پرفیشنلز پائریٹ انپیچ 3 استعمال نہ کریں

Tahir-India

محفلین
انپیچ 3 کی سب سے بڑی پروپلم بنا کی وجہ کے فائل کرپٹ ہو جاتی ہے اور پھر لاکھ کوشش کے باوجود نہین کھولتی۔
استعمال کرتے وقت پتہ نہیں لگتا۔ جب ایک بار فائل بند کر دی پھر دوبارہ نہیں کھولتی۔
اگر کوئی امیج انسرٹ کرو تو کرپٹ ہو جاتی ہے۔
اگر لیگل سوفٹ ویر میں کھول بھی لی جائے تو کچھ بھی پرانے انپیچ پر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔
ابھی تک ہمارے گردو نواں میں کئی لوگوں کے کام برباد ہو چکے ہیں۔
اس لئے اپنے ضروری کام کو انپیج 3 میں نہ کریں۔
اگر کوئی سولیشن ہو تو بتائیں۔
 

ابو ثمامہ

محفلین
ميرے پاس مسئلہ آرہا ہے، القلم قرآن مجید فونٹ میں لکھے گئے جملوں کے الفاظ بغیر وجہ بتائے ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتے ہیں، بار بار انہیں صحیح کرنا پڑتا ہے۔
اسٹائل شیٹ بھی نخرے دکھا رہی ہے۔
اللہ خیر کرے۔
 

الف عین

لائبریرین
سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ اس میں ’سیو ایز‘ کا کوئی آپشن نہیں۔ کہ پرانے فارمیٹ میں محفوظ کیا جا سکے کہ پرانے ورژن کے ان پیج میں بھی وہ فائل کھولی جا سکے۔ بیک ورڈ کمپیٹبلٹی محض اتنی ہے کہ پرانے ان پیج ورژن کی فائل کھولنے کا اہل ہے یہ ورژن۔
 

راج

محفلین
مجھے بھی اب تک ایسا کوئی مسئلہ نہیں آیا ایسا لگتا ہے آپ کے انپیج کریک نہیں کرپٹ ہوگیا ہے جو ایسے مسائل پیش آرہے ہیں۔ایک کام کریں ان پیج کو پھر سے انسٹال کرکے دیکھ لیں۔
میں تو آفس اور گھر دونوں جگہ استعمال کررہا ہوں اور آج تک اس نے پریشان نہیں کیا۔
 

mfdarvesh

محفلین
پھر تو گڈ ہے نا، مسئلہ حل ہوگیا ہے، فائل کھولیں اور ورڈ میں سیو کرلیں کاپی، پیسٹ سے
 

Tahir-India

محفلین
انپیج 5۔3 میں کوئی پروبلم نہی ہے۔ میں نے جس پریشانی کا اظہار کیا ہے وہ صرف ینپیج 6۔3 میں ہے۔ اس لئے انپیج 5۔3 ہی استعمال کریں۔
 

ابوسعد

محفلین
یہ مسئلہ تو میرے ساتھ بھی ہے میں نے اس کا حل یہ نکالا ہے کہ پرانے ورژن میں بنائی گئیں فائلز کو ان پیج 3 میں کھول کر کاپی کرکے ورڈ میں پیسٹ کر دیتا ہوں اور پھر ورڈ ہی میں سیو کردیتا ہوں ان پیج3 میں سیو ہی نہیں کرتا
 

الف عین

لائبریرین
نوید، آپ کے پاس شاید اردو انسٹالڈ نہیں ہے، ان پیج 3 کیونکہ یونی کوڈ بیسڈ ہو گیا ہے، اس لئے وہ ڈفالٹ انگریزی کی بورڈ میں کام نہیں کرتا۔ یہ میرا خیال ہے کیونکہ مجھے یقین کرنے کے لئے اردو کی بورڈ ان انسٹال کرنا پڑے گا۔
اپنا تعارف تو دیں!!
 

انتہا

محفلین
ان پیج 3 میں footnoteکی لکیر بہت باریک آتی ہے۔ اسے موٹا کیسے کیا جاتا ہے؟ پرنٹنگ میں اس کا آنا قریب بمحال ہے۔
 

انتہا

محفلین
جب تک جمیل نستعلیق کا کرننگ شدہ فونٹ نہیں آ جاتا، پبلشنگ کے لیے ان پیج لازمی ہے۔ اگر میرے مسئلے کا حل ہو سکے تو مہربانی ہو گی۔
 
Top