پرنٹنگ میں پرابلم کیوں ؟

بشیر احمد

محفلین
میں نے ایک فائل ایم ایس ورڈ میں کمپوز کی اس میں اسلامی سمبل( صلی اللہ علیہ وسلم اور رضی اللہ عنہ ، رحمۃ اللہ علیہ ) کیلئے دارالسلام اور جمیل نوری فونٹ کے سمبل استعمال کئے
میں نے ایچ پی 2200 سے جب پرنٹ دیا تھا بالکل صحیح پرنٹ آئوٹ آتا ہے
لیکن جب مرر(الٹا) پرنٹ دیتا ہوں توکتاب کا ایک پیج تو پرنٹ آئوٹ ہوجاتا ہے لیکن دوسرا پیج خالی نکلتا ہے
ماہرین رہنمائی فرمائیں
 

arifkarim

معطل
پرنٹر کی سیٹنگ چیک کریں۔ یا نعیم سعید صاحب سے مشورہ کر لیں۔
ویسے بہتر یہی ہے کہ اڈوبی پی ڈی ایف بنا لیں۔
 

نعیم سعید

محفلین
بہتر تو یہی ہے کہ پی ڈی ایف فائل بنا کر پرنٹ لیں، میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔ لیکن پرنٹر پر براہ راست پرنٹ لینا بھی ممکن ہوتا ہے، سیدھا لینا ہو یا الٹا (مرر)۔ آپ پرنٹر ڈرائیور دوبارہ انسٹال کر کے دیکھیں۔ اور ایسا بھی ممکن ہے کہ آپ کے پرنٹر کی میموری کم ہو اور جاب ہیوی ہو، ایک ایک صفحہ الگ الگ پرنٹ بھیج کر چیک کر کے دیھکیں۔
 

بشیر احمد

محفلین
تمام بھائیوں شکریہ
میں نے وہ فائل کورل میں جاکر پرنٹ آؤٹ کرلی ہے لیکن ایک ایک اسلامی سمبل کو ایڈ کرنا پڑا مطلب بہت وقت لگا اور پریشانی ہوئی ورڈ سے پی ڈی ایف بنانے کیلئے کون سا سافٹویئر زیادہ کارآمدہ ہے اور اس کا رجسٹرڈ ورجن کہاں سے دستیاب ہوگا
کیا ہم جب ورڈ کی فائل کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کرتے ہیں تو کتاب کی پرنٹنگ معیار یا سائیز پر کوئی فرق پڑتا ہے
امید کہ تمام بھائی حسب سابق رہنمائی فرمائیں گے
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم بشیر احمد صاحب !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہی مسئلہ میرے پاس بھی آتا تھا کہ میں جب بھی جمیل فونٹ وغیرہ کو ورڈ میں استعمال کر کے پرنٹ دیتا تو تمام الفاظ مشینی لینگوئج میں آتے تھے۔ اردو محفل فورم پر سوال بھی کیا لیکن کوئی حل نہ نکل سکا ۔ لیکن بعد میں سمیع اللہ آفاقی صاحب نے اس کا حل یہ بتایا کہ ایم ایس ورڈ میں فونٹ سائز بارہ یا اس سے اوپر رکھا جائے۔ جب اس طریقہ کو آزمایا تو مسئلہ حل ہوگیا ۔ والسلام
 
السلام علیکم ذیشان بھائی!
بہت شکریہ کہ آپ کافی عرصہ بعد محفل میں تشریف لائے۔ آپ کی بہت کمی محسوس ہورہی تھی۔ ویسے حل آپ نے بتایا ہے، خوامخواہ مجھے بھی گھسیٹ لیا، اس حل کا کریڈٹ آپ ہی کو جاتا ہے۔ اللہ آپ کے علم میں مزید برکت عطا فرمائے اور آپ یونہی ہماری راہنمائی فرماتے رہیں۔ (آمین)
والسلام
 
Top