں اتنا وقت لگ جاتا ہے ، دماغ سوزی والے کام تو بالکل 'نَو نَو' ہیں لیکن پھر بھی میں کوئی نہ کوئی ایسی گیم انسٹال کر ہی لیتی ہوں کہ ہو سکتا ہے بادام کھانے سے دماغ تیز ہو ہی گیا ہو۔ :idontknow:

میرے پاس بھی ساری فری ایپس ہیں۔ سکائپ پیڈ پر تھا جب میں پاکستان سے باہر تھی لیکن تب بھی اس کا بل میں خود نہیں دیتی تھی۔ ابھی سکائپ ، ہینگ آؤٹس، وائبر بلکہ وائبر تو اب لیپ ٹاپ پر بھی کر لیا ہے ، ٹینگو اور واٹس ایپ بات چیت کے لئے استعمال ہو جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ جو چند ایپلیکشنز ہیں۔ ان میں
اذان الارم (Prayer Time Pro) ،
xmioLDDDKWXW17qDJFsQBzrMwSNzt8Ay6-_36vYJQ0tiauFvv0Y6GS4cl_Y1WyijW7c=w300-rw

آئی قرآن (iQuran lite) ،
hwhtsACU29Zv7NNKpLqH4k0NgCrdc6xU-B5PMx06PxH29PMz_PuBEFcmtvp37qZHhqGI=w300-rw

ڈکشنریز (Merriam-Webster ، Advanced English & Thesaurus) ،
USx90wTjWzCrQ_6-M8ivM-iNp4OFVbRaK5cqZYF1snBK-usnMvkamUXIBEm4IKrHf5ex=w300-rw

ZwhU8tbxj5REaVToVXSpbV-JCW8mO7QiS2TiG__amjkHFxwz-ei9Orbjsr2ZCtzFW8X4=w300-rw

فلیش لائٹ (Tiny Flashlight + LED) ،
4_-A8zC_-lzo1USVbGgq1lVMlS0jNUPFOR-n5dj1QsRS-O2vZOLEjRLy8c_0zdU3ELQD=w300-rw

گوگل ڈرائیو (Google Drive) ،
u1a88ipkl_nxpD5Q-6DQRP1rMAyMEojq58F9JHJ4127JjPkKdfGD-qkG6gACFb73MfA=w300-rw

ڈراپ باکس (Dropbox) ،
ONDV8nVFE6D2iQffFGQiuOwZSPGdeYef67ZocYcVxauQHWwC4p2LruQK8oTMOCxSpUM=w300-rw

ٹیڈ (TED) ،
x5pNcWZWjBzO6_vlGkBmaOwhdwNGun8jxTV91vwq_IKAYFNdHOI_qcHD8zJ2ws3lmVs=w300-rw

فلپ بورڈ (Flipboard

NGiPSroHP0WbGjaaTB4Ep9h8P4g_gR9RSEmC_U9eaDw7r57xWP4cIYyJzdlM-_isHZ4=w300-rw

الڈیکو بُک ریڈر (Aldiko Book Reader) ،
_zmZacVMs3EDZJZo9R4GMBfL1wHRlZNa95QhVg9pMuoydD2fR48GYM2nnDXIFbB30b_D=w300-rw

بییونڈ پوڈ پوڈ مینیجر (BeyondPod Podcast Manager)
MqozdquCZVfOX5ZKwvYEuCyozVM59bEtnZBz5mny_8b0II59-BeL4Wt5C_XuQ5M1IXw=w300-rw

:whew: :whew: :whew: :whew: :whew: :whew::whew: :whew: :whew:

باقی تھوڑی دیر میں۔

کیونکہ فارم فرینزی کھیل کھیل کر میرا بازو بھی درد کر رہا ہے​
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اور ہاں اس سلسلے کی تعریف تو کی ہی نہیں میں نے۔ حسبِ معمول ایک اور زبردست سلسلہ شروع کیا ہے تعبیر۔ اور لکھا بھی حسبِ روایت زبردست :thumbsup: :thumbsup: :thumbsup:۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
b437aacf35_smiley-mobile.gif

آجکل موبائلز بہت عام ہیں اور ہم سب کوئی نا کوئی خاص ایپ اس میں انسٹال کرتے ہی ہیں۔ آپ سب کو یہ بتانا ہے کہ آپ کے موبائل میں کس طرح کی ایپس زیادہ تر محفوظ ہیں جو آپ دوسروں کو بھی بتانا چاہیں یعنی recommend کرنا چاہیں؟؟؟
خاص کر یہ بتانا ہے کہ اپنے موبائلز پر کون کونسی گیمز انسٹال کر رکھی ہیں اور سب سے دلچسپ کونسی گیم لگتی ہے جو آپ کو کئی کئی گھنٹے بھلا دیتی ہے؟
:)
وعلیکم السلام
سدا خوش و شادوو آباد رہیں آمین
محترم تعبیر بہنا ،
سکائپ ہی مقصود و مطلوب ہے اپنے کو ۔۔
ڈراپ بکس بھی استعمال کر لیا جاتا ہے ۔
گیمز کھیلنے والی پھرتی و مہارت مجھ میں نہیں ۔
جس گیم کی تعریف سنتا ہوں اپنی بٹیا کو ارسال کر دیتا ہوں ۔
چار چھ دن بعد فیڈ بیک ملتا ہے کہ " پاپا بکواس گیم ہے " بھائیوں کو پسند آئی ہے ۔ اور بھیجئے نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
الشفاء

لائبریرین
آجکل کینڈی کرش کا جنون ہے اور یہ اتنا کھیلا ہے کہ بازو درد کرنے لگتے ہیں اور پھر بچے موبائل چھین لیتے ہیں کہ اب بس کر دیں اور اپنے حال پر رحم کریں کہ پھر درد شدید ہونا ہے۔ لیول 29 پر دو ہفتوں سے پھنس گئی ہوں اس لیے اب بور لگنے لگی ہے ۔
ویسے کیا زمانہ آگیا ہے کہ لوگ پہلے سونے سے پہلے دعائیں اور اللہ کو یاد کر کے سوتے تھے اور میں یہ کھیل کر سوتی ہوں :embarrassed:

:confused3:

آپ کے بڑے "وہ" آپ کو کچھ نہیں کہتے تعبیر اپیا۔۔۔:disappointed:
 
ماہی احمد

لائبریرین
cam scanner, sketch guru, gun strike, tic tac toe, math workout, snakes & ladders, ludo classic wood board, privacy guard, search Quran, photo grid, sms scheduler, temple run, fruit ninja, chasing yellow, word search, pics art.
باقی سب تو سب کے پاس ہی ہوتی ہیں fb, viber, skype وغیرہ۔۔۔ :) :) :)
 
تعبیر

محفلین

تعبیر

محفلین
میں نے گیمز کی کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں کر رکھی۔
فون پر پسندید ایپس میں سے گوگل میپس اور اپنے بینکنگ سے متعلقہ ایپس میری پسندیدہ ترین ہیں۔ :)

جبکہ ٹیبلٹ کمپیوٹر پر پسندید ایپس یوٹیوب اور کتابیں پڑھنے کی ایپس ہیں۔ :)

شکر ہے اس بہانے خود کلامی صاحب کچھ بولے تو :p
کوئی اچھی سی ایپ ہی بتا دیتے مفید سی :)
 
تعبیر

محفلین
گیمز میں cut the rope اور temple run 2 کافی کھیلی ہیں ویسے viber اور tango کا استعمال بھی کافی ہوتا ہے tango پر کالز کے درمیان دوسرے ساتھی کے ساتھ چھوٹی چھوٹی گیمز کھیلنے کا مزہ آتا ہے
وائبر اور ٹینگو فری کال اور فری میسج کے لیے استعمال ہوتے ہیں
شکریہ بہت بہت کھوکھر :)
میں سب کی منتیں کر کر کے تھک گئی ہوں کہ کوئی تو ٹینگو ڈاؤنلوڈ کر لو لیکن کوئی سنتا ہی نہیں ۔اچھا اس پر گیمز بھی کھیلی جا سکتی ہیں ؟
 
حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ ۔
گیمز نا سہی کچھ اور بتا دیتے نا موبائل کے بارے میں یا کیس ایپس کے بارے میں :)
اصل میں گیمز کا خاص طور سے پوچھا گیا تھا تو میں نے بھی خاص طور سے اسی کے بارے میں جواب دیا، باقی میرے پاس تو عرصے سے نوکیا 1200 ہے، کوئی خاص بات قابلِ ذکر نہیں، سوائے اس کے کہ میں اپنی شاعری جو چلتے پھرتے بناتا ہوں اسے اپنے ہی نمبر پر سینڈ کرتا ہوں اس طرح میرے موبائل کے ان باکس میں زیادہ میری ہی شاعری محفوظ رہتی ہے، دیگر آنے والے مسیجز کو ڈیلیٹ کردیتا ہوں، پھر جو شاعری محفل پر یا اپنے بلاگ پر پوسٹ کردیتا ہوں یا کسی رسالے میں شائع کروادیتا ہوں تو اسے بھی اپنے ان باکس سے حذف کردیتا ہوں۔:)
 
تعبیر

محفلین

میں ایپس انسٹال اور اَن انسٹال کرتی رہتی ہوں۔ بہت سی تو ایپس تو ایسی ہیں جو یقیناً سب کے پاس ہوں گی۔ ان میں گیمز بھی شامل ہیں اور دیگر ایپس بھی۔
:applause::applause::applause:
فرحت کی سب سے اچھی بات کہ بہت تفصیل سے جواب دیتی ہیں :)
میرا بھی یہی حال ہے سمجھ آئے نا آئے بس انسٹال ضرور کرنی ہے اور پھر وقت آنے پر اسے اس ڈھیر میں سے تلاش کرنا سب سے مشکل کام :heehee:

یہاں تو میں بھی آپ کی قطار میں کھڑی ہوں۔ مجھے تو عام چیز کو سمجھنے میں اتنا وقت لگ جاتا ہے ، دماغ سوزی والے کام تو بالکل 'نَو نَو' ہیں لیکن پھر بھی میں کوئی نہ کوئی ایسی گیم انسٹال کر ہی لیتی ہوں کہ ہو سکتا ہے بادام کھانے سے دماغ تیز ہو ہی گیا ہو۔ :idontknow:

میرا تو بادام کھانے سے بھی نہیں ہوا :p
اب یہ تو آپ نے زبردستی تعریف کروانے کو کہا ہے۔ :p

میرے پاس بھی ساری فری ایپس ہیں۔ سکائپ پیڈ پر تھا جب میں پاکستان سے باہر تھی لیکن تب بھی اس کا بل میں خود نہیں دیتی تھی۔ ابھی سکائپ ، ہینگ آؤٹس، وائبر بلکہ وائبر تو اب لیپ ٹاپ پر بھی کر لیا ہے ، ٹینگو اور واٹس ایپ بات چیت کے لئے استعمال ہو جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ جو چند ایپلیکشنز ہیں۔ ان میں
یہ ہینگ آؤٹس کیسا ہے؟ وائبر ایپ لیپ ٹاپ پر کیسے؟
میرے پاس تو بہت نخرے کرتا ہے ویسے :angry:

مجھے قبلے کی سمت کے لیے کچھ چاہیے کہ ایک ایپ تھی لیکن وہ کام نہیں کر رہی اس دفعہ ہمیں ڈبلن میں پتہ ہی نہیں لگا قبلے کا :(

یہ میرے پاس بھی ہے ۔

اسکا مجھے نہیں پتہ

یہ بھی خودبخود ہی ہے میرے پاس
اسکا بھی نہیں معلو م کچھ

اسکا بھی نہیں پتہ
ارے بچہ تو تھک گیا اتنی جلدی :p
باقی تھوڑی دیر میں۔
یہ تھوڑی دیر کتنے دنوں یا سالوں میں آئے گی؟؟؟ :p

کیونکہ فارم فرینزی کھیل کھیل کر میرا بازو بھی درد کر رہا ہے
:laugh:
یہ کونسی گیم پے کہ میں نے بڑا سرچ کی لیکن اسپیلنگ ٹھیک نا ہونے کی وجہ سے پتہ ہی نہیں لگا
بہت بہت شکریہ فرحت :)
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام
سدا خوش و شادوو آباد رہیں آمین
محترم تعبیر بہنا ،
سکائپ ہی مقصود و مطلوب ہے اپنے کو ۔۔
ڈراپ بکس بھی استعمال کر لیا جاتا ہے ۔
گیمز کھیلنے والی پھرتی و مہارت مجھ میں نہیں ۔
جس گیم کی تعریف سنتا ہوں اپنی بٹیا کو ارسال کر دیتا ہوں ۔
چار چھ دن بعد فیڈ بیک ملتا ہے کہ " پاپا بکواس گیم ہے " بھائیوں کو پسند آئی ہے ۔ اور بھیجئے نا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
دعاؤں کے لیے آمین اور جزاک اللہ خیر بھائی
آپ بھی ہمیشہ خوش اور آباد رہیں۔
اوفو نایاب بھائی آپ بس خود کو پتہ نہیں کیوں ایسا ویسا کہتے ہیں بس ٹائم نہیں ہوگا نا ان فضولیات کے لیے
ہاہاہا افف غزل بٹیا کا جواب بڑے ماے کا ہے۔ اب بھی بتائیے گا اور ہمیں رزلٹ بھی کہ کیسی لگیں اسے یہ گیمز :)
 
تعبیر

محفلین
:confused3:

آپ کے بڑے "وہ" آپ کو کچھ نہیں کہتے تعبیر اپیا۔۔۔ :disappointed:
میرے " وہ" بڑے وہ ہیں ویسے :p
کہتے ہیں کے کہ کہ کر تھگ گیا ہوں اب جو مرضی کرو اور بھگتو ۔:)
ویسے بھی وہ لمحات ان کے لیے شکر اور آرام کے ہونگے کہ میری بک بک سے تو جان چھوٹتیہو گی کچھ گھڑی کے لیے :p
 
تعبیر

محفلین
Top