پرویز مشرف کی کرپشن کا ثبوت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مہوش علی

لائبریرین
تھوڑا مختصر اور مشرف کی خانڈانی جائیداد کے متعلق۔
1۔ مشرف کے دادا انتہائی پڑھے لکھے شخص تھے اور اپنے زمانے کے متحدہ پنجاب کے کمشنر تھے۔ [مسلمان کمشنروں کی تعداد گنی چنی تھی]

2۔ انکی دہلی میں بہت بڑی جاگیر اور بہت بڑی حویلی تھی جو کہ بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے ایک وزیر کی ہوا کرتی تھی۔ مشرف کے دادا نے اُس زمانے میں یہ حویلی خریدی اور اسی میں مشرف کی پیدائش ہوئی۔

3۔ مشرف کے والد صاحب بھی انتہائی پڑھے لکھے شخص تھے اور ان پرانے زمانوں میں پاکستان فارن آفس میں بطور سیکٹری ریٹائر ہوئے۔

4۔ مشرف کی والد 1960 میں ڈبل ایم اے تھیں۔ [جبکہ انہوں نے پہلا ایم اے 1944 میں کیا تھا۔ یہ خاتون اپنی پوری زندگی کام کرتی رہیں اور بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہیں۔ ریٹائر ہوتے وقت وہ یو این او کے ادارے میں بڑے عہدے پر فائز تھیں۔

ان لوگوں نے اپنی زندگیوں میں پاکستان میں جو پیسا جوڑا اور پراپرٹی بنائی، اسکی قیمت ہی آج پاکستان میں کئی ملین ڈالر کے قریب ہو گی۔

ایسے پڑھے لکھے گھرانے پاکستان میں کم ہیں ہیں، مگر انصار عباسی جیسے لوگوں کو پھر بھی الزامات لگانے کا کوئی نہ کوئی بہانہ چاہیے۔ مجھے خوشی ہے کہ مشرف کا بیٹا بلال مشرف محنت کر کے اپنی روزی روٹی کماتا ہے اور حمزہ شریف اور بلاول کی طرح کا نہیں ہے جو اپنے باپوں کا حرام کا مال بیٹھ کر کھاتے ہیں، مگر قوم ہے کہ پھر بھی انہی کو ہر الیکشن میں ووٹ دے کر چننتی ہے۔ تو کسے چاہیے ہے ایسی قوم کے اس حصے کی دعائیں یا بددعائیں جو کہ بذات خود لال مسجد کے فتنے کو پھلنے پھولنے دیتی ہے، اور جب آپریشن کیا جاتا ہے تو انہی دہشتگردوں کے مرنے کی دہائیاں دینے لگتی ہے، اور کسے پرواہ ہے قوم کے اس حصے کی بددعاؤوں کی جو کہ خود طالبان کا دفاع کرتا کرتا اور انکے جرائم پر پردے ڈال ڈال کر انہیں پلنے پھولنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اور جب یہ فتنہ اپنی پوری خباثت کے ساتھ فتنہ پھیلاتا ہے تو اسکا الزام مشرف پر لگا دیتا ہے۔
 

قمراحمد

محفلین
بحث یہ نہیں ہے کہ مشرف اچھا ہے یا خراب، اختلاف اس بات پر ہے کہ ہمارا میڈیا ہمیں کیا پڑھانے کی کوشش کرتا ہے اور کیا چھپانے کی، مشرف جیسے لوگوں کے خلاف سوچ بھی میڈیا ہی پیدا کرتا ہے، اور ضیا الحق جیسے آمر کو امیر المومنین کے خطاب بھی یہی میڈیا دیتا ہے، عوام تو اسے پڑھ کر اپنی رائے قائم کر لیتی ہے اور پھر انہیں اسی القابات سے نوازتی ہے لیکن کوئی یہ نہیں‌دیکھتا کہ ملکوں کی عالمی معاشی‌ رینکنگ میڈیا میں انصار عباسی جیسے لوگ نہیں بناتے بلکہ اس ملک کی جی ڈی پی بناتی ہے جو کہ ایوب خان سے لیکر اب تک اگر کسی نے اچھی کی ہے تو وہ مشرف کی پالیسیوں نے ہی کی ہے ، میڈیا کو بھی اگر آزادی ملی تو یہ بھی ان کا ہی قصور تھا۔ باکس سے باہر نکل کر سوچنے کی ضرورت ہے نہ کہ اپنی ذاتی محبت یا نفرت کو کھول کر سر عام پیش کر دیا جائے اس سے تو صرف شخصی سوچ کا ہی پتہ چلتا ہے ہماری اپنی سیاسی اور معاشرتی فہم و فراست تو یہاں بے بس دکھائی دیتی ہے۔

میں آپ کے خیالات سے اتفاق کرتا ہوں انیس بھائی۔ یہ جو صحافی آج آزادی سے لکھ رہے ہیں وہ اُن کو مشرف دور میں ہی ملی تھی۔ 50 سے اُوپر ٹی وی چینلز کو لائسینس دئیے گئے تھے۔ پاکستان میں میڈیا کی آزادی مشرف دور کا ہی کارنامہ ہے۔
یہی لوگ ہوتے ہیں کے جو کسی فوجی حکمران کے آنے پر مٹھائی بنٹتے ہیں اور اُس کے جانے بعد اُسے گالیاں دیتے ہیں۔ زرداری نے صدر بننے کے بعد کتنی بار ملک کا دورہ کیا ہے۔ ہاں غیر ملکی دورے تو وہ باقاعدگی سے کر رہا ہے۔ پاکستانی عوام62 سال گزر جانے کے بعد بھی قوم کی صورت میں نہیں ڈھل سکی۔ یہاں آج تک کوئی بھی حکمران ایسا نہیں آیا جس کی کرپشن پہلے والے حکمران سے کم نا ہو۔
 

ایم اے راجا

محفلین
الزامات کے طومار باندھنے والوں کی زبانوں کو نہیں پکڑا جا سکتا۔ کسی کے لیے جامعہ حفصہ کی ڈنڈنے ڈولی کرنے والی طالبات فرشتوں کی طرح معصوم تھیں، اور کسی کے لیے وہ لائبریری کی جگہ پر غیر قانونی طور پر ڈنڈا مافیا بنتے ہوئے قبضہ کرنے کی مجرمائیں اور غصب شدہ جگہ پر اپنا مدرسہ بنانے کی مجرمائیں اور پھر لال مسجد کے دہشتگردوں کو انسانی ڈھال کی صورت میں پناہ دینے والی مجرمائیں تھیں جن پر لازمی طور پر قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیے تھی، اور انہیں یونہی چھوڑ دینا بہت بڑی غلطی تھی۔
بہرحال ان موضوعات پر پہلے بھی کھل کر گفتگو ہو چکی ہے اور مزید کرنی ہے تو الگ سے ڈورا کھول لیجئے یا پرانے ڈوروں پر ہی بحث کو بڑھا لیجیے۔ اس ڈورے میں اگر مشرف دشمنی میں جھوٹے الزامات لگانے کے حق میں اگر مزید دلائل ہوں تو پیش کیجئے ورنہ اس بحث برائے بحث کو میری طرف سے ختم سمجھئے۔
مہوش صاحبہ آپ نے بہت اچھی باتیں کیں میں آپکے کھلے دل اور ذہنیت کی تعریف کرتا ہوں۔ لیکن یہاں آپ نے کافی غلط فرمایا، وہ طالبات اگر غلط تھیں تو انھیں اسطرح قتل کرنا ٹھیک تھا؟ کیا کوئی اور راستہ نہیں تھا انکو راہِ راست پر لانے کا، کیا مساج سینٹر وغیرہ وغیرہ کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے اسے آپ ٹھیک کہیں گی؟ کیا جامع حفصہ میں طاقت کا غلط استعمال ہی موجودہ حالات کا موجد نہیں بنا؟
میرا خیال ہے کہ ہمیں اس وقت پھونک پھونک کر قدم رکھنا چاہئیے اور ہر بات کو تول کر کہنا چاہئیے، کہ ہم اس وقت پلِ صراط سے گذر رہے ہیں، جو کہ ہمارا اپنا ہی تعمیر کردہ ہے۔ شریعت کیا ہے ہمیں اسلام کو سمجھنا چاہئیے، کہ یہ دنیا کا سب سے بہترین نظام ہے اسے محض مذہب سمجھنا ہی ہماری تباہی کا کارن ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش صاحبہ آپ نے بہت اچھی باتیں کیں میں آپکے کھلے دل اور ذہنیت کی تعریف کرتا ہوں۔ لیکن یہاں آپ نے کافی غلط فرمایا، وہ طالبات اگر غلط تھیں تو انھیں اسطرح قتل کرنا ٹھیک تھا؟ کیا کوئی اور راستہ نہیں تھا انکو راہِ راست پر لانے کا، کیا مساج سینٹر وغیرہ وغیرہ کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے اسے آپ ٹھیک کہیں گی؟ کیا جامع حفصہ میں طاقت کا غلط استعمال ہی موجودہ حالات کا موجد نہیں بنا؟
میرا خیال ہے کہ ہمیں اس وقت پھونک پھونک کر قدم رکھنا چاہئیے اور ہر بات کو تول کر کہنا چاہئیے، کہ ہم اس وقت پلِ صراط سے گذر رہے ہیں، جو کہ ہمارا اپنا ہی تعمیر کردہ ہے۔ شریعت کیا ہے ہمیں اسلام کو سمجھنا چاہئیے، کہ یہ دنیا کا سب سے بہترین نظام ہے اسے محض مذہب سمجھنا ہی ہماری تباہی کا کارن ہے۔

راجہ بھیا،
یہ یاد رکھئیے کہ آپریشن کے دوران صرف ایک خاتون ماری گئیں تھیں جو کہ غازی برادران کی والدہ تھیں۔
اسکے علاوہ جتنے الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ پتا نہیں کتنے سو طالبات کو آپریشن کے دوران قتل کیا گیا ہے، یہ بالکل غلط پروپیگنڈہ اور صاف اور کھلا جھوٹ ہیں جس کا بار بار مانگنے پر بھی ایک مرتبہ بھی چھوٹا سا ثبوت پیشن نہیں کیا گیا اور نہی ان کئی سو طالبات کی لسٹ بمع ناموں، والدین کے ناموں اور انکے گھروں کے ایڈریسز اور جامعہ حفصہ کی رجسٹریشن رول نمبر کے ساتھ شائع کی گئی۔

چلیں ان کئی سو طالبات کی لسٹ کو چھوڑ دیں۔ یہ میڈیا فقط ان طالبات کے ناموں کی فہرست ہی شائع کر دے کہ جن کی فرضی کہانیاں انہوں نے بڑے طمطراق سے اپنے کالموں میں شائع کی ہیں۔ لیکن نہیں، جب یہاں پر بھی آپ فقط فرضی نام دیکھیں تو آپ کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ میڈیا میں بیٹھے یہ رائیٹ ونگ لوگ کذاب ہیں اور یہودیوں سے زیادہ پروپیگنڈہ کے ماہر ہیں۔

چلیں میڈیا یہ لسٹ نہیں پیش کرتا، تو بذات خود ان مدارس اور انکے حامیوں کی سینکڑوں ویب سائییں موجود ہیں۔ تو ان طالبات کی لسٹ ان ویب سائیٹ پر ہی پوسٹ کر دیں۔

مگر یہ خیالی افسانوی جھوٹی لسٹ ہو گی تو شائع ہو گی نا۔

راجہ بھیا،
پاکستانی قوم بہت جذباتی قوم ہے۔ اور اسے ان طالبات کے نام پر ان میڈیا پر کالمز لکھنے والوں نے خوب بے وقوف بنایا ہے۔

***************

نیز میرے بھائی،
یہ بتلائیے کہ یہ کیسی مسجد تھی اور یہ کیسا جامعہ حفصہ تھا جو کہ ہر اس چیز کے خلاف کام کرتا گیا کہ جس کی تعلیم ان کو انکے مدارس میں دی جاتی رہی ہے۔ خانہ کعبہ کے امام سے لیکر انکے سب سے بڑے مفتی عثمانی صاحب، اور فضل الرحمان سے لیکر طاہر القادری اور ہر بڑے عالم نے ان سے کہا تھا کہ یہ کا جامعہ حفصہ پر قبضہ غاصبانہ اور ناحق ہے، اور یہ کہ اگر یہ قوت کے زور پر اور ڈنڈوں کے زور پر اپنا قانون لاگو کرنا بھی چاہیں گے تو بھی اسکا نتیجہ فتنے کی ہی صورت میں ہی نکلے گا۔
یقین کیجئے کہ اسلام کی تعلیمات کی رو سے، جس پر تمام مکاتب فکر ہی متفق ہیں، اور جو چیزیں خود انکے مدرسے میں پڑھائی جانی والی کتب میں بغیر کسی ابہام کے صاف صاف لکھی ہوئی موجود ہیں، جامعہ حفصہ والوں نے یہ تمام اہم باتیں مسترد کر دیں کیونکہ یہ لوگ بذات خود انتہا پسند تھے۔
اس سلسلے میں ہم پہلے بھی یہاں پر بہت لمبی لمبی گفتگو کر چکے ہیں اور اگر آپ چاہیں تو میں ان پرانے تھریڈز کو آپ کے لیے کھوج کر آپ کو لنک مہیا کر سکتی ہوں جہاں دونوں طرف کے دلائل آپ کے سامنے ہوں گے اور آپ دیکھ سکیں گے کہ اصلاح کے نام پر کیے جانے والے انکے اقدامات بالکل غیر اسلامی اور اسکی تعلیمات کے متضاد تھے اور اس سے اٹھنے والے فتنے کے متعلق انکو انتباہ کیا گیا تھا۔

دیکھئے کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔
معاشرے کو درست کرنا ہے تو یہ کام تبلیغ سے ہونا چاہیے چاہے اس میں جتنا مرضی وقت لگے۔ اور اسلامی قوانین اسی وقت نافذ کرنے چاہیے ہیں جب کہ معاشرے میں آپ کی اکثریت ہو۔ لیکن اقلیت ہوتے ہوئے اگر آپ اکثریت پر اپنے قوانین [چاہے وہ درست ہیں یا غلط] نافذ کریں گے تو اسکا نتیجہ صرف خون و غارت گری کی صورت میں ہیں نکلے گا اور اسی وجہ سے یہ چیز ممنوع ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
فخر نوید برادر،
براہ مہربانی اس تھریڈ کا عنوان "پرویز مشرف کی کرپشن" سے بدل کر "انصار عباسی کی سازشیں اور بیہودہ الزامات" کر لیں۔
power 'theft' & investigative journalism



sunday, june 21, 2009

according to recent stories in your paper regarding chak shahzad farmhouses, a list of 34 persons charged with some sort of default or wrong tariff has been released by iesco. Former president pervez musharraf's name is conspicuous by its absence from this list. what happened to the 'unearthing' of a scandal about the former president's farmhouse that was given extensive coverage in your columns? There were stories about free transformers, wrong tariffs and the most laughable of all, the installation of fata meter at the ex-president's farmhouse. All these allegations of your reporter seemed nothing more than his fantastical opinions portrayed as facts as not a single allegation in this series of stories has held ground. when one allegation is refuted, your 'investigative' journalist, instead of defending the first one, as someone who has done his research should be able to do, cooks up another allegation which is proved wrong the next day. Is this the understanding of investigative journalism of the news?

It is expected of the largest media group in pakistan to at least be able to differentiate between hearsay journalism and investigative journalism.

Hammad husain
architect of pervez musharraf's farmhouse, chak shahzad,
islamabad​

میاں نواز شریف صاحب اتنے عرصے تک اپنے معاہدے کے متعلق غلط بیانی سے کام لیتے رہے، مگر میڈیا کے نزدیک جھوٹے مشرف تھے۔

اب انصار عباسی صاحب بذات خود جھوٹ بول رہے ہیں، مگر میڈیا میں پھر بھی الزامات کا رخ مشرف صاحب کی طرف ہے۔
 

راشد احمد

محفلین
اس سے پہلے کہ میں مشرف کے بارے میں بات کروں نواز شریف بھی ایک غلط اور جھوٹا آدمی ہے

کیا پرویز مشرف دودھ کا دھلا ہوا تھا
جس شخص کی وجہ سے پاکستانی معیشت کا ستیاناس ہوگیا
جس شخص کی وجہ سے ملک کا امن وامان تباہ ہوگیا
جو شخص رچرڈ آرمیٹیج کی ایک کال پر ڈھیر ہوگیا
جس شخص نے یہ اعتراف کیا کہ اس نے ڈالروں کے بدلے پاکستانی امریکہ کے حوالے کئے
جس شخص نے آئین وقانون کا حلیہ بگاڑ دیا
جس شخص نے اپنا ہی ملک فتح کرنا شروع کردیا
جس نے ملکی سالمیت کا امریکہ کے ہاتھوں سستا سودا کردیا
جس نے اپنے اقتدار کی خاطر ججوں کو گھروں پر نظربندکردیا، عوام پر ڈنڈے برسائے

ایسے شخص کی حمایت کرنا غلط ہے
 

گرائیں

محفلین
پرویز مشرف کی حمایت کرنے والوں کو سوچنا چاہئے کہ وہ ایسے بزدل شخص کی حمایت کر رہے ہیں جس کے احمقانہ فیصلوں کی بدولت ہم آج بے یقینی اور خوف کی ایک فضا میں جی رہے ہیں۔
جب اس نے حکومت پر قبضہ کیا تھا تو سات نکات پیش کئے تھے۔ آپ لوگ بتائیں کس نکتے سے پاکستان کو فائدہ ہوا؟
 

طالوت

محفلین
اشکے ویی اشکے ۔ جو بندہ وطن کے بیٹے بیٹیوں کو بیچ کر کھا گیا اور بے شرمی و ڈھٹائی و غیرت سے عاری ہو کر اس کا اقرار بھی کر چکا اس کے لئے اس قدر حمایتیں ۔۔ اور رہا تعلیم کا سوال تو اس کے انگریزی و اردو کے لہجے اور روانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کس قدر علم و فضل کی ٹینکی کی ٹونٹی ہیں ۔۔ یا پھر ۔۔۔۔۔
نوکریوں سے ملین ڈالر کی جائداد ان کی اماں نے بنا لی ، اچھا لطیفہ ہے ۔۔ اور وہ بڑی سی شاندار حویلی تقریبا سبھی نے دیکھ رکھی ہو گی ، کچھ عرصہ قبل ہی اس کے دروازوں میں جڑے یاقوت و زمرد چور نکال کر لے گئے جو یہ تقسیم کے وقت وہیں لگے چھوڑ آئے تھے ۔۔

یہ سب ایسی مثالیں ہیں جیسی امپورٹیڈ وزیر اعظم کے بارے میں دی جاتی ہیں کہ جیسے وہ بینک کے ملازم نہیں مالک تھے ۔۔

رہی بات اتفاق فاؤنڈریز کی یا مسٹر ٹین پرسنٹ کی تو ان کا اسطرح آنکھیں بند کر کے دفاع بھی کوئی نہیں کرتا اور جس قدر دودھ کے دھلے ہیں سب کو پتا ہے ۔۔ مگر اتنا ضرور ہے کہ وہ منافق ہیں اور یہ فاسق ہے ۔۔

وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس تھریڈ شروع ہوئے بھی مہینہ ہو چلا ہے جو کہ میرے خیال میں کافی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top