نیرہ نور پریت نگر سے پھیری والا میری گلی میں آیا ۔ نیرہ نور

فاتح

لائبریرین
نیرہ نور ہمیشہ سے میری پسندیدہ گلوکارہ رہی ہیں۔ ان کی آواز میں کئی گیت مجھے بے حد پسند ہیں مثلاً یہی ذیل کا گیت یا "بول ری گڑیا بول ذرا" اور "گھٹا گھنگور" وغیرہ


پریت نگر سے پھیری والا میری گلی میں آیا​
چُوڑی، لونگ، انگوٹھی، چھلّے رنگ برنگے لایا​
میں نے پوچھا "اور بھی کچھ ہے؟" بولا "میٹھا سپنا۔۔۔​
۔۔۔جس کو لے کر جیون بھر اُس نام کی مالا جپنا"​
میں نے کہا "کیا مول ہے اِس کا؟" بولا "اک مُسکان۔۔۔​
۔۔۔تن کی لاج بچاؤ اس سے، رکھو من کی آن"​
سستا سودا دیکھ کے آخر، میں پگلی مُسکائی​
جیون بھر کے روگ سمیٹ کے، میں کیسی اِٹھلائی​
رہے گا لال گلاب کا سپنا کب تک میرے سنگ​
کب تک اس میں باس رہے گی، کب تک اس میں رنگ​
اس کے تار بکھر جائیں گے، کب میرا دل مانے​
دل پہ رہے گا جادو کب تک، پھیری والا جانے​
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ شاہ صاحب!
لگتا ہے باقی کسی کو بھی (فرخ صاحب سمیت) یا تو گیت پسند نہیں آیا یا انہوں نے یہ مراسلہ ہی نہیں دیکھا۔:)
 

خوشی

محفلین
بہت‌خوبصورت شئیرنگ ھے نیرہ مجھے بھی پسند ھیں مجھے ان کی گائی یہ غزل بہت پسند ھے
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ خوشی صاحبہ!
نجانے کیوں نیرہ نور کو دیکھ کر ایک مادرانہ شفقت کا احساس ہوتا ہے۔ (میری کوئی رشتہ داری نہیں ہے ان سے:grin:)
یہ غزل ظفری بھائی نے ایک مرتبہ تحریر کی شکل میں ارسال کی تھی اور مجھے بھی بے حد پسند ہے لیکن اس کے خالق کا نام معلوم نہیں، اگر آپ کو معلوم ہو تو وہ بھی بتا دیجیے گا۔
 
Top