پرفیکٹ سالگرہ منانا

محمد وارث

لائبریرین
لگتا ہے اس علم کے جوہر کو پانے کے لیے چھپ چھپا کر دو چار کش کھینچنے پڑے گیں۔ احتیاط یہ کرنی پڑے گی کہ منہ سے "جھولے لال" نہ نکل جائے۔
آپ تو پہلے ہی سے "پہنچے" ہوئے ہیں کہ "جھولے لال" والے کش ہر کوئی نہیں جانتا!
 

فلسفی

محفلین
آپ تو پہلے ہی سے "پہنچے" ہوئے ہیں کہ "جھولے لال" والے کش ہر کوئی نہیں جانتا!
ذرہ نوازی ہے جی آپ کی، بندہ اس قابل کہاں۔ محفلین، دیکھ لیں کہ ہمیں محترم وارث صاحب سے سند مل گئی ہے۔

بندہ اس کو بک مارک لیتا ہے تاکہ آئندہ کے لیے سند رہ جاوے۔
 

زیک

مسافر
میرے لیے تو پرفیکٹ یہ ہوگا کہ چھٹی ہو، اپنے کمرے میں بند، کوئی آئے نہ جائے!
مزے کی بات یہ ہے کہ میں نے بھی سالگرہ کے دن ہائک اکیلے ہی کی تھی لیکن تبصرے آپ کے اکیلے پن پر آئے
اس دنیا میں تشریف آوری پر اتنی ندامت! :)
 

عرفان سعید

محفلین
ہ
مزے کی بات یہ ہے کہ میں نے بھی سالگرہ کے دن ہائک اکیلے ہی کی تھی لیکن تبصرے آپ کے اکیلے پن پر آئے
مجھے ان دو اکیلے پن کی نوعیتوں میں کافی فرق محسوس ہوا۔
اکثر سالگرہ فیملی کے ساتھ کیک یا ڈنر وغیرہ کر کے منایا کرتا تھا۔ لیکن اس سال خیال آیا کہ اس دن ایسا کام کیا جائے جو میں پسند کرتا ہوں اور جو مجھے خوشی دے۔ لہذا پہاڑوں میں ہائیکنگ کرنے چل پڑا۔

میرے لیے تو پرفیکٹ یہ ہوگا کہ چھٹی ہو، اپنے کمرے میں بند، کوئی آئے نہ جائے! شادی سے پہلے کبھی کبھار اس طرح کی سالگرہ منانے کا موقع مل جاتا تھا
 

محمد وارث

لائبریرین
ہ

مجھے ان دو اکیلے پن کی نوعیتوں میں کافی فرق محسوس ہوا۔
آپ کی بات درست ہے عرفان صاحب، میری قسمت میں اکیلے سالگرہ منانا شاید لکھا ہی نہیں!

اکیلے رہنا میری خواہش ہوتی ہے اور اس بات کو میری بیوی بھی بخوبی جانتی ہے سو وہ میری سالگرہ کی "آؤٹنگ" کے لیے میرا ذہن بنانا دو مہینے پہلے ہی شروع کر دیتی ہے اور ہر وقت مجھے یاد کرواتی رہتی ہے سو میں چاہے جتنا بھی انکار کروں اپنی سالگرہ والے دن (بلکہ فیملی میں ہر سالگرہ والے دن، ایک میر ی، ایک بیوی کی ، ایک شادی کی، تین بچوں کی) مجھے نہ صرف فیملی کو باہر گھمانا ہوتا ہے بلکہ پھر ڈنر بھی کروانا ہوتا ہے۔ اور سال میں یہی چھ دن یا کبھی ایک آدھ اور (بچوں کا رزلٹ وغیرہ) ایسے مواقع ہیں کہ میں گھر سے باہر نکلتا ہوں، ورنہ سال کے باقی دن تو دفتر سے واپس گھر آ کر ہم ہوتے ہیں اور "خیالِ یار"، بس! :)
 

محمد وارث

لائبریرین
فیر اسی ناں ای سمجھیے؟
"دنیا میں اگر تمھارا کمرا، کتابیں، کمپیوٹر اور کم بخت سگریٹ نہ ہوتے تو تم زندہ کیسے رہتے۔" یکے از ہفواتِ زوجہ محترمہ مقدسہ!

پس ثابت ہوا کہ "دشمن "کو جو چیز بری لگے سمجھو وہی تمھاری اصل دوست ہے! :)
 

محمد وارث

لائبریرین
زوجہ محترمہ غیر مرحومہ سے زوجہ محترمہ مقدسہ تک کا رومانوی سفر مبارک ہو قبلہ۔۔۔:)
شکریہ محترم، اللہ ہر شوہر کے "درجات" بلند فرمائے! :)

ویسے یہ سفر "رومانوی" سے زیادہ "عقیدت مندانہ" ہے، اور دونوں میں معکوس تناسب ہے میرے خیال میں۔ :)
 
Top