پروٹیز بمقابلہ کینگروز: ٹیسٹ سیریز

یاز

محفلین
اور شاندار چوکے کے ساتھ اے بی جی جے تین ہندسی مجموعہ پا لیا-
شاندار است اے بی ڈی وی جی-
22ویں سینچری اے بی کی-
اے بی کمال است و بے مثال است۔ جنوبی افریقہ کی حالیہ ٹیم اور فارم کے لحاظ سے ان کے لئے اے بی کا وہی مقام ہے، جو ویسٹ انڈیز کے لئے چندرپال کا تھا۔
 

یاز

محفلین
مہاراج جی آؤٹ۔ آخری وکٹ گرنے سے پہلے اے بی کو کینگروز پہ دھاوا بول دینا چاہئے۔
 
ڈی ویلئیرز جی باؤنڈریز کے ذریعے باؤلرز کی خبر لینے کی بجائے ڈبلز لیکر ساتھی باؤلرز کی فٹنس جانچنے میں مصروف--

اسی دوران ایک چوکا ڈی ویلئیرز جی125 پر
اور لیڈ پہنچ گئی 138
 
ایسے ہی ڈبل کے تجربے میں نگیڈی جی رن آؤٹ-
اسٹیون "سوپر" اسمتھ کی بہترین ڈائریکٹ تھرو-
افریقہ 382 آل آؤٹ
لیڈ بائے 139

اس سیریز میں ابھی تک کینگروز باؤلرز ڈی ویلئیرز کو آؤٹ کرنے میں ناکام-
 

یاز

محفلین
قوی امکان ہے کہ اس لیڈ کو وارنر اینڈ کو بآسانی پار لگا دے گی۔
جنوبی افریقہ کا اصل امتحان چوتھی اننگز میں متوقع۔
 

یاز

محفلین
خواجہ صاحب اور مچل مارش نے آسٹریلیا کو کچھ سہارا ضرور دیا ہے، تاہم ابھی میچ بچانے یا جیتنے کے لئے بہت کچھ کرنا ہو گا۔
 

یاز

محفلین
عثمان خواجہ 71 پہ ناٹ آؤٹ۔ آسٹریلیا کی برتری 30 رنز ہو چکی، جبکہ چھ وکٹیں باقی ہیں۔
 

یاز

محفلین
دوسری جانب ورلڈکپ کوالیفائرز کیں گیل اور لیوس نیدرلینڈ کا بھرکس بناتے ہوئے۔
شاید آج کچھ ریکارڈز ٹوٹ جائیں۔
 
Top