پرندہ، طائر، چڑیا، طوطا، مینا۔۔۔۔۔

ام اویس

محفلین
خزاں كی دُھند میں لپٹے ہوئے ہیں
شجر مجبوریاں پہنے ہوئے ہیں

یہ كیسی فصلِ گُل آئی چمن میں
پرندے خوف سے سہمے ہوئے ہیں

امجد اسلام امجد
 

جاسمن

لائبریرین
اڑے گا خود تو لائے گا خبر سات آسمانوں کی
اڑایا تو پرندہ چھت کے اوپر بیٹھ جائے گا
(شجاع خاور)
 

ام اویس

محفلین
شانتی کی دکانیں کھولی ہیں

فاختائیں کہاں کی بھولی ہیں

کیسی چپ سادھ لی ہے کوؤں نے

جیسے بس کوئلیں ہی بولی ہیں

محمد علوی
 

ام اویس

محفلین
خیر اس لڑی میں بھی کوّوں کی کوئی گنجائش نہیں معلوم ہوتی۔

مجھے بھی لگا کے کوے پر شاید کسی شاعر کی نظر کرم نہیں ہوئی مگر تلاشا تو معلوم ہوا کوا بھی شعرا سے بچ نہیں پایا ۔
کافی اشعار موجود ہیں لیلٰی کے بھائی پر
 

جاسمن

لائبریرین
پرندوں کو بھی انساں کی طرح ہے فکر روزی کی
سحر ہوتے ہی اپنا آشیانہ چھوڑ دیتے ہیں
عباس دانا
 

جاسمن

لائبریرین
لان میں بیٹھ ابھی دھوپ نکل آئے گی
کچھ پرندوں سے ملاقات بھی ہو جائے گی
اعتبار ساجد
 
Top