پرانے جوتے

ریختہ

معطل
گردش_افلاک کے مارے ہوئے جوتے تمام
اک سڑک کے موڑ پر رکھتے تھے با_صد_اہتمام

ان پہ ٹوٹے پڑ رہے تھے مفلسان_خاص_و_عام
میں نے بھی گردن بڑھا کے پوچھے ان میں اک کے دام

بولا مدت_بعد ان جوتوں کا اب اٹھا ہے پال
اور ان جوتوں میں ہر جوتا ہے آپ اپنی مثال

ایک جوتا ان میں تھا جو تجربوں کا شاہکار
اور کسی بھاگے ہوئے انگریز کی تھی یادگار

بولا میں اس دیس میں چلتا رہا ہوں بار_بار
ہندو اور مسلم ہیں اب تک میرے افسوں کا شکار

پینٹ والوں میں ابھی تک میری وقعت ہے وہی
قدر_گوہر_شاہ داند یا بدانہ_جوہری

ان میں اک تگڑا سا جوتا ایک ڈی_ایس_پی کا تھا
عمر بھر جو بے_گناہوں کے سروں پر تھا چلا

کتنی کتنی رشوتیں صاحب کو تھا کھلوا چکا
جسم گو بے جان تھا لیکن تلے کا تھا کڑا

میں نے دس آنے لگائے اس پہ بولا او_سخی
سات پشتوں نے تری پہنا تھا یہ جوتا کبھی
سینڈل اک برمی پڑی تھی اس جگہ مستانہ_وار
اس طرح رکھی ہوئی تھی جیسے پتوں میں انار

یہ کسی کالج کی لڑکی کی رہی تھی غم_گسار
نوجواں عشاق کے جذبے تھے اس کے زیر_بار

بولا میں یہ آپ کی ٹھوکر میں ہیں کیا خال_خال
بولی یہ ہیں نوجواں عشاق کی چندیا کے بال

شیخ گھیسو کرکے اک موچی سے پہلے ساز_باز
عمر میں پہلے_پہل مسجد گئے پڑھنے نماز

درمیاں میں توڑ کر یہ اپنی نیت حیلہ_ساز
جھاڑ لائے ایک چپل جو تھی بے_حد دل_نواز

یہ جواں چپل تھی اپنے حال پر واں نوحہ_خواں
اور میاں گھیسو کی تھی ایمان کی رطب_اللساں
 

الف عین

لائبریرین
کلام کس کا ہے؟
یہ انڈر سکور سے زیر کا کام لینا قطعی پسند نہیں آیا۔ نہ جانے کس کی بورڈمیں ایسا نظم ہے کہ زیر موجود نہیں، اور انگریزی کا انڈر سکور ہے۔ ریختہ واضح کریں
 
Top