پردیسی انڈا فرائی

عباس اعوان

محفلین
اکثر محفلین یہاں پر پوسٹ کرتے پائے جا تے ہیں کہ میں نے یہ بنا کر کھایا، یہ چیزمیں نے یوں بنا کر کھائی ، الخ۔
تو میں نے سوچا کیوں نہ وہ ترکیب بھی شئیر کروں جس سے میں انڈا فرائی کر کے کھاتا ہوں۔
ترکیب:۔
۔فرج میں سے امپورٹد مکھن نکالیں، (پہلے میں ڈنمارک سے درآمد شدہ مکھن استعمال کرتا تھا، اب آسٹریلیا سے درآمد شدہ استعمال کرتا ہوں، وجہ بعد میں بتاؤں گا۔)، ساتھ میں دو انڈے بھی نکال لیں۔
۔ مکھن کا حسبِ ضرورت حصہ کاٹ کر فرائینگ پین میں ڈال دیں، اور فرائینگ پین کو چولہے پر رکھ دیں، آگ جلانا مت بھولیے گا۔ نیز مکھن ڈالنے سے پہلے ہی آگ مت جلائیے گا، ورنہ مکھن جل جائے گا، اور ساتھ ہی ارمان بھی۔
۔ جب مکھن پگھل جائے تو فرائینگ پین کو ہلا کر اس بات کا اطمینان کر لیں کہ فرائینگ پین کی ساری سطح مکھن سے تر ہو چکی ہے۔
۔ اس کے بعد دونوں انڈے یکے بعد دیگرے توڑ کر پاس رکھی ٹریش بِن ڈال دیں، اس بات کا اطمینان کر لیں کہ اس سے پہلے آپ انڈوں کی زردی اور سفیدی فرائینگ پین میں ڈال چُکے ہیں۔
۔ اس کے بعد آپ چمچ کو انڈوں(فرائینگ پین والوں) میں ڈوئی کی طرح پھیرنا شروع کر دیں۔ جب انڈے پک جائیں تو آگ بجھا کر انڈے فرائینگ پین سے پلیٹ میں نکال لیں اور پھر پراٹھے بنا کر ساتھ میں کھالیں۔
اہم نوٹ:۔ ٹماٹر ، پیاز، ہری مرچ ۔۔۔۔۔۔تو دُور کی بات نمک ، کالی/ سُرخ مرچ بھی مت ڈالیں، ورنہ انڈا مزے کا فرائی ہو سکتا ہے جس کو کھا کر گھر والوں کی یاد آ سکتی ہے۔
میں واقعی اسی ترکیب سے انڈا فرائی کر کے کھاتا ہوں۔
جس نے ہمدردی دکھائی، اسے کھانا پکا کر، فریز کر کے ہمارے ملک بھیجنا ہو گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اعوان صاحب آپ نے مجھے کاہے ٹیگ کر دیا محترم، کچن سے میرا بس اتنا تعلق ہے کہ میں انڈہ بھی فرائی نہیں کر سکتا۔ پچھلے سولہ شادی شدہ سالوں (سال کی جمع) میں میری بیوی نے مجھے چائے بنانا سکھا دی ہے تا کہ چھٹی والی رات جب میں دیر تک جاگتا ہوں تو چائے کی فرمائشیں کر کے اُس کی نیند نہ خراب کروں، اور وہ چائے بھی صرف میں ہی پی سکتا ہوں :)
 
اکمل زیدی

محفلین
واہ ..بھئی ...خوب پکایا آپ نے . . . . .. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . انڈا :)

ٹماٹر ، پیاز، ہری مرچ ۔۔۔۔۔۔تو دُور کی بات نمک ، کالی/ سُرخ مرچ بھی مت ڈالیں، ورنہ انڈا مزے کا فرائی ہو سکتا ہے جس کو کھا کر گھر والوں کی یاد آ سکتی ہے۔
مجھے پینے کا شوق نہیں پیتا ہوں غم بھلانے کو ........ :)
 
نایاب

لائبریرین
خوب ترکیب ہے ۔۔۔۔۔
ذرا وقت ملے تو آزما دیکھوں گا ۔
سوڈانی دوست انڈے کو خوب پھینٹ کر ہلکا سا نمک ڈال ہلکے سے مکھن لگے فرائی پن میں گول گول چپاتی طرز تلتے ہیں ۔
بلا شک بہت مزےدار ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
ترکیب کی شراکت پر بہت شکریہ
بہت دعائیں
 
arifkarim

معطل
اعوان صاحب آپ نے مجھے کاہے ٹیگ کر دیا محترم، کچن سے میرا بس اتنا تعلق ہے کہ میں انڈہ بھی فرائی نہیں کر سکتا۔ پچھلے سولہ شادی شدہ سالوں (سال کی جمع) میں میری بیوی نے مجھے چائے بنانا سکھا دی ہے تا کہ چھٹی والی رات جب میں دیر تک جاگتا ہوں تو چائے کی فرمائشیں کر کے اُس کی نیند نہ خراب کروں، اور وہ چائے بھی صرف میں ہی پی سکتا ہوں :)
اب پتا چلا کہ پاکستانی مرد بیویوں کے نیچے ایسے کیوں لگے ہوتے ہیں جیسے ہانڈی جل جانے کے بعد نیچے لگی ہوتی ہے :ROFLMAO:
 
ناصر رانا

محفلین
خدا جانے یہ آپ نے انڈہ پکایا ہے یا محفلین کو۔ :eek:
کچھ باتیں وضاحت طلب ہیں مثلاً اگر انڈہ یا دو انڈے فریج میں دستیاب نہ ہوں تو کہاں سے درآمد کریں؟
نیز اگر مکھن آسٹریلیا سے درآمد شدہ نہ ہو تو کیا تغیرات رونما ہو سکتے ہیں؟
 
سارہ خان

محفلین
اس ترکیب میں طریقے سے زیادہ سلیقہ نظر آ رہا ہے۔۔۔ پردیس بڑے بڑوں کو سگھڑ بنا دیتا ہے :p
اہم نوٹ:۔ ٹماٹر ، پیاز، ہری مرچ ۔۔۔۔۔۔تو دُور کی بات نمک ، کالی/ سُرخ مرچ بھی مت ڈالیں، ورنہ انڈا مزے کا فرائی ہو سکتا ہے جس کو کھا کر گھر والوں کی یاد آ سکتی ہے۔
ویسے پھیکا انڈہ کھا کر گھر والے ان کے ہاتھ کے ذائقے سمیت زیادہ یاد آ سکتے ہیں ۔۔ :)
 
ناصر رانا

محفلین
اس ترکیب میں طریقے سے زیادہ سلیقہ نظر آ رہا ہے۔۔۔ پردیس بڑے بڑوں کو سگھڑ بنا دیتا ہے :p
کمال کا مشاہدہ ہے۔
ویسے پھیکا انڈہ کھا کر گھر والے ان کے ہاتھ کے ذائقے سمیت زیادہ یاد آ سکتے ہیں ۔۔ :)
عمدہ تجزیہ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اب پتا چلا کہ پاکستانی مرد بیویوں کے نیچے ایسے کیوں لگے ہوتے ہیں جیسے ہانڈی جل جانے کے بعد نیچے لگی ہوتی ہے :ROFLMAO:

عارف صاحب یہ آپ کی عجیب منطق ہے، آپ کی شادی ہوئی، نہیں؟ سو پھر اس مسئلے پر آپ یہی کہہ سکتے ہیں۔

ویسے عرفِ عام میں اسے نیچے لگنا کہتے ہونگے، ہم اسے "خواتین کے حقوق" کہتے ہیں، جس کے آپ کے میزبان ممالک وغیرہ "چمپئین" ہیں۔ (دیکھ لیں میں نے یہ نہیں کہا کہ نیچے لگنے کے چمپئین ہیں) :LOL:
 
arifkarim

معطل
ویسے عرفِ عام میں اسے نیچے لگنا کہتے ہونگے، ہم اسے "خواتین کے حقوق" کہتے ہیں،
حقوق نسواں سے مراد عورت کی تعلیم و ترقی بشمول معاشی خوشحالی میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہے۔ اسکا یہ بھی مطلب ہے کہ مرد کو عورت کی برابری پر انڈا بنانا آتا ہو یا عورت کو مرد کی برابری پر سیگریٹ پھونکنا :ROFLMAO:
 
محمد وارث

لائبریرین
حقوق نسواں سے مراد عورت کی تعلیم و ترقی بشمول معاشی خوشحالی میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہے۔ اسکا یہ بھی مطلب ہے کہ مرد کو عورت کی برابری پر انڈہ بنانا آتا ہو یا عورت کو مرد کی برابری پر سیگریٹ پھونکنا :ROFLMAO:
کدھر بگھٹٹ بھاگے جا رہیں صاحب، کچن کارنر ہے۔ اپنی بیوی کو دیر رات گئے اپنی چائے کے لیے نہ اٹھانا اور اس وجہ سے خود چائے بنانا سیکھ لینا اگر نیچے لگنا ہے آپ کی شستہ و شائستہ زبان میں تو یہ جرم سو بار قبول ہے۔ اور آپ کو مشورہ دونگا آنے والی زندگی کے لیے کہ "اسطرح" کے نیچے آپ بھی لگ جائیے گا، خالی نیٹ پر یہ لکھ دینے سے کہ ہم عورت کی عزت کرتے ہیں سے عورت کی عزت نہیں ہو جاتی ;)
 
arifkarim

معطل
اپنی بیوی کو دیر رات گئے اپنی چائے کے لیے نہ اٹھانا اور اس وجہ سے خود چائے بنانا سیکھ لینا اگر نیچے لگنا ہے آپ کی شستہ و شائستہ زبان میں تو یہ جرم سو بار قبول ہے۔
جی اچھی بات ہے۔ کہنے کا مقصد یہ تھا کہ چائے کے علاوہ بھی کچھ بنانا سیکھیں :)
 
ناصر رانا

محفلین
مرد کو عورت کی برابری پر انڈا بنانا آتا ہو یا عورت کو مرد کی برابری پر سیگریٹ پھونکنا :ROFLMAO:
برابری تو کسی طور ہو ہی نہیں سکتی کہ قدرت نے مرد و عورت کی ذمہ داریوں کو منقسم کر رکھا ہے۔ بحث موضوع سے ہٹ جائے گی ورنہ بہت کچھ ہے اس ضمن میں کہنے کو۔
 
۔فرج میں سے امپورٹد مکھن نکالیں، (پہلے میں ڈنمارک سے درآمد شدہ مکھن استعمال کرتا تھا، اب آسٹریلیا سے درآمد شدہ استعمال کرتا ہوں، وجہ بعد میں بتاؤں گا۔)، ساتھ میں دو انڈے بھی نکال لیں۔
۔ مکھن کا حسبِ ضرورت حصہ کاٹ کر فرائینگ پین میں ڈال دیں، اور فرائینگ پین کو چولہے پر رکھ دیں، آگ جلانا مت بھولیے گا۔ نیز مکھن ڈالنے سے پہلے ہی آگ مت جلائیے گا، ورنہ مکھن جل جائے گا، اور ساتھ ہی ارمان بھی۔
۔ جب مکھن پگھل جائے تو فرائینگ پین کو ہلا کر اس بات کا اطمینان کر لیں کہ فرائینگ پین کی ساری سطح مکھن سے تر ہو چکی ہے۔
۔ اس کے بعد دونوں انڈے یکے بعد دیگرے توڑ کر پاس رکھی ٹریش بِن ڈال دیں، اس بات کا اطمینان کر لیں کہ اس سے پہلے آپ انڈوں کی زردی اور سفیدی فرائینگ پین میں ڈال چُکے ہیں۔
۔ اس کے بعد آپ چمچ کو انڈوں(فرائینگ پین والوں) میں ڈوئی کی طرح پھیرنا شروع کر دیں۔ جب انڈے پک جائیں تو آگ بجھا کر انڈے فرائینگ پین سے پلیٹ میں نکال لیں اور پھر پراٹھے بنا کر ساتھ میں کھالیں۔
فرج، فرائینگ پین، چولھا، ٹریش بن؟
نوکری کرنے کے لیے پھر نوکر رکھ لوں، عباس بھائی؟
ویسے مزے کی ریسیپی ہے۔ بناتی تو ہے خیر ہماری جوتی۔ پڑھنے میں بہت لذیذ ہے البتہ! ;););)
 
arifkarim

معطل
برابری تو کسی طور ہو ہی نہیں سکتی کہ قدرت نے مرد و عورت کی ذمہ داریوں کو منقسم کر رکھا ہے۔ بحث موضوع سے ہٹ جائے گی ورنہ بہت کچھ ہے اس ضمن میں کہنے کو۔
جی ہم جسمانی برابری کی نہیں ایک دوسرے کے کام میل جول کیساتھ کرنے پر بات کر رہے تھے۔ جیسے خواتین مردوں کے شانہ نشانہ کام کاج کرتی ہیں تو مردوں کو بھی خواتین کی طرح کھانا وغیرہ بنانا آنا چاہیے۔
 
Top